صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 خوراک کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین معلومات


ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 102.4 کروڑ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں فراہم کی گئی ہیں

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس10.78کروڑسےزیادہ باقی بچی اورغیر استعمال شدہ خوراکیں موجود ہیں

Posted On: 20 OCT 2021 9:40AM by PIB Delhi

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے اور اس کے دائرہ کار میں وسعت لانے کے لئے عہدبستہ ہے۔ کووڈ- 19 ٹیکہ کاری کے ہمہ گیر نئےمرحلے یعنی سب کو ویکسین کا آغاز21 جون 2021کو کیا گیاتھا۔ ویکسین کی مزید دستیابی کے ذریعے ٹیکہ کاری مہم کی رفتارمیں اضافہ کیاگیا ہے،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے ویکسین کی پیشگی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور سپلائی چین کو آسان بنایا گیا ہے۔

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارتی حکومت،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کوکووڈ-19 ویکسین مفت دستیاب کراکر ، ان کی مدد کررہی ہے۔ کووڈ -19 ٹیکہ کاری مہم کے ہمہ گیر یعنی سب کو ویکسین کے نئے مرحلے میں، مرکزی حکومت ملک میں ویکسین مینو فیکچررز کے ذریعے تیار کی جارہی ویکسین کی 75 فیصدخریداری اور سپلائی (فری آف کاسٹ) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کرا رہی ہے۔

 

 

 

ویکسین کی خوراک

20 ؍اکتوبر2021

 

سپلائی کی گئی خوراک

 

1,02,48,12,565

 

بچی ہوئی دستیاب خوراک

 

 

10,78,72,110

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بھارت سرکار (فری آف کاسٹ چینل) اور ریاستی سرکارکے ذریعےبراہ راست خریداری زمرے کے تحت ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اب تک 102.4 کروڑ سے زیادہ (1,02,48,12,565) ٹیکےفراہم کرچکی ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ابھی10.78کروڑ سے زیادہ (10,78,72,110) غیراستعمال شدہ ٹیکے موجود ہیں، جنہیں استعمال میں لایا جانا ہے۔

 

 

************

 

ش ح ۔ س ک ۔ م ش

U. No.12014


(Release ID: 1765096) Visitor Counter : 168