سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے اقتصادی ترقی اور آلودگی کی سطح میں کمی کیلئے سبز توانائی کی اہمیت پر زور دیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 OCT 2021 9:00PM by PIB Delhi
سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے اقتصادی ترقی اور آلودگی کی سطح میں کمی کیلئے سبز توانائی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ تیسرے بھارت گرین انرجی ایوارڈز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا میں قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کے لحاظ سے چوتھا سب سے بڑا ملک ہے لیکن ہمارا مقصد پہلے اور سب سے آگے مقام تک پہنچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اس لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہمیں اس مانگ کو پورا کرنے کیلئےگھریلو کوکنگ اور روشنی ، زراعت ، ٹرانسپورٹ اور صنعتی شعبے میں زیادہ سے زیادہ سبزتوانائی کو شامل کرنا ہوگا۔
جناب گڈکری نے باقیات (کچے پٹرول کی صاف صفائی کے بعد بچ جانے والی باقیات) کی درآمدات کم ہونے سے بڑے پیمانے پر ماحولیات کو فائدہ پہنچنے اورقومی توانائی کی حفاظت، ماحولیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنے کی سمت میں سبز توانائی کی شراکت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکرکیا کہ چاول ،مکئی اورگیہوں فاضل مقدار میں پڑے ہوئے ہیں اور ایتھنول بنانے کیلئے اس اضافی فضلہ کا بہتر استعمال کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صنعت صدفیصد ایتھنول کیلئے بھی تیار ہے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ آخرکار کسانوں کو فائدہ پہنچانا ہے اور ہمیں سماجی اور اقتصادی طور پر کمزور طبقات کی ترقی کیلئے ان اسکیموں سے جوڑنا ہوگا۔
********** ***
( ش ح ۔ ع ح ۔رب (
U.No: 12062
(ریلیز آئی ڈی: 1765427)
وزیٹر کاؤنٹر : 160