محنت اور روزگار کی وزارت

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے صارفین کی قیمتوں کا آل انڈیا انڈیکس- ستمبر 2021

Posted On: 20 OCT 2021 7:16PM by PIB Delhi

زرعی اور دیہی مزدوروں کے لئے  صارفین کی قیمتوں  کے آل انڈیا انڈیکس- ستمبر  2021  میں  1 پوائنٹ اور 2 پوائنٹس کا اضافہ ہو کر یہ با لترتیب 1067 ( ایک ہزار سڑ سٹھ )  اور 1076 ( ایک ہزار چھیتر)  پوائنٹس پر  آ گیا ۔  زرعی مزدوروں اور دیہی مزدوروں کے عام انڈیکس میں  یہ اضافہ  ایندھن اور لائٹ گروپ اور ملبوسات ، بیڈنگ ، اور فٹ ویئر گروپ میں 1.93 اور 1.86 پوائنٹس نیز 0.75 اور 1.45 پوائنٹس کے بالترتیب اضافے  کی وجہ سے  ہوا ہے۔  یہ اضافہ آگ جلانے والی لکڑی ، مٹی کے تیل ، شرٹنگ  کے سوتی کپڑے ( مل ) ، چمڑے کے جوتے چپّل ، پلاسٹک کے جوتے چپّل  کی قیمتوں  میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے ۔

انڈیکس میں یہ کمی بیشی ریاستوں میں الگ  الگ ہوئی ہے ۔ زرعی مزدوروں کے سلسلے میں اس میں 16 ریاستوں میں 1 سے 17 پوائنٹس کاا ضافہ ہوا ہے اور 4 ریاستوں میں ایک سے 10 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے ۔   کرناٹک کے پاس ایک ہزار  244 پوائنٹس ہے اور وہ انڈیکس میں سر فہرست ہے  جبکہ ہماچل پردیش کو 856 پوائنٹس حاصل ہیں اور وہ فہرست سب سے نیچے مقام پر ہے ۔

دیہی مزدوروں کے سلسلے میں ، 16 ریاستوں  میں 1 سے 12 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ 4 ریاستوں میں 1 سے 8 پوائنٹس کی  کمی واقع ہوئی ۔ کرناٹک کو 1239  پوائنٹس حاصل ہیں اور وہ انڈیکس میں سب سے اوپر ہے  جبکہ بہار کو  881 پوائنٹس حاصل ہے اور وہ انڈیکس میں  سب سے نیچے ہے ۔

محنت اور روزگار کے پرنسپل ایڈوائزر  جناب ڈی پی ایس نیگی نے کہا کہ  ریاستوں میں ،  زرعی اور دیہی  مزدوروں سے متعلق ،صارفین کی قیمتوں کے انڈیکس میں زیادہ سے زیادہ  اضافہ   ہماچل پردیش میں ہوا ہے  ( 17 اور 12 پوائنٹس  بالترتیب ) ۔  اصل میں یہ اضافہ دلہن  ، سرسوں کے تیل ،دودھ، سبزیوں اور پھلوں ، مٹی کے تیل ، شرٹنگ  کپڑا  سوتی  ( مل )، پلاسٹک چپّل ، بس کرائے میں اضافے کی وجہ سے ہو ا ہے ۔ اس کے بر خلاف  زرعی مزدوروں سے متعلق ، صارفین کی  قیمتوں کے انڈیکس میں زیادہ سے زیادہ کمی   تمل ناڈو میں (  10 پوائنٹس )  اور دیہی مزدوروں  کے سلسلے میں آندھرا پردیش  اور تمل ناڈو ریاستوں میں ( دونوں میں 8-8 پوائنٹس  ) جو چاول ، جوار ، باجرا، راگی ، تور دال، گوشت، بکرے  ، پیاز ہری مرچ، لال مرچ، املی ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہیں ۔

 

 

ش ح۔ا س  ۔ ر ب

U. NO. 12059



(Release ID: 1765434) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi