وزارت دفاع

انڈیا@75 بی آر او موٹر سائیکل مہم  جو ٹیم دوسرے مرحلے میں جموں پہنچی

Posted On: 25 OCT 2021 5:54PM by PIB Delhi

اہم خصوصیات

  • آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ملک بھر میں موٹر سائیکل مہم۔
  • 14 اکتوبر2021 کو وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے نئی دہلی سے اس موٹر سائیکل مہم کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔
  • یہ ٹیم دس دن میں 3 ہزار 50 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے سری نگر پہنچی۔
  • یہ ٹیم چنڈی گڑھ ،شملہ ، روہتانگ،،ہنگلے ، املنگ لا ، پنگ لیہ ، کھردنگ لا ،فوتولا ، نامک لا ، کرگل اور زوجیلا سے گزری ۔
  • لوگوں کو تعلیم یافتہ بنانے کی مہم :سڑک سیفٹی بیداری پیدا کرنے کی تحریک دینا اور قومی یکجہتی کے پیغام کو عام کرنا۔

انڈیا @75 سڑک سرحدی تنظیم(بی آر او) موٹر سائیکل مہم جسے وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے14 اکتوبر 2021 کو نئی دہلی کے قومی جنگی میموریل  سے ہری جھنڈی دکھار کر روانہ کیا تھانے9 دنوں سے بھی کم عرصےمیں 3 ہزار 50 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے اپنے پہلے مرحلے کو پورا کیا ۔دوسرے مرحلے میں  جو 24 اکتوبر 2021 کو شروع کیا گیا تھا مذکورہ ٹیم جموں پہنچی۔

اس ٹیم نے پہلے مرحلے میں پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں دہلی اور پنجاب کے میدانی علاقوں اور ہماچل ، لداخ اور جموں و کشمیر کے پہاڑی اور برفیلے علاقوں کو طے کیااور یہ چنڈی گڑھ شملہ، اٹل سرنگ ، روہتانگ ،ہندلے(14 ہزار فٹ)،املنگ لا ،لیہ(11 ہزار فٹ)،ہردنگ لا (17 ہزار400 فٹ)،نامکا لا(12 ہزار140 فٹ)،فوتولا(13 ہزار 478 فٹ)،کرگل اور زوجیلا(11 ہزار575 فٹ)جیسے اہم مقامات سے گزری۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بی آر او نے حال ہی میں املنگ لا (19 ہزار300 فٹ)نے دنیا میں سب سے اونچی موٹر گاڑیوں کو چلانے والی سڑک تعمیر کی تھی۔

 

 

اس مہم کے جرأت مندانہ مقاصد کو طے کرتے ہوئے  مذکورہ ٹیم قومی یکجہتی قوم کی تعمیر اور عام لوگوں کے درمیان سڑک سیفٹی سےمتعلق بیداری پیدا کرنے کے فروغ کےمقاصد کو بھی حاصل کرسکی۔ہماچل میں سندر نگر اور منالی ،لداخ میں نوئما ،پانگ ،ہینلے ،لیہ اور کرگل اورسری نگر میں بہت سے آؤٹ ریچ پروگرام منعقد کئے گئے۔مذکورہ ٹیم نے مقامی شہریوں اور سیاحوں سے بات چیت کی ، دوستی کی اور سڑک سیفٹی سے متعلق پیغامات کو عام کیا۔ پرجوش مقامی لوگوں نے مہم جو ٹیم کے ساتھ ہاتھ ملایا اور اجتماعی طور پر منالی، لیہ اور کرگل میں سوچھ بھارت کے پیغام کو بڑھاوا دینے والی صفائی ستھرائی کی مہم کو چلایا ۔ٹیم کو بی آر او سابق فوجیوں اور گلینٹری ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد کے ساتھ بات چیت کرنے کا بھی موقع ملا ۔

مذکورہ ٹیم نے ہماچل پردیش کے سندر نگر اور لداخ کے لیہ میں نوجوانوں اور نو عمر اسکولی بچوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے ساتھ نظریات اور تجربات کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسکول بیگ اور اسٹیشنری کی اشیا تقسیم کیں۔ٹیم نے عالمی شہرت یافتہ کلو دسہرہ کی تقریب میں کلو ضلع کے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر اور پھر بھیما کالی مندر اور تھک سے مٹھ کا دورہ کرکے ایک ثقافتی رابطہ بھی قائم کیا ۔انہوں نے کرگل جنگی یادگار پر شہیدوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔

20 ہزار کلو میٹر طویل یہ مہم سرگرمیوں سے بھر پورتھی اور بلا شبہ سب سے زیادہ  چیلنجنگ مرحلوں میں سے ایک تھی جیسے جیسے مہم نے رفتار پکڑی اور ٹیم اونچائی پر پہنچی اس وقت ٹیم کے سبھی ممبروں کا سخت امتحان ہوا ،ٹیم کے ممبروں نے صفر سے بھی کم درجہ حرارت(منفی25 ڈگری سیلسیس)برفیلے طوفان ،پھسلنے والی سڑکوں اور سب سے اونچائی پرآکسیجن کی کم سطح کو برداشت کیااور ٹیم کے ہر ایک ممبر نے مہم کے ان دشوار گزار مرحلوں سے ہوتے ہوئے مہم کو آگے بڑھانے میں مثالی حوصلہ اور ارادے کا اظہار کیا ۔بی آر او مہم ٹیم مہم جوئی کے ہر مرحلے میں مقامی لوگوں سے والہانہ استقبال، حمایت ،میزبانی ،حوصلہ افزائی ، گرمجوشی  اور پیار حاصل ہوا ۔ٹیم کے ممبروں نے بھی اسی طرح روایتی پیار محبت او رملنساری کا اظہار کیااور راستے میں اچھے دوست بنائے اور آخر میں سری نگر میں بیٹن کو اگلی ٹیم کو سونپ دیا ۔دوسرے مرحلے میں یہ ٹیم چنڈی گڑھ ، رشی کیش ،ٹنک پور ،پریاگ راج ،وارانسی ،بودھ گیا،پٹنہ ،بھاگلپورسے ہوتی ہوئی گزرے گی اوریہ مہم 4 نومبر2021 کو مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں ‘گیٹ وے ٹو نارتھ ایسٹ ’پر ختم ہوگی ۔

 

 

************

 

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.12194



(Release ID: 1766531) Visitor Counter : 156


Read this release in: English , Hindi , Tamil