کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی ٹی ایف 14 نومبر سے ایک بار پھر پرگتی میدان میں ہی منعقد ہوگا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 OCT 2021 5:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،29  اکتوبر، 2021/ جنوب ایشیائی خطے میں سب سے زیادہ پرکشش تقریبات میں سے ایک بھارت کا بین الاقوامی تجاری میلہ  آئی آئی ٹی ایف  14 نومبر سے 27 نومبر ، 2021 تک ایک بار پھر نئی دلی کے پرگتی میدان میں منعقد ہوگا۔ یہ میلہ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس میں ریکارڈ تعداد میں لوگ آتے ہیں اگرچہ یہ میلہ کووڈ – 19 وبا کے سبب پچھلے سال منعقد نہیں ہوا تھا۔

بھارتی شہریوں اور غیرملکی تجاری برادری کے مابین یہ  میلہ ایک بڑی دلچسپی کا سبب ہوتا ہے اور اس میں حصہ لینے والے لوگ اور کمپنیاں اپنی کاروباری نشانوں کو ایک بار پھر حاصل کرنے اور موزوں بائرز نے اپنے برانڈس کو پیش کرنے کے متمنی رہتے ہیں۔ اس میں حصہ لینے والوں کی کافی زیادہ دلچسپی کے پیش نظر بھارت کی تجارتی ترقی کی تنظیم آئی ٹی پی او نے  جو اس میلے کا اہتمام کرتی ہے ، اس میلے میں جگہ کی بکنگ کےلیے نئی درخواستیں طلب کرنے کے مقصد سے ایک مخصوص ہیلپ ڈیسک فراہم کرنے کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔

پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش و کنوینشن سینٹر آئی ای سی سی کے نئے نمائشی کامپلیکس شروع کیے جانے کی وجہ سے آئی آئی ٹی ایف 2021 کے رقبے میں اضافہ کر کے اسے تقریباً 73000  مربع میٹر کر دیا گیا ہے، جو پچھلی نمائش کے مقابلے تین گنا زیادہ ہے۔ نئے نمائشی کامپلیکس کا باقاعدہ افتتاح وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 13 اکتوبر 2021 کو کیا تھا۔ میلے کا موضوع ہے آتم نربھر بھارت، (خود کفیل بھارت) – نیو انڈیا کا خاکہ۔

اس میلے میں بہار شرکت دار ریاست ہے  جبکہ اتر پردیش اور جھارکھنڈ توجہ والی ریاستیں ہیں۔  امید ہے کہ اس میلے بھارت اور بیرون ملک کے 2000 سے زیادہ نمائش کار حصہ لیں گے اور اپنی وسیع مصنوعات اور خدمات کی پیش کش کریں گے۔  اس میلے کا انعقاد کووڈ سے متعلق سبھی ضابطوں پر حفاظت اور سلامتی کے ماحول میں  عمل کرتے ہوئے کیا جائے گا۔

آئی آئی ٹی ایف نو تعمیر شدہ ہالز 2، 3، 4 اور 5 میں منعقد کیا جائے گا  جو موجودہ ہالس 7 سے 12 اے  کے علاوہ ہوں گے۔ اس میلے میں 23 ریاستیں، مرکز کے زیر انتظام علاقے اور 34 مرکزی وزارتیں ، مصنوعات سے متعلق بورڈز ، سرکاری شعبے کے ادارے ، سرکاری شعبے کے بینک اور سرکاری ادارے حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں ایم ایس ایم ای ، اقلیتوں کی وزارت ، دیہی ترقی کی وزارت ، کوفی بورڈ، کوائر بورڈ ، بھارتیہ ریزرو بینک ، بالواسطہ ٹیکس اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ ، انکم ٹیکس محکمہ ، بھارت کا انتخابی کمیشن، وغیرہ شامل ہیں۔ پرائیویٹ شعبے کی بہت سی کمپنیاں بھی اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی اور ان میں سے کچھ اپنی نئی مصنوعات کا آغاز بھی کریں گی۔

ابھی تک افغانستان، بنگلہ دیش، بحرین، چین، گھانہ، قرغستان، تیونیسیا، ترکی، سری لنکا، متحدہ عرب امارت وغیرہ نے اس میلے میں اپنی شراکت داری کی تصدیق کی ہے۔

آئی آئی ٹی ایف 2021 کے شروع کے پانچ دن 14 نومبر سے 18 نومبر تک کاروباری دنوں کے لیے مخصوص ہیں  اور عام لوگوں کے لیے یہ میلہ 19 نومبر سے 27 نومبر تک کھولا جائے گا۔ میلے کے اوقات روزانہ صبح 9.30 بجے سے شام 7.30 بجے تک رہیں گے۔

کارپوریٹ ویب سائٹ : www.indiatradefair.com

۔۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

29.10.2021

U –12334


(ریلیز آئی ڈی: 1767701) وزیٹر کاؤنٹر : 168
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी