مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
جناب ہردیپ سنگھ پوری نے پانچ جدید ترین ایمبولینسوں کی چابیاں اے بی وی آئی ایم ایس اور ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال اور وی ایم ایم سی اور صفدرجنگ اسپتال کے حوالے کیں
یہ ایمبولنسیں ہڈکو کے ذریعے اس کی سی ایس آر گرانٹ کے تحت فراہم کی گئی ہیں
جناب پوری نے کہا کہ یہ پہل سی ایس آر کی بھلائی کی عکاس ہے
Posted On:
22 OCT 2021 1:47PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج ہڈکو کی سی ایس آر گرانٹ کے تحت پانچ ہائی ٹیک ایمبولینسوں کی چابیاں اٹل بہاری واجپئی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال اور نئی دہلی کے وردھمان مہاویر میڈیکل کالج اور صفدرجنگ اسپتال کو سونپیں اور انھیں ہری جھنڈی دکھائی۔ چابیاں ڈاکٹر رانا اے کے کے حوالے کر دی گئیں۔ ایمبولینسیں ہڈکو کے چیئرمین جناب کامران رضوی اور موہوا، ہڈکو اور دونوں اسپتالوں کے سینئر افسران کی موجودگی میں حوالے کی گئیں۔
فی گاڑی 42.13 لاکھ روپے کی لاگت سے بنائی گئیں یہ جدید ترین ایمبولینسیں اہم لائف سپورٹ آلات سے لیس ہیں۔ ہڈکو نے نئی دہلی کے ان دو اسپتالوں میں اے سی ایل ایس کے ساتھ 5 ایمبولینسوں کی منظوری دی ہے۔ اے بی وی آئی ایم ایس اور ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال کو تین ایمبولینسیں اور وی ایم ایم سی اور صفدرجنگ اسپتال کو دو دو ایمبولینسیں دی گئی ہیں۔ ایمبولینس کے لیے مقرر کردہ طبی آلات میں آٹو لوڈنگ اسٹریچر، وہیل چیئر سٹیر کرسی، ٹرانسپورٹ وینٹی لیٹر، سرنج انفیوژن پمپ، ای ٹی سی او 2 (یو ایس ایف ڈی اے سرٹیفائیڈ) کے ساتھ ملٹی پیرامیٹر مانیٹر مکمل طور پر خودکار بیرونی ڈی فیبریکیٹر، ویکیوم سپلنٹ، ریگولیٹر کے ساتھ پورٹیبل آکسیجن سلنڈر، ایمرجنسی کٹ، ریسکیو آلات وغیرہ شامل ہیں۔ ہڈکو پہلے ہی مختلف ریاستوں کو 10 ایمبولینسیں فراہم کر چکا ہے اور طبی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں مدد کر چکا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ ہڈکو نے پانچ ایمبولینسوں کو اسپتالوں کے حوالے کرنا سی ایس آر کی بہترین بھلائی کی عکاسی کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کل ہم نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے 100 کروڑ ویکسین کا نشانہ حاصل کرلیا ہے۔ یہ نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے لیے انتہائی فخر کی بات ہے جسے پوری دنیا سراہ رہی ہے۔ انھوں نے اس عظیم کام یابی پر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور صحت کے شعبے سے وابستہ تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔
جناب پوری نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر بھی اس میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے اور اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم نے پی ایم کیرس فنڈ کے تحت پی ایس اے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا اور اسی طرح کے پلانٹ تیل اور گیس شعبے کی کمپنیوں کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں۔ انھوں نے ملک میں صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر سب کو مبارکباد دی اور کہا کہ کام جاری ہے اور اس سمت میں کوششیں جاری رہیں گی۔
***
(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)
U. No. 12108
(Release ID: 1765898)
Visitor Counter : 141