اسٹیل کی وزارت

فولاد کے مرکزی وزیرنے معیاری اسٹیل کا پروڈکشن بڑھانے پر زور دیا، ساتھ ہی درآمد ات پر انحصار کم کرنے پر بھی زور دیا، جناب آرسی پی سنگھ نے پروڈکشن بڑھانے کے دوران کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کے اہمیت پر زور دیا


اسپشلٹی کے لئے پی ایل آئی اسکیم پر یک روزہ سیمینار کا انعقاد

Posted On: 25 OCT 2021 6:06PM by PIB Delhi

فولاد کی وزارت نے اسپشلٹی  والی اسٹیل کے لئے پی ایل آئی اسکیم پر یک روزہ سیمینار کا آج یہاں انعقاد کیا ۔ سیمینار کو مقصد پی ایل آئی اسکیم کی اہم خصوصیات پر غوروخوض کرنے کے لئے فریقوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا، مواقع کا فائدہ اٹھانا  اور ان چیلنجوں کا سدباب کرنا تھا جن کی صنعت اندازہ لگا سکتی ہے ۔ سیمینار کا انعقاد میکون لیمٹیڈ ، فکی اور انویسٹ انڈیا کے ساتھ مل کر کیا گیا تھا۔فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے سیمینار کی صدارت کی اور فولاد کے وزیر مملکت جناب پھگن سنگھ کلستے نے اس موقع پر خصوصی تقریر کی ۔اس موقع پر فولاد کی وزارت میں سکریٹری جناب پردیپ کمار ترپاٹھی اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010D6R.jpg

 

افتتاحی تقریر میں  جناب رام چندر پرساد سنگھ نے کہا کہ ہم نے کامیابی کے ساتھ ایک ارب ٹیکہ لگانے کا کام کیا ہےجو قابلِ ستائش ہے ۔ وبأ کے باوجود ہمارے ملک نے اقتصادی سرگرمیوں کو برقرار رکھا اور مینو فیکچرینگ کی سرگرمیاں اتھل پتھل سے بچی رہیں۔جناب سنگھ  نے کہا کوڈ۔19 کے خلاف سو کروڑ لوگوں کی ٹیکہ کاری ظاہر کرتی ہے کہ ایک ملک  کے طور پر بھارت زیادہ چیلنجنگ حالات میں  بھی ہدف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روس کے اپنے حالیہ دورِ کی کامیابی کو یاد کرتے ہوئے فولاد کے وزیر نے کہا کہ بھارت میں تحقیق کے شعبہ میں ایک سنٹر آف اکسیلنس  بھی ہونا چاہئے تاکہ معیاری اسٹیل کی پیداوار کو مزید بڑھایا جاسکے اور ایک ملک کے طور پر درآمدات پر انحصار کم ہوسکے۔انھوں نے کہا کہ اسکیم کا بنیادی پوائنٹ اکویٹی اور شمولیت ہے۔‘‘ہمیں اسٹیل  میں اپنی تحقیق اور ترقی کو فروخت دینے اور مضبوطی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔عالمی شہرتِ یافتہ تحقیق اور ترقی کا ادارہ اور اسپشلٹی والی اسٹیل کے فروخت میں اہم آئی پی بارڈنک اس اہم شعبہ میں بھارت کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ہمیں اس پی ایل آئی اسکیم کو کامیاب بنانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔’’ وزیر موصوف نے  اسٹیل کا پروڈکشن بڑھانے کے ساتھ ساتھ کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے اہمیت پر بھی زور دیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005XNGX.jpg

 

جناب سنگھ نے کہا کہ حکومت کے ذریعہ مختلف شعبوں میں ترقی پسندانہ اقدامات کی وجہ سے بھارت میں اسٹیل کی مانگ میں کبھی کمی نہیں آئی۔پی ایل آئی کا تصور ایک ایسا قدم ہے ، جس میں ہم درآمداد پر اپنے انحصار کو کم کرکے خود کفیل بھارت کی طرف گامزن ہوسکتے ہیں۔

فولاد کے وزیر نے کہا کہ درآمداد کے متبادل اور برآمداد کی کافی گنجائش ہے۔فولاد کی وزارت اور میکون نے پی ایل آئی اسکیم اور اس کے رہنما خطوط تیار کئے ہیں۔ جو فریقوں ، صنعت اور بین وزارتی  (نیتی ، اخراجات کا محکمہ)تبادلہ خیال پر مبنی ہے۔

فولاد اور دیہی ترقی  کے وزیرِ مملکت جناب پھگن سنگھ کلستے نے کہا کہ  حکومت کا مقصد ‘‘میک اِن انڈیا۔ آتم نربھر بھارت’’ ہے۔ یہ اسکیم اسپشلٹی اسٹیل میں پروڈکشن کو فروغ دے گی جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔اس پہل سے سیکنڈری اسٹیل پروڈیوسر اور ایم ایس ایم ای شعبہ کو بھی فائدہ ہوگا۔اپنے خطاب میں جناب کلستے نے پروگرام میں شرکت کرنے والے فریقوں سے اس اسکیم پر تبادلہ خیال کرنے اور تجاویز پیش کرنے کے لئے بھی کہا ۔

فولاد کی وزارت نے سکریٹری جناب پردیپ کمار ترپاٹھی نے کہا کہ اس اسکیم کو فروغ دینے میں اسٹیل کی صنعت میں اہم کمپنیاں اور سرکاری ایجنسیاں شامل ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ وبأ آنے سے پہلے ہم نے 2019-20 میں 109 میٹرک ٹن اسٹیل کا پروڈکشن کیا۔‘‘ ہم اس اسکیم کے توسط سے  اگلے پانچ برسوں میں اسپشلٹی اسٹیل کی پیداوار کو 18میٹرک ٹن سے بڑھا کر 42میٹرک ٹن کرنے کی امید کرتے ہیں۔ہمارا مقصداسٹیل کے شعبہ کی لاگت کی مسابقت میں بہتری لانا ہے۔’’

سیمینار میں پالیسی سازوں ، نوکر شاہوں، اسٹیل پی ایس یوز، انٹیگریٹیڈ اسٹیل پروڈیوسر ز، سیکنڈری اسٹیل پروڈیوسرز، امکانی سرمایہ کاروں ، اسپشلٹی اسٹیل میکرس، اسٹیل ایسوسی ایشن ، ماہرینِ تعلیم اور دیگر لوگوں نے شرکت کی ۔چین میں بھارت کے سفیر جناب وکرم مسری نے بھی شرکأ سے ورچوؤل طریقہ سے خطاب کیا۔

میکون کے سی ایم ڈی جناب سلل کمار نے پی ایل آئی اسکیم کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور پی ایل آئی اسکیم پر ایک کتابچہ پیش کیا۔ انھوں نے پی ایل آئی اسکیم  سے متعلق جانکاری اور رہنماخطوط کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ایک طرف یہ اسکیم ممکنہ سرمایہ کاروں کو راغب کرے گی اور دوسری طرف موجودہ کمپنیوں کو صلاحیت بڑھانے اور نئی تکنیکوں کو لانے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔اسپشلٹی والی اسٹیل کے لئے پی ایل آئی اسکیم عزت مآب وزیر اعظم  کے ذریعہ طے کئے گئے آتم نربھر بھارت کے قومی مشن میں اہم تعاون دے گی اور ملک میں معاشی ترقی کو فروغ دے گی۔

فِکی کے نائب صدر اور انڈین میٹلس اینڈ  فیرو ایلائز لمیٹیڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب سبھرکانت پانڈا نے صنعت کے امکانات کے بارے میں بتایا۔انھوں نے کہا کہ اسپشلٹی اسٹیل سمیت 13 شعبوں کے لئے پی ایل آئی اسکیم کا 2لاکھ کروڑ روپے مختص کئے گئےہیں جس سے عزت مآب وزیر اعظم  نریندر مودی  کے آتم نربھر بھارت کے لئے ‘میک اِن انڈیا’  کی اپیل  کے مطابق مینوفیکچرینگ شعبے کی حوصلہ افزائی  ہوگی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GF6X.jpg

 

 

اسٹیل کے لئے انویسٹ انڈیا کے ذریعہ پی ایل آئی پر تیار ایک رپورٹ فولاد کے مرکزی وزیر جناب سنگھ نے فولاد اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب کلستے ، اسٹیل کے سکریٹری جناب پی کے ترپاٹھی اور دیگر سرکردہ شخصیات کی موجودگی میں جاری کی۔اس سے قبل سیمینار میں شمع روشن کرنے کی تقریب  اسٹیل کے وزیر اور اسٹیل کے وزیر مملکت اور اسٹیل کی صنعت کی سرکردہ شخصیات کے ذریعہ منعقد کی گئی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

(ش ح- ف ا-ش ح)

U-12234



(Release ID: 1766836) Visitor Counter : 206


Read this release in: English , Hindi , Punjabi