سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنجاب کے امرتسر میں دیویانگ جنوں کے لئے ’ساماجک ادھیکاریتا شِوِر‘ کا انعقاد

Posted On: 28 OCT 2021 4:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 28 اکتوبر 2021:

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت ’دیویانگ جنوں‘  کو امدادی آلات کی تقسیم کے لئے پنجاب کے امرتسر میں واقع پہل گورنمنٹ ریسورس سینٹر، گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول، رنجیت ایوینیو، میں 29 اکتوبر 2021 کو ایک ’ساماجک ادھیکاریتا شِوِر‘کا انعقاد کیا جائے گا۔اے ایل آئی ایم سی او اور ضلع انتظامیہ، امرتسر کے اشتراک میں اس کیمپ کا انعقاد دیویانگ جنوں کی اختیار کاری کے محکمے(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)کے ذریعہ کیا جائے گا۔

کووِڈ۔19 وبائی مرض کے مدنظرایس او پی پر عمل کرتے ہوئے بلاک/پنچایت کی سطح پر 1803 دیویانگ جنوں کو 1.83 کروڑ روپئے کے بقدر کے مجموعی طور پر 3031 امدادی آلات مفت تقسیم کیے جائیں گے۔

اس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 29 اکتوبر 2021 کو دوپہر 13:00 بجے کیا جائے گا۔ اس تقریب میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار ورچووَل انداز میں بطور مہمان ذی وقارشامل ہوں گے۔اس  تقریب کی صدارت امرتسر کے رکن پارلیمنٹ جناب گرجیت سنگھ اوجلا کریں گے۔

اے ایل آئی ایم سی او اور ضلع انتظامیہ کے سینئر افسران اس تقریب کے دوران ورچووَل /انفرادی طور پر شامل ہوں گے۔

مذکورہ بالا تقریب کے لائیو ویب کاسٹ کے لئے لنک https://youtu.be/BdO-gQLib08

********

 

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12293


(Release ID: 1767306) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Punjabi