مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت جناب دیوو سنگھ چوہان  نے برکس کے وزرائے مواصلات کی 7ویں میٹنگ کی صدارت کی



بھارت ڈجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے پابند عہد ہے



وزراء نے نئے صنعتی انقلاب پر برکس پارٹنرشپ کے کام میں پیش رفت کو اپنا تعاون دیا


متفقہ تعاون کے شعبوں میں معلومات اور علم، طور طریقے، پہل وغیرہ کے اشتراک کی سہولت کے لیے سالانہ ڈجیٹل برکس فورم منعقد کرنے کی تجویز اختیار کی گئی

Posted On: 22 OCT 2021 6:48PM by PIB Delhi

بھارت نے برکس کے موجودہ چیئر کے طور پر 22 اکتوبر، 2021 کو برکس کے وزرائے مواصلات کی 7ویں میٹنگ بلائی۔ جمہوریہ ہند کے وزیر مملکت برائے مواصلات، جناب دیوو سنگھ چوہان نے 22 اکتوبر، 2021 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے برکس کے وزرائے مواصلات کی 7ویں میٹنگ کی صدارت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P33S.jpg

وفاقی جمہوریہ برازیل کے وزیر مواصلات، جناب فیبیو سیلوسٹینو میسکیٹا، روسی وفاق کی نائب وزیر برائے ڈجیٹل ترقی، مواصلات اور ذرائع ابلاغ محترمہ بیلا چیرکیسووا، عوامی جمہوریہ چین کے وزیر صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجیز جناب ژیاؤ یاکنگ، اور جمہوریہ جنوبی افریقہ کی وزیر مواصلات اور ڈجیٹل ٹیکنالوجیز محترمہ  کھمبڈزو فوفی سائیلنس نتشاوہینی نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔

جناب دیووسنگھ چوہان نے میٹنگ کے دوران بولتے ہوئے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم بھارت میں ڈجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کے لیے پابند عہد ہیں۔ اسے حاصل کرنے کے لیے حکومت ہند نے حال ہی میں تاریخی مواصلاتی اصلاحات شروع کی ہیں، جو مواصلاتی خدمات فراہم کنندگان کو ضروری تعاون فراہم کرنے کے علاوہ مواصلاتی صنعت کی حقیقی استعداد کو بروئے کار لائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کے عزت مآب وزیر اعظم نے بھارت کے سبھی چھ لاکھ گاؤوں تک آپٹیکل فائبر پہنچانے کی فلیگ شپ اسکیم شروع کی ہے جو شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان موجود ڈجیٹل تقسیم کو دور کرے گی۔

وزیر موصوف نے کووڈ-19 وبائی مرض کے سبب پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے اور اقتصادیات کی بحالی اور کاروباری برادری کی امداد کرنے اور کووڈ-19 وبائی مرض کے سماجی اور معاشی اثرات کو کم کرنے میں برکس ممالک کے ردعمل کی تعریف کی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے اور پائیدار ترقیاتی مقاصد (ایس ڈی جی) کو حاصل کرنے کے لیے مواصلاتی خدمات اور ڈجیٹل ٹیکنالوجیز تک سستی رسائی کے لیے کثیر جہتی طریقے اور حوالہ جاتی ماڈل تیار کرنے کے لیے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر موصوف نے مصنوعی ذہانت سے متعلق خطرات اور اخلاقی تذبذب کے خدشات کا اظہار کیا اور ممبران سے کہاکہ وہ مصنوعی ذہانت کی اس قسم کی تشویشوں اور خطرات سے نمٹنے اور اس کے اخلاقی اور ذمہ دارانہ استعمال کے لیے مل کر کام کریں۔

وزراء نے ڈجیٹل برکس ٹاسک فورس کی حوالہ جاتی شرائط کو اپنایا اور 2021 میں متعدد ورکنگ گروپس کی میٹنگ میں نئے صنعتی انقلاب پر برکس پارٹنرشپ (پارٹ این آئی آر) کے کام میں پیش رفت کو اپنا تعاون دیا۔

وزراء نے بین الاقوامی تنظیموں اور کثیرجہتی فورم جیسے کہ بین الاقوامی مواصلاتی یونین اور دیگر تنظیموں میں آئی سی ٹی سرگرمیوں میں مسلسل تعاون کی حوصلہ افزائی کی۔

وزراء نے متفقہ تعاون کے شعبوں میں معلومات اور علم، طور طریقے، پہل وغیرہ کے اشتراک کی سہولت کے لیے سالانہ ڈجیٹل برکس فورم منعقد کرنے کی تجویز اختیار کی۔

برکس کے وزراء نے آئی سی ٹی میں برکس کے تعاون کی رفتار کو برقرار رکھنے کی بھارت کی کوششوں کی تعریف کی۔ وزراء نے ان شعبوں میں مزید تعاون کو آگے بڑھانے کی امید ظاہر کی۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12116

 

 


(Release ID: 1765889) Visitor Counter : 217


Read this release in: English , Hindi