وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے نپُن بھارت مشن کے نفاذ کے لئے قومی قائمہ کمیٹی تشکیل دی

Posted On: 25 OCT 2021 6:57PM by PIB Delhi

اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے فہم کے ساتھ بڑھنے اور اعداد شماری میں مہارت  کے لئے قومی اقدام یعنی  نپُن بھارت مشن کا آغاز  05 جولائی 2021  کو کیا تھا ، جس کا مقصد، قومی تعلیمی پالیسی  2020  کے مطابق  گریڈ 3 تک ہر ایک بچے کے لئے   بنیادی خواندگی  اور  اعداد وشماری میں ہمہ گیر مہارت کے مقصد کو حاصل کرنا تھا۔  مشن کے رہنما خطوط میں، جیسا بیان کیا گیا ہے ، اس کے مطابق  نپن بھارت مشن پر عمل در آمد کرنے کے لئے ایک قومی قائمہ کمیٹی (این ایس سی) 25  اکتوبر  2021  کو  تشکیل دی گئی ہے، جس کے صدر نشیں مرکزی وزیر تعلیم  جناب دھرمیندر پردھان اور  نائب صدر نشیں تعلیم کی  وزیر مملکت محترمہ انّپورنا دیوی  ہیں۔

 این ایس سی  دیگر اراکین میں اسکولی تعلیم اور خواندگی کے سکریٹری ،  این سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر ، این آئی ای پی اے کے وائس چانسلر،  این سی ٹی ای کے صدر نشیں، اتر پردیش کے تعلیم کے سکریٹری ، کرناٹک کے تعلیم کے سکریٹری ، گجرات  ایس سی ای آر ٹی  کے ڈائریکٹر ، سکم  ایس سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر، 7 مرکزی وزارتوں کے  نمائندگان یعنی  خواتین اور بچوں کی فروغ ،  قبائلی امور  ، سماجی انصاف  اور بااختیار بنانے، صحت اور خاندانی بہبود، خزانہ، الیکٹرانک اور  معلوماتی ٹیکنالوجی اور  پنچایت راج کی وزارتیں،  این سی ای آر ٹی  اور آر آئی ای  اجمیر   سے  دو ماہرین  اور  تین بیرونی ماہرین شامل ہیں۔نپن بھارت مشن کے جوائنٹ سکریٹری اور  مشن  ڈائریکٹر   این ایس سی  کے  کنوینر ہیں۔

نپن  بھارت مشن کے لئے این ایس سی کے  مندرجہ ذیل کردار اور  ذمہ داریاں ہیں۔

  1. بنیادی خواندگی اور اعداد شماری سے متعلق  قومی مشن  کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور  پولیسی معاملات سے متعلق  رہنمائی فراہم کرنا ۔
  2. قومی پیمانے پر 27-2026 میں  حاصل کئے جانے والے ہدف  کا تعین کرنا۔
  • III. رہنما خطوط کی شکل میں سالانہ پیش رفت کی پیمائش کے لئے ٹولز فراہم کرنا۔
  1. ہرایک ریاست نیز مرکز کے زیر انتظام  کے لئے کے آر اے کے ساتھ ایک قومی  ایکشن پلان (ریاستی ایکشن پلان کی بنیاد پر) تیار کرنا اور اسے منظور کرنا،جس میں خلاء  کے لئے عناصری وصائف  (یعنی فنڈ  کی کمی ،آسامیوں ، اساتذہ ، ڈیموگرافی ، مقامی معاملات ، اساتذہ کی تربیت کی ضرورت  ،نصاب  اور تدریس  سے متعلق  ) شامل ہیں۔
  2. پروگرام سے متعلق  اور  مالیاتی  ضوابط  کا  وقت وقت سے  اس بات کو یقینی بنانے کے لئے جائزہ لینا  کہ وہ  اُن اہداف  سے  مطا بقت رکھتے ہیں، جنہیں حاصل کیا جانا ہے۔
  3. پیش رفت کے تجزیہ کے لئے انداز قدر  کا  طریقہ  کار تیار کرنا  اور  ریاستوں  نیز  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  ما دخل فراہم کرنا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- اع- ق ر)

U-12196


(Release ID: 1766508) Visitor Counter : 277


Read this release in: Telugu , English , Hindi