بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ایچ ڈی ایف سی بینک لمیٹڈ کے ذریعہ ایچ ڈی ایف سی ارگو جنرل انشورینس کمپنی لمیٹڈ میں حصص کے حصول کی منظوری دی
Posted On:
25 OCT 2021 6:27PM by PIB Delhi
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے مسابقتی ایکٹ، 2002 کی دفعہ 31(1) کے تحت ایچ ڈی ایف سی بینک لمیٹڈ (اکوائرر )کی ایچ ڈی ایف سی ارگوجنرل ا نشورینس کمپنی لمیٹڈ (ٹارگیٹ) کے حصص کے حصول کو منظوری دی ہے۔
اس مجوزہ اتحاد میں ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن (ایچ ڈی ایف سی) سے حاصل کرنے والے کے ذریعہ ہدف کے بقایا ایکویٹی حصص سرمایہ کے 4.99 فیصد کا حصول شامل ہے۔
حاصل کنندہ ایک عوامی طور پر درج فہرست بینکنگ کمپنی ہے جو ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ یہ ہول سیل سیکٹر میں کمرشیل اور انویسٹمنٹ بینکنگ اور ریٹیل سیکٹر میں ٹرانزیکشن/برانچ بینکنگ کا احاطہ کرنے والی بہت سی بینکنگ خدمات پیش کرتا ہے۔ ریٹیل بینکنگ کے حصے کے طور پر، حاصل کنندہ لائف اور جنرل/نان لائف انشورنس مصنوعات کی تقسیم کاکام بھی انجام دیتا ہے۔
ٹارگٹ،ایچ ڈی ایف سی اورارگو انٹرنیشنل اے جی کاایک متحدہ منصوبہ ہے اوربھارت میں جنرل/نان لائف انشورنس کے کاروبار میں مصروف ہے۔ یہ بہت بڑی تعداد میں جنرل/نان لائف انشورنس مصنوعات پیش کرتا ہے۔
اس حوالے سے سی سی آئی کا تفصیلی حکمنامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- س ب- ف ر)
U-12211
(Release ID: 1766561)
Visitor Counter : 205