امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون محکمے کے وزیر جناب امت شاہ نے ملک کی سالمیت کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینے والے پولس شہیدوں کو ’پولس یادگاری دن‘کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا


’’پولس فورس حوصلے ، پابندی اور سخت محنت کے امتزاج کی ایک حیرت انگیز مثال ہے، ایک ممنون قوم کی طرف سے میں اُن تمام بہادر پولس نوجوانوں کو پولس یادگاری دن کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،جنہوں نے ملک کی سالمیت کے تحفظ کے لئے اعلیٰ ترین قربانی دی’’

وزائے مملکت برائے داخلہ جناب نتیہ نند رائے اور جناب اجے مشرا نے نئی دہلی میں قومی پولس یادگار پر شہید پولس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا

جناب نتیہ نند رائے نے کہا کہ ہمارے ملک کے بہادر جوانوں نے پڑوسی ملک کی توسیع پسندانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور اُن کی کوششوں کو ناکام کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ بھارت اپنی سالمیت اور تحفظ سے کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرسکتا

آج جناب نریندرمودی کی قیادت میں بھارت ہر طرح سے مضبوط ہوا ہے اور ہمارا مورل بھی اونچا ہے

Posted On: 21 OCT 2021 5:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21اکتوبر؍2021:

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون محکمے کے وزیر جناب امت شاہ نے ملک کی سالمیت کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں قربان کردینے والے پولس شہیدوں کے شہید جوانوں کو ’پولس یادگاری دن‘کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے ایک ٹوئٹ نے جناب امت شاہ نے کہا  کہ پولس فورس حوصلے، اطمینان اور سخت محنت کی ایک اعلیٰ ترین مثال ہے۔ممنون قوم کی طرف سے ’پولس یادگاری دن‘کے موقع پر میں ملک کی سالمیت کے تحفظ کے لئے اعلیٰ ترین قربانی دینے والے تمام بہادر پولس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ہر پولس جوان کی قربانی اور اُس کی خود سپردگی ہمیں قوم کی خدمت کے لئے تحریک دیتی ہے۔

وزرائے مملکت برائے داخلہ جناب نتیہ نند رائے اور جناب اجے مشرا نے نئی دہلی میں قومی پولس یادگار پر شہید پولس جوانوں کو اپنا خراج پیش کیا۔

 

 

اپنے خطاب میں جناب نتیہ نند رائے نے کہا کہ آج کا دن پولس برادری کے لئے دل کو چھو لینے والا ہے۔ اس دن ہم ان تمام پولس جوانوں کی قربانی کو یاد کرتے ہیں، جنہوں نے فرض کے محاذ پر اپنی زندگی نچھاور کی۔انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف پولس برادری کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، بلکہ پورے ملک کے لئے بھی خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ، وزیر داخلہ جناب امت شاہ ، مرکزی کابینہ اور ممنون قوم کی طرف سے میں ملک کے لئے اعلیٰ ترین قربانی دینے والے تمام پولس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ میں ان کے اہل خانہ  کے تئیں بھی اپنی عقیدت پیش کرتاہوں، جو یکساں طور سے اعزاز اور ستائش کے اہل ہیں۔

جناب نتیہ نندرائے نے کہا کہ آج ہی کے دن 21 اکتوبر 1959ء کو مشرقی لداخ کے ہاٹ اسپرنگ علاقے میں چینی فوج نے ایک پولس گشتی ٹیم پر حملہ کرکے 10 پولس والوں کو مار دیا تھا۔ سال 1960ء سے آج کے دن تک پولس جوانوں  کی اعلیٰ ترین قربانی کی یاد میں پورے ملک میں پولس یادگاری دن منایاجاتاہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں نے ایک پڑوسی ملک کی توسیع پسندانہ کارروائیوں کا  منہ توڑ جواب دیا ہے اور ان کی کوششوں کو ناکام کرکے یہ پیغام بھی دیا ہے کہ بھارت اپنی سالمیت اور تحفظ سے کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ جناب رائے نے کہا کہ آج جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت ہر طرح سے مضبوط ہوا ہے اور ہمارا مورل بھی بلند ہے۔ اس سلسلے میں آئی ٹی بی پی کا اہم تعاون ہے۔ ایسے میں پورے ملک کو آئی ٹی بی پی کے اُن جوانوں پر فخر ہے، جنہوں نے ہماری مسلح افواج کے ساتھ کاندھے کاندھا ملاکر ملک کے تحفظ میں تعاون دیا ہے۔

 

 

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ جب بھی ہمیں داخلی یا باہری تحفظ کو لے کر چنوتیوں کا سامنا کرنا پڑا ، ہم نے سخت قدم اٹھائے اور کامیابی کےساتھ کام کیا۔کبھی کبھی ملک مخالف طاقتیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کےلئے اِن حالات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہیں،لیکن آپ کی بہادری ، حوصلے اور پختہ عزم کی بنیاد پر ہم ملک کو یقین دلاناچاہتے ہیں کہ اس طرح کے ناپاک ارادے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ جناب نتیہ نند رائے نے کہا کہ  آج عالمی سطح پر اور بھی کئی تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ آپ نے نہ صرف تحفظ سے متعلق معاملوں میں ، بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے سبب ہونے والی قدرتی آفات میں بھی  اہم رول ادا کیا ہے۔ مختلف نوعیت کی قدرتی آفات کے دوران پولس جوان اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے مدد کے لئے ہاتھ آگے کیا ہے۔ ہمیں ایسی صورتحال سے نمٹنے کےلئے اپنی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

جناب نتیہ نند رائے نے کہا کہ عالمی سطح پر ایک اور ایسی آفت کووڈ-19وباء تھی، جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ  میں لے لیا تھا۔ جیسا کہ وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے گزشتہ برس کہا تھا  طبی ملازمین کے ساتھ ساتھ پولس ملازمین نے بھی کووڈ -19کے خلاف لڑائی لڑی اور اِس وبا ء کو پھیلنے سے روکنے اور عام لوگوں کی زندگی کا تحفظ کرنے میں اہم رول ادا کیا۔3.5لاکھ سے زیادہ پولس کے جوان اِس بیماری سے متاثر ہوئے اور 2,458جوانوں کو اپنی جان گنوا دینی پڑی۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت کے مطابق اس سال کی پریڈ اُن پولس جوانوں کو وقف ہے، جنہوں نے وباء کے دوران ایک اہم رول ادا کیا۔

 

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ بھارت سرکار ریاستوں کی تمام پولس فورس اور مرکزی مسلح پولس فورسز (سی اے پی ایف)کو نئے آلات سے لیس کرنے کےلئے عہد بند ہے اور مرکز کے ذریعے ریاستوں کو فراہم کیا گیا جدید کاری فنڈ اس اسمت میں اہل رول ادا کرتا ہے۔ سی اے پی ایف جوانوں کے لئے بھارت سرکار کی آیوشمان سی اے پی ایف صحت اسکیم وزیر داخلہ کے ذریعے جنوری 2021ء میں گوہاٹی میں شروع کی گئی۔ اِس سے سی اے پی ایف کے جوانوں اور اُن کے اہل خانہ کو بڑی حد تک صحت تحفظ حاصل ہوگا۔ ہم ریاستی پولس فورسز سے اپنے جوانوں اور اُن کے اہل خانہ کےلئے اِس منصوبے کو اپنانے کی گزارش کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ 12ریاستوں نے اِس منصوبے کو مکمل طور سے یا کچھ جزوی تبدیلی کے ساتھ نافذ کرنے کا عمل شروع کردیاہے۔جناب رائے نے کہا کہ پولس ملازمین کو ذہنی تناؤ کے مسئلے سے نمٹنے کےلئے بھی کئی طرح کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ کام کی فطرت اور ڈیوٹی کی طویل مدت کئی پولس ملازمین کے ذہنی صحت پر منفی اثر ڈالتی ہے۔ اِس مسئلے کو لے کر مودی حکومت نے خصوصی توجہ دینے کے اقدامات شروع کئے ہیں ،تاکہ ماہرین کی مدد سے ایسے معاملوں کو نمٹایا جاسکے ۔

 

 

جناب نتیہ نند رائے نے کہا کہ آج ہم سب ایک خاص جگہ پر کھڑے ہیں،جیسا کہ وزیر داخلہ نے پچھلے سال کہا تھا۔ وزیر اعظم کے خصوصی احکامات پر اِس سرکار نے یہ یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ نئی دہلی میں  ایک اہم جگہ پر اُن پولس جوانوں کے اعزاز میں ایک مناسب یادگار کی تعمیر کی جائے ، جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران اعلیٰ ترین قربانیاں دی ہیں۔آج یہ  میموریل بن کر تیار ہے اور ہم یہ بھی یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ جگہ تمام پولس جوانوں کے لئے تیرتھ اَستھل بنے۔ ساتھ ہی ہم چاہتے ہیں کہ یہ جگہ تیرتھ اَستھل کی شکل میں ملک کے تمام شہریوں کے درمیان مقبول ہو۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی روزانہ  کی زندگی میں پولس کا رول اہم ہوتے ہوئے بھی یہ بہت پیچھے ہے۔ملک میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ عام لوگوں کے لئے محفوظ روزانہ کی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کےلئے پولس کے جوانوں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ملک کے اَمن اور تحفظ کے لئے پچھلے ایک سال میں 377پولس جوانوں نے نے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے اور آزادی کے بعد سے اب تک 35,780پولس کے جوان اپنی زندگیوں کی قربانی  دے چکے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے تمام ریاستی پولس فورسز سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے وزرائے اعلیٰ اور پولس سربراہوں سے قومی پولس یادگار کا دورہ کرنے کی گزرش کریں۔ اسکولی بچوں کو خاص طور سے میموریل کو دیکھنے کے لئے متحرک کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قابل اطمینان بات ہے کہ تقریباً 4 لاکھ اسکولی بچوں نے میموریل کا دورہ کیا ہے اور بہادر پولس جوانوں کے قربانی سے تحریک لی ہے۔ اتنا ہی نہیں کئی غیر ملکی نمائندوں نے بھی اس میموریل کا دورہ کیا ہے اور اُنہیں پتہ چلا ہے کہ بھارت اپنے پولس کے جوانوں کی شہادت کا احترام اپنے دل میں رکھتا ہے۔ جناب رائے نے کہا کہ اِس سال جب ہم اپنی آزادی کی 75ویں سالگرہ ’امرت مہوتسو‘ کی شکل میں منا رہے ہیں تو یہ قومی پولس میموریل کئی خاص پروگراموں کا گواہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 9دنوں میں پولس تنظیموں کے ملازمین اور اُن کے اہل خانہ کو ملک کی حفاظت میں مختلف فورسز کے رول اور اُن کی قربانی کے بارے میں باور کرانے کےلئے یہاں کئی پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے۔

جناب نتیہ نند رائے نے کہا کہ اس میموریل سے میں ایک بار پھر اپنی طرف سے اور سرکار کی طرف سے یقین دلاتاہوں کہ ہم ڈیوٹی پر تعینات ہر پولس جوان اور اُس کے خاندان کے مفاد کے تحفظ کے لئے ہمیشہ تیاررہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی اعلیٰ ترین قربانی دینے والے پولس جوانوں کا اعزاز کرنے اور اُن کے اہل خانہ کا پوری طرح خیال رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔میں ایک بار پھر ملک کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دینےو الے تمام شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

پروگرام میں مرکزی داخلہ سیکریٹری، آئی بی کے ڈائریکٹر، دہلی پولس کمشنر ، مرکزی مسلح پولس فورسز کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 12084)



(Release ID: 1765605) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Bengali , Tamil