نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کوئی بھی مہم تب کامیاب ہوتی ہے جب یہ ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر لیتی ہے اور میں اسے ممبئی میں ہوتے ہوئے دیکھ سکتی ہوں: نو جوانوں کے امور کی سکریٹری محترمہ اوشا شرما
دوبارہ استعمال کے قابل کپڑے کے تھیلے کا استعمال کریں تاکہ واحد استعمال والے پلاسٹک کے تھیلوں پر ہمارا انحصار ختم ہو جائے : او ایس ڈی، سوچھ بھارت مشن، ایم سی جی ایم
نہرو یووا کیندرسنگٹھن نے باندرا میں سوچھ بھارت ابھیان کا اہتمام کیا، اس ابھیان میں 250 رضاکاروں نے حصہ لیا
Posted On:
19 OCT 2021 2:31PM by PIB Delhi
ملک گیر کلین انڈیا مہم کے حصے کے طور پر نہرو یوا کیندر سنگٹھن ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت،حکومت ہند نے آج باندرا میں گریٹر ممبئی میونسپل کارپوریشن ( ایم سی جی ایم ) کے باغ میں ایک صفائی مہم کا انعقاد کیا ۔
نو جوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی سکریٹری محترمہ اوشا شرما اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف )، نیشنل سروس اسکیم ( این ایس ایس ) کے رضاکاروں اور ممبئی کے تقریباً 15 کالجوں کے طلبا رضاکاروں نے آج صبح قریب 9 بجے شروع ہوئی صفائی مہم میں حصہ لیا ۔ اس مہم میں سینٹرل ریزو پولیس فورس ، نیشنل سروس اسکیم اور نہرو یوا کیندر سنگٹھن کے علاوہ عوامی نمائندوں سمیت کل 250 رضاکاروں نے حصہ لیا ۔
اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی سکریٹری محترمہ اوشا شرما نے لوگوں کو سووچھتا کا عہد دلایا اور اس طرح صفائی مہم کی شروعات ہوئی ۔
انہوں نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ ‘‘ اس مہم کے ذریعہ ہم نے یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر 2021 تک اس سووچھ بھارت ابھیان کے دوران 75 لاکھ کلوگرام پلاسٹک اکٹھا کرنے کا ولولہ انگیز نشانہ مقرر کیا ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم کل( 18 اکتوبر ) تک 60 لاکھ کلوگرام پلاسٹک اکٹھا کر چکے ہیں اور اس کا نپٹارہ بھی کر چکے ہیں ، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ‘‘ ہمارا اصل مقصد عوامی شراکت داری کے ذریعہ اس پروگرام کو ایک عوامی تحریک کی شکل دینا ہے ۔’’
محترمہ شرما نے رضاکاروں کی کوششوں اور چھٹی کے دن بھی صفائی ابھیان میں حصہ لینے کے ان کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ کوئی بھی مہم تب تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک وہ عوامی تحریک نہیں بن جاتی ہے اور میں ممبئی میں ایسا ہی ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہو ں۔’’ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سووچھتا ابھیان صرف صفائی کے بارے میں نہیں ہے بلکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عوام کو حساس اور بیدار بنانا بھی اس کا ایک اہم مقصد ہے ۔
پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے کے آسان طریقوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے بی ایم سی کے سووچھ بھارت مشن کے او ایس ڈی جناب سبھاش دلوی نے کہا کہ اگر سب کے پاس دوبارہ استعمال میں لائے جا سکنے والے کپڑے کا تھیلا ہوتا ہے تو ڈسپوزیبل پلاسٹک بیگ پر ان کا انحصار ختم ہو جاتا ہے ۔انہوں نے اپنے شہر اور رہائشی علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے میں عوامی شراکت داری کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔‘‘ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے تقریباً 30000 صفائی ملازمین شہر کو صاف رکھنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔ اگر ممبئی کے لوگ سووچھتا قائم رکھنے کے لئے اپنا سر گرم تعاون دیتے ہیں تو ہم ممبئی کو سووچھتا کی جنّت بنا سکتے ہیں ۔’’
نہرو یوا کیندر نے خاص طور سے فضلات کے نپٹارے اور سووچھتا کے لئے ڈسپوزیبل پلاسٹک کو اکٹھا کرنے اور پروسیسنگ کرنے کے لئے یکم اکتوبر سے 31 اکتوبر تک ایک ملک گیر سووچھ بھارت ابھیان کا انعقاد کیا ہے۔ ایک مہینے تک جاری رہنے والا پروگرام بنیادی طور سے پلاسٹک کے کچرے کو اکٹھا کرنے اور اس کا نپٹارہ کرنے کے مقصد سے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزارت کے ذریعہ یکم اکتوبر کو شروع کئے گئے سووچھ بھارت ابھیان کا حصہ ہے۔ اسی طرح کی کارروائی کل ممبئی میں گیٹ وے آف انڈیا پر انجام دی گئی تھی ، جس میں 50 سے زیادہ رضاکاروں نے حصہ لیا ۔ بھارت کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منائے جا رہے ازادی کا امرت مہوتسو کے تحت یہ ابھیان چلایا گیا ہے ۔
وزیر اعظم نریندرمودی نے 2014 میں سووچھتا ابھیان شروع کیا تھا اور تب سے اس سلسلے میں نہایت اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ کلین انڈیا پروگرام نئے اہداف اور عہدوں کے ساتھ وزیر اعظم کی قیادت میں شروع کی کئی پہل کی توسیع ہے۔ ملک کے نوجوانوں اور شہریوں کی مشترکہ کوششوں کے ساتھ ساتھ سبھی اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے حاصل ہونے والے تعاون سے ہمارے شہریوں کی زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔ ابھیان کے پہلے 10 دنوں میں کلین انڈیا مہم کے ذریعہ پورے ملک میں 30 لاکھ کلوگرام کچرا اکٹھا کیا گیا ۔
ش ح۔م ع۔ ر ب
U. NO. 12022
(Release ID: 1765144)
Visitor Counter : 199