وزارت دفاع
تینوں افواج کے لئے بھارت ۔برطانیہ اولین مشق ’کونکن شکتی 2021‘ کی بحری مرحلے کی سرگرمیاں زوروں پر
Posted On:
26 OCT 2021 5:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 26 اکتوبر 2021:
بھارت اور برطانیہ (یو کے) کے درمیان تینوں فوج کی اولین ’کونکن شکتی 2021‘ مشق کے بحری مرحلے کی سرگرمیاں کونکن ساحل کے نزدیک بحر عرب میں جاری ہیں۔ بندرگاہ پلاننگ مرحلے کی تکمیل کے بعد، بحری مرحلے کی مشق کا آغاز 24 اکتوبر 2021 کو ہوا۔ یہ مشق 27 اکتوبر 2021 تک جاری رہے گی۔
اس مشق میں شرکت کرنے والی تمام اکائیوں کو دومخالف افواج میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس کا مقصد پہلے سے طے کیے گئے مقام پر بری فوج کے دستوں کو اتارنے کے لئے سمندر پر اپنا کنٹرول قائم کرنا ہے۔ ایک ٹکری کی قیادت فلیگ آفیسر کمانڈنگ ویسٹرن فلیٹ کے ذریعہ کی گئی اور اس میں فلیگ شپ آئی این ایس چنئی، بھارتی بحریہ کے دیگر جنگی بحری جہاز اور ایچ ایم ایس رچمنڈ، رائل نیوی کے ٹائپ 23 بحری جنگی جہاز شامل ہیں ۔ دوسری ٹکڑی کی قیادت برطانوی کیرئیر اسٹرائک گروپ کے ذریعہ کی گئی، یہ ٹکری ایئرکرافٹ کیرئیر، ایچ ایم ایس کوئین ایلزابیتھ، برطانیہ اور نیدرلینڈ کے دیگر بحری جہاز اور بھارتی جنگی بحری جہاز پر مشتمل ہے۔
سمندری راستوں پر دوبارہ بھرائی، فضائی سمت اور جنگی طیارے (ایم آئی جی 29کے ایس اور ایف 35 بی ایس) کے ذریعہ کاروائیاں،ہیلی کاپٹروں (سی کنگ، چیتک اور وائلڈ کیٹ) کا کراس کنٹرول، سمندر میں جنگ کی صورتحال اور قابل توسیع فضائی اہداف پر گولی باری سے گزرنا، جیسی مشقوں کے ساتھ دونوں افواج اپنے گروپوں میں ضم ہوگئیں۔ فوجی ٹکڑیوں کی فعال شمولیت بھی کی گئی، جس کے بعد مشترکہ کمانڈ آپریشن سینٹر کا قیام عمل میں آیا۔بعد ازاں، دونوں افواج کی فضائی اور سطحی مشقوں کے لئے سمندر میں ملاقات ہوئی۔
فضائی کاروائیوں میں بھارتی بحریہ گشتی طیارہ (ایم پی اے) ڈورنیئر، بھارتی بحریہ کے لڑاکے (ایم آئی جی 29کے ایس)، رائل نیوی (ایف 35 بی ایس) اور بھارتی فضائیہ (ایس یو۔ 30 اور جاگوارس)نیز مشترکہ فلائی پاسٹ شامل تھے۔رائل نیوی کے ذریعہ ، انڈین اسکارپین کلاس آبدوز اور پانی کے اندر ریموٹ سے چلنے والی گاڑی ای ایم اے ٹی ٹی کے ساتھ زیر آب مشقیں رات کے وقت انجام دی گئیں۔ اس مشق میں انڈین ایم پی اے، پی 81 نے بھی حصہ لیا۔
********
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. NO. 12225
(Release ID: 1766799)
Visitor Counter : 198