وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اسرائیل مشترکہ ورکنگ گروپ کا پندرہواں اجلاس تل ابیب میں منعقد ہوا

Posted On: 29 OCT 2021 6:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی 29 اکتوبر 2021: دو طرفہ دفاعی تعاون کے بھارت اسرائیل مشترکہ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) نے تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی کے لیے ایک جامع دس سالہ روڈ میپ تشکیل دینے کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔

اس کا فیصلہ 27 اکتوبر 2021 کو اسرائیل کے تل ابیب میں منعقدہ جے ڈبلیو جی کے 15 ویں اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیر دفاع ڈاکٹر اجے کمار اور اسرائیل کی وزارت دفاع کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ریٹائرڈ امیر ایشیل نے کی۔

جے ڈبلیو جی بھارت کی وزارت دفاع اور اسرائیل کی وزارت دفاع کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لینے اور رہنمائی کرنے والا اعلیٰ سطحی ادارہ ہے۔

دونوں فریقوں نے مشقوں اور صنعتی تعاون میں فوج سے فوج کے رابطے سمیت عسکری تعاون کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دفاعی خریداری اور پیداوار اور تحقیق و ترقی سے متعلق ذیلی ورکنگ گروپس (ایس ڈبلیو جی) کی پیش رفت سے بھی شریک چیئرز کو آگاہ کیا گیا۔

دفاعی صنعت کے تعاون پر ایس ڈبلیو جی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلے میں دونوں فریقوں کے درمیان شرائط نامے پر دستخط کیے گئے۔ اس ایس ڈبلیو جی کی تشکیل سے دو طرفہ وسائل کے موثر استعمال، ٹیکنالوجی کے موثر بہاؤ اور صنعتی صلاحیتوں کے اشتراک کو ممکن بنایا جاسکے گا۔ سروس سطح کے عملے کے مذاکرات کو ایک مخصوص وقت میں شیڈول کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

بھارت میں اگلا جے ڈبلیو جی منعقد کرنے پر دونوں فریقوں کی باہمی سہولت کے لحاظ سے تاریخ طے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 12338


(Release ID: 1767721) Visitor Counter : 185


Read this release in: English , Hindi