مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این بی سی سی اور ایچ ایس سی ایل نے ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر کو منافع کے چیک سونپے

Posted On: 27 OCT 2021 5:11PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 27 اکتوبر 2021:

این بی سی سی نے مالی برس 2020۔21 کے لئے اپنے حصہ داروں کو 52.24 کروڑ روپئے کے بقدر کا مجموعی منافع ادا کیا۔ کمپنی کے آخری منافع کے طور پر 52.24 کروڑ روپئے کے بقدر کا چیک این بی سی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر جناب پون کمار گپتا کے ذریعہ ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کو سونپا گیا۔ اس موقع پر ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب درگا شنکر مشرا، ایم او ایچ یو اے کے ایڈیشنل سکریٹری جناب کامران رضوی اور  این بی سی سی کی ڈائرکٹر (خزانہ)محترمہ سوکھے بھی موجود تھیں۔

این بی سی سی (انڈیا) لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہندوستان اسٹیل ورکس کنسٹرکشن لمیٹڈ (ایچ ایس سی ایل) نے بھی حکومت ہند کو مالی برس 2020۔21 کے لئے 4.36 کروڑ روپئے کے بقدر (اس میں 1.68 کروڑ روپئے بطور منافع اور 2.68 کروڑ روپئے بطور عبوری منافع  شامل ہیں)کمپنی کا آخری منافع ادا کیا۔

 

********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12262


(Release ID: 1767011) Visitor Counter : 154
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu