وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع نے فوج کے کمانڈروں کی کانفرنس کے دوران بھارتی فوج کے سینئر لیڈروں سے خطاب کیا

Posted On: 27 OCT 2021 6:43PM by PIB Delhi

سال میں دو بار منعقد ہونے والی فوج کے کمانڈروں کی اعلیٰ سطح کی کانفرنس25 سے28 اکتوبر 2021 تک نئی دہلی میں منعقد کی گئی ہے۔اس میٹنگ کے دوران بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت سکیورٹی کے موجودہ منظر نامے کے سبھی پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ساتھ سرحدی اور اندرونی علاقوں کو درپیش  موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کررہی ہے۔اس کے علاوہ اس کانفرنس میں تنظیمی ڈھانچے کو از سر نو مرتب کرنا،انتظامی اور انسانی وسائل کے بندو بست جیسے امور پر بھی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔کانفرنس کے تیسرے دن کی اہم خصوصیت وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ کا بھارتی فوج کے اعلیٰ رہنماؤں سے خطاب تھااور خطاب سے پہلے فوج کے موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں پر ایک تفصیلی جانکاری دی گئی ۔

وزیر دفاع نے کروڑوں شہریوں کے اس یقین کا اعادہ کیا کہ بھارتی فوج  ملک کی سب سے زیادہ قابل اعتبار اور سب سے زیادہ تحریک دینے والی تنظیموں میں سے ایک ہے۔انہوں نے ضرورت پڑنے پر سول انتظامیہ کو مدد فراہم کرنے کے علاوہ بھارتی فوج کے سرحدوں کی حفاظت کرنے کے غیر معمولی کام اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے ان کے غیر معمولی رول کا بھی اعادہ کیا۔وزیر دفاع نے کووڈ-19 کے خلاف جاری لڑائی میں بھارتی مسلح فوج کی ستائش کی  ۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فوج ملک میں داخلی صورتحال کو مستحکم کرنے کیلئے سکیورٹی ایچ اے ڈی آر میڈیکل اسسٹنٹ  سے متعلق سبھی صورتحال میں مدد کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔ قوم کی تعمیر اور ملک کی مجموعی ترقی میں بھی بھارتی فوج کانہایت اہم رول ہے۔

وزیر دفاع نےاگلے علاقوں میں اپنے دورے کے دوران کئے گئے بر سر موقع جائزے کی بنیاد پر فورسز کی اعلیٰ سرگرمیوں سے متعلق اعلیٰ معیار کی تیاریوں اور صلاحیتوں کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے مادر وطن کی حفاظت میں فوج کے جانبازوں کی قربانیوں کے تئیں بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوں نے بیرونی افواج کے ساتھ پائیدار باہمی رشتوں کو تشکیل دیکر ہمارے قومی سیکورٹی مفادات کو مزید آگے لے جانے کیلئے  فوجی ڈپلومیسی میں فوج کے اہمیت کی حامل خدمات پر بھی تبصرہ کیا ۔

عزت مآب وزیر دفاع نے زندگی کے ہر شعبے میں ہورہی تکنیکی پیشرفت پر بھی زور دیا اورمسلح افواج کو مناسب طور پر  اس میں شامل کرنے کیلئے ان کی ستائش کی ۔انہوں نے اہم تعلیمی اداروں سمیت سول صنعتوں کے ساتھ اشتراک میں ٹیکنالوجیوں کے خصوصی پیشرفت کو فروغ دینے کیلئے فوج کی کوششوں کی ستائش کی ۔

شمالی سرحدوں پر موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے عزت مآب وزیر دفاع نے اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا کہ ہمارے فوجی جوان ایک طرف مضبوطی سے کھڑے ہیں اوربحران کی صورتحال کے پرامن حل کیلئے بات چیت جاری رہے گی ۔انہوں نے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہماری علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے موسم کی نامناسب صورتحال اور دشمنوں کی طاقتوں کا سامنا کرنے والے ہمارے فوجیوں کو بہترین ہتھیاروں آلات اور کپڑوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔وزیر دفاع نے دور دراز کے علاقوں کو جوڑنے کیلئے مشکل حالات میں کام کررہے ‘بی آر او’ کی کوششوں کو بھی سراہا تاکہ دور دراز رہنے والے ہمارے شہری جڑے رہیں اور تیز تر ترقی میں سہولت فراہم کریں۔

مغربی سرحدوں کا حوالہ دیتےہوئے انہوں نے سرحدپار دہشت گردی کیلئے بھارتی فوج کے رد عمل کی بھی ستائش کی ۔عزت مآب وزیر دفاع نے جموں اور کشمیر میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے میں سی اے پی ایف/پولیس فورسز اور فوج کے درمیان بہتر تال میل کی بھی ستائش کی۔مرکز کے زیر انتظام والے علاقے جموں وکشمیرمیں تال میل کے ساتھ انجام دی گئی کارروائیوں سے اس علاقے میں مجموعی ترقی اور ایک پر امن ساز گار فضا قائم ہورہی ہے۔

عزت مآب وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت نبردآزمائی کی صلاحیت بڑھانے اور فوجیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے ۔انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا آتم نربھر بھارت کی پالیسی دفاع کے شعبے میں خود کفیل بنانے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے جو مسلح فورسز کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بھارتی دفاعی صنعت کو ایک عظیم  موقع فراہم کرتی ہے۔انہوں نے اس مقصد کی سمت میں کام کرنے کیلئے بھارتی فوج کی ستائش کی اور کہا کہ 2020-21 میں آتم نربھر بھارت کو دھیان میں رکھتے ہوئے فوج کے ذریعہ بھارت کے 74 فیصد ریڑھی پٹری والوں کوٹھیکے دئے گئے جو کہ ایک قابل ستائش اقدام ہے ۔انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ فوج کی صلاحیتوں کے فروغ اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بجٹ سے متعلق کوئی اڑچن نہیں ہے ۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ فوج میں خواتین اہلکاروں کو مستقل کمیشن دینے کا فیصلہ ایک اہم فیصلہ ہے  جس سے  سبھی عہدے داروں کو صنف سے بالا تر ہوکریکساں مواقع فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔

عزت مآب وزیر دفاع نے کہا کہ کہ آرڈیننس فیکٹری بورڈ (او ایف بی) کی حالیہ کارپوریشن ایک تاریخی قدم ہے اور سبھی متعلقہ فریقوں کے ذریعہ ا سے منظوری حاصل ہوئی ہے جس سے ان کی صلاحیت اور جوابدہی کو بڑھایا جاسکے گا۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت لڑائی میں شہید سبھی زمروں کے سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے تئیں ہر طرح سے عہد بستہ ہے۔انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ قو م کو اپنی فوج پر فخر ہے اور حکومت اصلاحات اور صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے فوج کو آگے بڑھانے میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے عہد بستہ ہے۔

 

************

 

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.12271


(Release ID: 1767125) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi