وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او کے ذریعے ہائی اسپیڈ ایکس پینڈیبل ایریئل ٹارگیٹ ابھیاس کی کامیابی کے ساتھ پرواز کا ٹیسٹ

Posted On: 22 OCT 2021 5:33PM by PIB Delhi

اہم نکات:

  • ابھیاس کو ڈی آر ڈی او کے ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایسٹیب لشمنٹ (اے ڈی ای)، بنگلورو کے ذریعے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔
  • موجودہ پرواز کا ٹیسٹ ترقیاتی پرواز کی مشق کے تحت کیا گیا ہے۔

ابھیاس – ہائی اسپیڈ ایکس پینڈیبل ایریئل ٹارگیٹ (ایچ ای اے ٹی) کا آج اوڈیشہ میں خلیج بنگال کے ساحل پر انٹیگریٹیڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر)، چاندی پور سے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ذریعے کامیابی کے ساتھ پرواز کا ٹیسٹ کیا گیا۔ اس گاڑی کا استعمال مختلف میزائل نظام کے تجزیہ کے لیے ہوائی ہدف کے طور پر کیا جا سکتا ہے۔ ٹارگیٹ ایئرکرافٹ کی کارکردگی کی نگرانی ٹیلی میٹری اور راڈار اور الیکٹرو آپٹیکل ٹریکنگ سسٹم (ای او ٹی ایس) سمیت مختلف ٹریکنگ سنسر کے ذریعے کی گئی۔

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے ابھیاس کے کامیابی کے ساتھ پرواز کے ٹیسٹ کے لیے ڈی آر ڈی او کو مبارکباد دی۔ موجودہ پرواز کا ٹیسٹ ترقیاتی پرواز کی مشق کے تحت کیا گیا ہے۔ ہندوستانی صنعتوں کے لیے گاڑی کی پیداوار کے لیے دلچسپی کا اظہار پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔ ملک میں تیار کردہ یہ ٹارگیٹ ایئرکرافٹ ایک بار تیار ہونے کے بعد ہندوستانی مسلح افواج کے لیے ہائی اسپیڈ ایکسپینڈیبل ایریئل ٹارگیٹ (ایچ ای اے ٹی) کی ضروریات کو پورا کرے گا۔

_ITR3776.JPG

ابھیاس کو ڈی آر ڈی او کے ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایسٹیب لشمنٹ  (اے ڈی ای) بنگلورو کے ذریعے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ ایئر وہیکل کو ٹوئن انڈر سلنگ بوسٹر کا استعمال کرکے لانچ کیا جاتا ہے جو گاڑی کو ابتدائی سرعت فراہم کرتے ہیں۔ یہ گیس ٹربائن انجن کے ذریعے چلائے جاتے ہیں جو سب سونک رفتار سے لمبی اینڈیورنس پرواز کو بنائے رکھتا ہے۔ ٹارگیٹ ایئرکرافٹ رہنمائی اور کنٹرول کے لیے فلائٹ کنٹرول کمپیوٹر (ایف سی سی) کے ساتھ نیوی گیشن کے لیے ایم ای ایم ایس پر مبنی انرشیئل نیوی گیشن سسٹم (آئی این ایس) سے لیس ہے۔ گاڑی کو پوری طرح سے خود مختار پرواز کے لیے پروگرام کیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ پر مبنی گراؤنڈ کنٹرول اسٹیشن (جی سی ایس) کا استعمال کرکے ہوائی گاڑی کا چیک آؤٹ کیا جاتا ہے۔

ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے بھی ’ابھیاس‘ کی کامیاب پرواز کے ٹیسٹ سے جڑی ٹیموں کو مبارکباد پیش کی اور اس کی درستگی اور اثر انگیزی کو دیکھتے ہوئے اسے فورس ملٹی پلائر قرار دیا۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12111

 


(Release ID: 1765842) Visitor Counter : 199


Read this release in: English , Hindi