وزارت خزانہ

نیلامی برائے فروخت (ازسر نو اجراء) برائے  (i)حکومت ہند کے فلوٹنگ ریٹ بانڈز  2028،  (ii) 6.10 %سرکاری سکیورٹی  2031، اور (iii)6.76 %سرکاری سکیورٹی 2061

Posted On: 25 OCT 2021 5:25PM by PIB Delhi

حکومت ہند (جی اوآئی) نے   (i) یکساں قیمت  کا طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی  نیلامی کے ذریعہ 4000 کروڑ  روپے  (کم سے کم) کی  نوٹیفائیڈ رقم کے لئے حکومت ہند کے فلوٹنگ ریٹ بانڈز  2028،  (ii) یکساں قیمت  کا طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی  نیلامی کے ذریعہ 13000کروڑ  روپے  (کم سے کم) کی  نوٹیفائیڈ رقم کے لئے، 6.10 % سرکاری سکیورٹی 2031 ، اور  (iii) کثیر رخی  قیمت  کا طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی  نیلامی کے ذریعہ 7000 کروڑ  روپے  (کم سے کم) کی  نوٹیفائیڈ رقم کے لئے 6.76 %سرکاری سکیورٹی 2061کی فروخت (از سر نو اجراء ) کا  اعلان کیا ہے۔حکومت ہند کو ایک یا  زیادہ  سکیورٹی / سکیورٹیز کے خلاف ہر ایک کے لئے  2000 کروڑ روپے تک  کا اضافی  سبسکرپشن اپنے پاس رکھنے کا اختیار  ہوگا۔ یہ نیلامی  بروز جمعہ  یعنی  29  اکتوبر  2021  کو  ممبئی کے فورٹ علاقے میں  ہندوستانی  ریزرو بینک کے ممبئی آفس کے ذریعے منعقد کی جائے گی۔

سرکاری سکیورٹیز کی نیلامی  میں  غیر مقابلہ جاتی  بولی لگانے کی سہولت  کی اسکیم کے مطابق، سکیورٹیز کی فروخت کی نوٹیفائڈ رقم کا  5 فیصد تک  اہل  افراد اور اداروں کو الاٹ کیا جائے گا۔

مقابلہ جاتی اور  غیر مقابلہ جاتی ، دونوں طرح کی نیلامی کے لئے بولیوں کو 29  اکتوبر 2021   کو  ہندوستانی ریزرو بینک کے  کور بینکنگ سولیوشن (ای- کوبیر) پر  الیکٹرانک فارمٹ میں  جمع کیا جانا چاہئے۔ غیر مقابلہ جاتی  بولیوں کو  صبح ساڑھے 10 بجے  سے  صبح 11 بجے  کے دوران ، جب کہ مقابلہ جاتی  بولیوں کو  ساڑھے 10 بجے سے  ساڑھے 11  بجے صبح کے درمیان  جمع کیا جانا چاہئے۔

بولیوں  کے نتیجے کا اعلان 29  اکتوبر  2021 (بروز جمعہ)  کیا جائے گا اور  کامیاب بولی دہندگان  کے ذریعے ادائیگی  یکم نومبر 2021  (بروز پیر)  کی جائے گی۔

یہ سکیورٹیز ، ہندوستان کے ریزرو بینک کے سرکلر نمبر  آر بی آئی  / 19-2018 / 25 بتاریخ  24 جولائی 2018 ،  وقت وقت سے  ترمیم شدہ ،  کے ذریعے  جاری  کردہ  ’’مرکزی  سرکاری  سکیورٹیز میں جب جاری کئے گئے  لین دین‘‘ سے متعلق  رہنما خطوط  کے مطابق ’’جب جاری کئے گئے‘‘ تجارت کے لئے ،اہل ہوں گی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- اع- ق ر)

U-12198



(Release ID: 1766534) Visitor Counter : 159


Read this release in: Punjabi , English , Hindi , Tamil