ارضیاتی سائنس کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آزادی کا امرت مہوتسو کے موقعے پر ہوا کی کوالٹی کے بارے میں پہلے سے وارننگ دینے والے نظام کا آغاز کیا
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنے میں مدد دینے والے نظام کے ساتھ مربوط ہوا کے بارے میں وارننگ دینے والا نظام دلی میں اور اس کے آس پاس ہوا کی کوالٹی کے بندوبست کے لیے استعمال کرنے والوں کے لیے سازگار ہو سکتا ہے
Posted On:
19 OCT 2021 4:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی،19 ستمبر، 2021/ سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج، ارضیاتی سائنسز، وزیراعظم کے دفتر، عملے عوامی شکایات، پنشن و ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےآزادی کا امرت مہوتسو کے موقعے پر ہوا کی کوالٹی کے بارے میں پہلے سے وارننگ دینے والے نظام اے کیو ای ڈبلیو ایس کا آغاز کیا ہے۔ مہوتسو ہفتے کا اہتمام ارضیاتی علوم کی وزارت نے کیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ استوائی موسمیات کے بھارتی ادارے آئی آئی ٹی ایم نے جو ارضیاتی علوم کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے ، فیصلہ کرنے میں نیا مددگار نظام ڈی ایس ایس تیار کیا ہے اور پہلے سے وارننگ دینے والے ہوا کی کوالٹی سے متعلق موجودہ نظام کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے تاکہ وہ دلی این سی آر خطے میں ہوا کی کوالٹی کے بندوبست کے لیے فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو۔
اس ضرورت کا اظہار قومی راجدھانی خطے اور آس پاس کے علاقوں میں ہوا کی کوالٹی کے بندوبست سے متعلق کمیشن نے کیا تھا جس کی تشکیل حال ہی میں ایم او ای ایف سی سی کے لیے مرکزی وزیر نے جنوری 2021 میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس میں دونوں ایوانوں کی منظوری سے کی تھی اور زمینی علوم کی وزارت کے اداروں آئی آئی ٹی ایم اور آئی ایم ڈی سے اس کے لیے درخواست کی تھی۔ حال ہی میں کمیشن نے آئی آئی ٹی ایم کی طرف سے کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا ہے اور اصولی طور پر دلی این سی آر خطے میں ہوا کی کوالٹی کے بندوبست کے لیے ڈی ایس ایس کے حالیہ ورزن کو منظوری دی ہے۔ پنے کے آئی آئی ٹی ایم نے ڈی ایس ایس کے لیے ایک نئی ویب سائٹ بھی تیار کی ہے اور حال ہی میں پورے نظام کو چالو کیا گیا ہے۔
ڈی ایس ایس ارضیاتی علوم کی وزارت اور آئی آئی ٹی ایم کی طرف سے آزادی کا امرت مہوتسو کے لیے ایک اہم تعاون ہے اور اس سلسلے میں تجاویز کو مدعو کیا جاتا ہے۔
مندرجہ ذیل لنک ویب سائٹ https://ews.tropmet.res.in/dss/کے لیے ہے (فی الحال اس ویب سائٹ کو بہترین طریقے سے ڈیسک ٹاپ پر دیکھا جاسکتا ہے اور جلد ہی اینڈرائیڈ پر اور آئی پیڈز (آئی او ایس ) پر اور کسی موزوں موبائل پر بھی دیکھا جا سکے گا۔
یہ ویب سائٹ مندرجہ ذیل باتوں کے بارے میں وافر معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔
- دلی میں ہوا کی کوالٹی میں دلی اور اس کے آس پاس کے ضلعوں سے نکلنے والی مضر صحت گیسوں کا حصہ
- دلی میں 8 مختلف سیکٹروں سے نکلنے والی مضر صحت گیسوں کا حصہ
- دلی کے آس پاس کی ریاستوں میں فصل کی باقیات جلائے جانے سے پیدا ہونے والا حصہ جس سے دلی میں ہوا کی کوالٹی میں کمی واقع ہوتی ہے
- دلی میں ہوا کی کوالٹی کے بارے میں پیش گوئی پر ، مداخلتوں کے امکانی اثرات۔ ان سبھی معلومات سے بروقت طریقے سے ہوا کی کوالٹی کے بندوبست میں مدد ملے گی۔
اس ویب سائٹ میں ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ صارفین مضر صحت گیسوں میں اپنی طرف سے کمی کرنے کے منظر نامے تخلیق کر سکتے ہیں (دلی سمیت 20 مختلف اضلاع سے ) تاکہ اگلے پانچ د دن کے لیے دلی میں ہوا کی کوالٹی میں ممکنہ بہتری کا جائزہ لیا جاسکے۔
۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –12005
(Release ID: 1765026)
Visitor Counter : 228