سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

علم کو دولت میں تبدیل کرنا ہی مستقبل ہے : مرکزی وزیر نتین گڈکری

Posted On: 25 OCT 2021 8:53PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورت اور شاہراوں کے مرکزی وزیر جناب نتین گڈکری نے کہا  ہے  کہ علم کو دولت میں تبدیل کرنا ہی مستقبل ہے ۔ نالج ایپ اور پلیٹ فارم کنسلٹ  کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے اخترع، صنعت کاری سائنس ٹیکنالوجی ، تحقیق اور  نالج گیٹ ٹرانسفورمیشن کے لئے ہنر مندی پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ علم دنیا کو تبدیل کر رہا ہے اور انتظامیہ میں  کاروباری اداروں کے لئے تعاون ، تال میل اور مواصلات بہت اہم ہے۔ وزیر موصوف نے  انسانی تعلقات کی اہمیت پر  بھی زور دیا ۔انہوں  نے کہا کہ  کوئی  بھی انسان مکمل نہیں ہے  اور ہر ایک کو دوسروں کے تجربات  سے سیکھنا چاہیئے  اور دوسروں سے صلاح  ومشورہ  حاصل کرنا چاہیئے ۔

کنسلٹ  ایپ اس طرح کی پہلی عالمی  سہولت ہے  جس سے  معلومات ، مشورہ  ، کاؤنسلنگ،  رہنمائی  حاصل کرنے کے خواہش مند لوگ کثیر مقصدی  سیکٹروں میں ماہرین سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں ۔ ہر ماہر آرٹیکلس  اور ویڈیو بلاگس  کے توسط سے اپنی خدمات کی ایک منفرد اور  مخصوص طور پر عکاسی کرتا ہے  یہ ان کی دانشوارانہ  وراثت کی خدمت ہوتی ہے اور ان میں دلچسپی کو فروغ دینے میں مدد کرتی ہے  ۔ کنسلٹ پلیٹ فارم علم حاصل کرنے کے خواہش مند لوگوں اور علم حاصل کرنے والوں کو فوراً جوڑنے کے لئے تناظر اور کنورژن کے ڈھانچے کا استعمال کرتا ہے  ۔

اس موقع پر  نیتی آیوگ   کے سی ای او  امیتابھ کانت ، آئی اینڈ بی کے سکریٹری  جناب اپورو چندر اور سابق سکریٹری  جناب راگھو چندر بھی موجود تھے  ۔

 

**********

 

ش ح۔ح ا۔ ر ب

U. NO. 12199

 


(Release ID: 1766538) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi