وزارت خزانہ
مرکزی وزیر مملکت برائے مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڈ نے پیڈیاٹرک سرجنوں کی سالانہ کانفرنس کی ورچوئل افتتاحی تقریب میں شرکت کی
Posted On:
22 OCT 2021 6:58PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت برائے مالیات اور مہمان خصوصی ڈاکٹر بھاگوت کراڈ نے آج ورچوئل پلیٹ فارم پر انڈین ایسوسی ایشن آف پیڈیاٹرک سرجنس کی 47ویں سالانہ کانفرنس کا افتتاح کیا
کے ای ایم ہاسپیٹل کے سابق طالب علم اور راجیہ سبھا ممبر بننے سے پہلے اورنگ آباد میں بچوں کے امراض کے سرجن ڈاکٹر بھاگوت کراڈ نے کانفرنس میں موجود لوگوں کو بتایا کہ 35 لاکھ کروڑ کے سالانہ بجٹ میں سے تقریباً 2 لاکھ کروڑ صحت کے شعبہ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر کراڈ نے بتایا کہ وہ بچوں کے امراض کے ڈاکٹروں کی مدد کرنے کے لیے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ڈاکٹر کراڈ یہ دیکھ کر کافی خوش تھے کہ بیمہ کمپنیاں اب غیر مولود بچے اور نومولود کے بیمہ کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ ڈاکٹر کراڈ نے بھروسہ دلایا کہ وہ انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی) کے اس عمل میں تیزی لانے کے لیے پوری کوشش کریں گے۔
ممبئی یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر اور سینئر پیڈیاٹرک سرجن ڈاکٹر اسنیہ لتا دیش مکھ اس پروگرام میں مہمان عزیزی تھیں۔
پروگرام میں مہمان عزیزی ڈاکٹر اسنیہ لتا دیش مکھ نے کہا کہ پیڈیاٹرک سرجری میں اب کافی پیش رفت ہو چکی ہے اور نئے آلات اور تکنیک کے عروج کے ساتھ پیچیدہ پیڈیاٹرک سرجیکل کارروائیوں کے نتیجے میں گزشتہ برسوں کے مقابلے کافی بہتری آئی ہے۔ بچوں میں کم از کم انویسیو سرجری اور روبوٹک سرجری اب حقیقت بن گئی ہے، جو پہلے نہیں ہوتی تھی اور بڑی تعداد میں بچے ان نئی تکنیکوں کا فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں خاصی کمی آئی ہے۔
ایک ہفتہ تک چلنے والے تعلیمی پروگرام میں تقریباً 500 سائنسی صلاح و مشورہ اور دو مقالے پیش کیے جائیں گے، جو ’پیڈیاٹرک سرجری – بنیادی باتیں اور اس سے آگے‘ موضوع کے ساتھ کانفرنس سے پہلے سی ایم ای سے شروع ہوا اور 24 اکتوبر، 2021 کو اس کا خاتمہ ہوگا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U:12117
(Release ID: 1765886)
Visitor Counter : 185