وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے ناسک میں تلاشی لی

Posted On: 25 OCT 2021 4:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 25 اکتوبر 2021:

انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے 21 اکتوبر 2021 کو ریئل اسٹیٹ کے کاروبار میں شامل ایک شخص کے معاملے میں تلاشی اور ضبطی کی کاروائیاں انجام دیں۔ یہ شخص خصوصی طور پر ناسک میں بطور لینڈ ایگری گیٹر کا کام کرتا ہے۔

تلاشی اور ضبطی کی اس کاروائی کے دوران زمین کے معاہدے، تصدیق شدہ دستاویزات اور جائداد کی ملکیت کے لئے بڑے پیمانے پر نقدی لین دین کے ثبوت والے دستاویزات ضبط کیے گئے۔ اس لین دین کی تصدیق کمپیوٹر اور موبائل فون سے نکالے گئے ڈجیٹل ثبوتوں سے بھی ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ، کئی نجی تجوریوں میں بڑی تعداد میں بے حساب نقدی پائی گئی ۔ اب تک 23.45 کروڑ روپئے کی بے حساب نقدی ضبط کی گئی ہے۔ ایک لاکر پر ممانعت لگائی گئی ہے۔

اس معاملے میں شامل اہم افراد، جنہوں نے اپنی بے حساب آمدنی کی زمین کے بڑے حصے کی خریداری کے لئے سرمایہ کاری کی تھی، کی بھی تلاشی لی گئی ہے۔ ان میں سے بیشتر افراد مہاراشٹر کے پمپل گاؤں بسونت علاقے کے پیازاور دیگر نقدی فصلوں کے تھوک کے کاروبار میں مصروف عمل ہیں۔ ان تاجروں کے پاس سے جائداد میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے کیے گئے بڑے نقدی لین دین ریکارڈ کے ثبوت بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، تلاشی کے دوران پائے گئے بینک لاکروں پر ممانعت لگا دی گئی ہے۔

اس تلاشی مہم میں اب تک 100 کروڑ روپئے سے زائد کی بے حساب آمدنی کا پتہ چلا ہے۔ اس مہم میں پائے گئے شواہد کی جانچ کی جا رہی ہے اور آگے کی تفتیش جاری ہے۔

 

********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12183


(Release ID: 1766431) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil