بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارادیپ پورٹ ٹرسٹ پر چوکسی بیداری ہفتہ کا آغاز

Posted On: 26 OCT 2021 4:16PM by PIB Delhi


 

نئی دہلی، 26 اکتوبر 2021:

سینٹرل وجیلانس کمیشن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق، پارادیپ پورٹ ٹرسٹ (پی پی ٹی) 26 اکتوبر سے یکم نومبر 2021 کے دوران چوکسی بیداری ہفتہ منارہا ہے۔ ’’آزاد بھارت @ 75 : یکجہتی کے ساتھ آتم نربھرتا‘‘ کے موضوع پر مرتکز، ہفتے بھر چلنے والی اس تقریب کا آغاز ، کووِڈ۔19 پروٹوکولس  پر عمل کرتے ہوئے ، پی پی ٹی کے چیئرمین جناب پی ایل ہرنادھ کے ذریعہ ملازمین کو عہددلانے کے ساتھ ہوا۔ عہد لینے کےبعد ملازمین کے لئے چوکسی سے متعلق معلومات کے بارے میں اسپاٹ کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا۔

اس کے علاوہ، پی پی ٹی بلنگ نظام میں شفافیت لانے اور اس کی اثرانگیزی میں بہتری لانے کے مقصد سے ، جناب ہرنادھ نے پی پی ٹی کے وینڈرس اور ٹھیکیداروں کے لئے ’’آن لائن بل پروسیسنگ اور پے منٹ نظام‘‘ کا آغاز کیا۔ نئے ڈجیٹل پلیٹ فارم کے متعارف کرانے کے ساتھ مکمل بلنگ سائیکل گھٹ کر محض دو دن تک محدود رہ جائے گا۔ چونکہ، یہ آن لائن نظام ہے، اس لیے بل پروسیسنگ کا  عمل کم سے کم دستی مداخلت کے ساتھ، شفاف طریقے سے انجام دیا جائے گا۔

چوکسی بیداری ہفتہ کی ہفتے بھر چلنے والی تقریب کے دوران مقامی اسکولی طلبا اور چوکسی بیداری سے متعلق دیگر سرگرمیوں  کے لئے مباحثہ پر مبنی مسابقتی پروگرام تیار کیے گئے ہیں۔ پی پی ٹی ملازمین بھی پی پی ٹی ویب سائٹ اور سی وی سی کے توسط سے ڈجیٹل طریقے سے یکجہتی کا عہد لے رہے ہیں۔ پی پی ٹی کا ہر ایک محکمہ اپنے مخصوص محکموں کےکام کاج کے تعلق سے بدعنوانی کے مسائل پر بیداری پیدا کرنے کے لئے منائے جارہے ہفتے کے دوران شراکت داروں کی میٹنگ کا اہتمام بھی کر رہا ہے۔ عوام کے درمیان بیداری پیدا کرنے کی غرض سے علاقے میں مختلف بل بورڈس بھی لگائے گئے ہیں۔ یکم نومبر 2021 کو اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے دوران انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12224


(Release ID: 1766727) Visitor Counter : 172