قومی مالیاتی رپورٹنگ اتھارٹی
azadi ka amrit mahotsav

مالی رپورٹنگ سے متعلق قومی اتھارٹی نے آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے تحت دو روزہ ویبینار منعقد کیا

Posted On: 25 OCT 2021 9:02PM by PIB Delhi

بھارتی حکومت عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی لیڈر شپ کے تحت آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم ) پہل کے ساتھ بھارت کے آزادی کے 75 سال کا جشن منارہی ہے ۔

اے کے اے ایم کے تحت مالی رپورٹنگ سے متعلق قومی اتھارٹی (این ایف آر اے) ملک کے متعلقہ فریقوں ،شہریوں کے درمیان عام طور سے آڈٹنگ اور اکاؤنٹنگ سے متلق معیارات کے بارے میں سمجھ اور بیداری کو فروغ دینے کیلئے سلسلے وار پروگرام منعقد کررہی ہے۔

معیشت میں آڈٹنگ اور اکاؤٹنگ معیارات کی عمل آوری کوفروغ دینے کیلئے مالی رپورٹنگ سے متعلق قومی اتھارٹی (این ایف آر اے) 26 اور27 اکتوبر کو دو روزہ ویبینار منعقد کرےگی۔پروگرام سے متعلق تفصیلی معلومات این ایف آر اے کی درج ذیل ویب سائٹ   https://nfra.gov.in. پر دستیاب ہیں۔اس دوروزہ ویبینار میں شامل ہونے کیلئے شرکا کو دئے گئے درج ذیل لنک پر کلک کرنے کی ضرورت ہےاور وہ تفصیلات بھر کر رجسٹر کراسکتے ہیں۔

https://webcastmca.nic.in/userreg.aspx

 

************

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.12200


(Release ID: 1766539) Visitor Counter : 214


Read this release in: English , Hindi