ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

سی او پی-26 میں تمام اہم زیر التوا مسائل کو قومی ترجیحات اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے باہمی طور پر حل کیا جانا چاہیے: جناب بھوپیندر یادو


بھارت نے آب و ہوا سے متعلق اقدامات پر قیادت کا مظاہرہ کیا ہے: ایگزیکٹو نائب صدر یورپی گرین ڈیل، یورپی یونین

Posted On: 21 OCT 2021 4:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 اکتوبر:

مرکزی وزیر ماحولیات جناب بھوپیندر یادو نے یورپی یونین کے ایگزیکٹو نائب صدر جناب فرانس ٹمرمینز سے دو طرفہ ملاقات کے دوران 2020 کے بعد کے عرصے کے لیے طویل مدتی آب و ہوا مالیات کے قیام اور ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے کیے گئے 100 ارب ڈالر کے ہدف کو پورا کرنے کے عمل کو شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا جب کہ مضبوط آب و ہوا اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

دونوں فریقوں نے سی او پی 26 (کانفرنس آف پارٹیز-26)، یورپی یونین اور بھارتی ماحولیاتی پالیسیوں ، یورپی یونین اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تعاون سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019RN2.jpg

آئندہ سی او پی-26 کے بارے میں وزیر ماحولیات نے کہا کہ سی او پی 26 میں آرٹیکل 6، جنرل ڈیڈ لائنز، بہتر شفافیت فریم ورک وغیرہ جیسے تمام اہم زیر التوا معاملات قومی ترجیحات اور حالات کے تناظر میں باہمی طور پر حل کیے جانے چاہئیں۔

دونوں فریقوں نے تسلیم کیا کہ بھارت اور یورپی یونین کو مل کر سی او پی-26 کے کام یاب نتائج حاصل کرنے چاہئیں تاکہ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی فریم ورک کانفرنس (یو این ایف سی) اور پیرس معاہدے پر مکمل اور موثر طور پر عمل درآمد ممکن ہو سکے۔

جناب یادو نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیشانہ قیادت میں گرین انرجی کی جانب بڑھنے کے لیے بھارت کے اہم ماحولیاتی اقدامات کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی جس میں قابل تجدید توانائی، پائیدار ٹرانسپورٹ بشمول ای گاڑیاں ، توانائی کی کارکردگی، جنگلات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ وغیرہ جیسے ترجیحی شعبے شامل ہیں ۔

آب و ہوا کے اقدامات پر بھارت کی قیادت کو سراہتے ہوئے جناب ٹیمرمینز نے کہا کہ پوری دنیا 2030 تک بھارت کے 450 گیگاواٹ کی قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کے ہدف کو سراہ رہی ہے۔

دونوں فریق آب و ہوا اور ماحولیات پر دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے مواقع تلاش کرسکتے ہیں ، خاص طور پر ان طریقوں اور ذرائع پر جو کاربن کے کم اخراج کے راستے کو فروغ دینے میں مدد گار ہیں۔

***

(ش ح۔ ع ا۔ ع ر)

U. No. 12080

 



(Release ID: 1765644) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi