کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے پہلگام کا دورہ کیا، پی آر آئز اور صنعت کاروں کے ساتھ میٹنگس

Posted On: 18 OCT 2021 7:56PM by PIB Delhi

 

ٹکسٹائلز، کامرس اور صنعت اور صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج پہلگام کا دورہ کیا۔

مرکزی وزیر نے مختلف محکموں بشمول  مویشی پرورش، ضلع انڈسٹریز، ICDS سماجی بہبود، باغبانی، بھیڈ پرورش، ہینڈ لوم اور ہینڑی کرافٹ کے اسٹالوں کا معائنہ کیا۔

مرکزی ترقیاتی کمشنر ہینڑی کرافٹ شانتمانو پرسنل سکریٹری، انڈسٹریز اور کامرس، رنجن پی ٹھاکر، کمشنر سکریٹی، ایف سی ایس اینڈ سی اے زبیر احمت، ڈی ڈی سی چیر من اننت ناگ، ڈی سی اننت ناگ اور ضلع انتظامیہ کے دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

جناب پیوش گوئل نے اسٹالوں پر مختلف افسران سے بات چیت کرتے ہوئے اسٹالوں پر رکھی گئی مصنوعات کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ انہوں ان اشیاء کی پیداوار کے فروغ پر زور دیا جو یوٹی کے بر آمداتی امکانات کے اعتبار سے اہم ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ مقامی صنعتکاروں اور دستکاروں کو ہر ممکن مدد فراہم کریں تاکہ وہ اپنی پیداوار کو بڑھا سکیں۔

وزیر موصوف نے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے تحت بچیوں میں بیٹی کٹس بھی تقسیم کئے۔ لاڈلی بیٹی اسکیم کے تحت مستفدین میں گرانٹس کی تقسیم بھی کی گئی۔ انہوں نے مِلک وین خریدنے کے لیے مستفدین میں منظوری نامے بھی تقسیم کئے۔ سماجی بہبود کے محکمے کے زریعے معزور افراد کو تین پہئیے والی سائکلیں بھی دی گئیں۔

مرکزی وزیر نے حاصل ہی میں منتخب PRI ارکان سے بھی ملاکات کی، جنہوں نے وزیر موصوف کو منصوبہ بندی اور عمل آوری کے عمل میں اپنی حصے داری کے بارے میں بتایا۔ وفد نے کے ارکان نے ترقیاتی فیصلوں میں انہیں شامل رکھنے کی ضلع انتظامیہ کی کوشش کی تعریف کی۔

جناب پیوش گوئل نے PRI ارکان کو ترقیاتی میں شامل رکھنے کی ضلع انتظامیہ کی کوشش کو سراہتے ہوئے PRI ارکان کو تمام شکایات کے جلد از جلد ٹورزم کے منصوبوں پر کام کرنے کے لیے زور دیا جس سے مقامی معشیت کو فروغ ملے گا اور پہلگام میں سیاحت کے امکانات کو پوری طرح سے بروئے کار لایا جا سکے گا۔ انہوں نے PRIارکان کے عوامی نمائندوں کی حیثیت سے رول پر زور دیا جو عوامی شکایات کو ضلع انتظامیہ تک پہنچانے کا وسیلہ ہیں۔

جناب پیوش گوئل کے وادی کے صنعتکاروں کے ایک وفد سے بھی ملاقات کی، وفد کے ارکان نے وزیر موصوف کو صنعتوں کو درپیشمقامی معاملوں سے آگاہ کیا۔ کشمیری شالوں کی بر آمدات میں ضابطوں سے متعلق رکاوٹوں پر تفصیل سے تبادلئہ خیال کیا گیا۔ نئے صنعتی پیکج کا دائرہ وسیع ہوں اور موجودہ صنعتی اکائیوں تک اس پیکج کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت پر غور کیا گیا تاکہ یہ اکائیاں ترقی کر سکیں۔

وزیر موصوف نے وفد کو یقین دلایا کہ مقامی صنعتوں کے فروغ کے لیے مرکزی حکومت پر ممکن مدد فراہم کریگی۔ شالوں کی بر آمدات میں آنے والی رکاوٹوں پر فوری کاروائی کرتے ہوئے انہوں حکام کو ہدایت دی کہ سرینگر اور دلی ہوائی اڈوں پر ٹسٹنگ سہولت کا انتظام کیا جائے اور ساتھ ساتھ مقامی ٹٹسنگ  سہولیات کو جدید طرح کا بنایا جائے۔

انہوں نے ایک کارپیٹ ویلیج  قائم کرنے کی بھی تجویز رکھی، جہاں سیاح مقامی دستکاری کے نومونے دیکھ سکیں اور قالین بانی کے صنعت کو عالمی سطح پر بھی فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی صنعتکاروں کو ایسی صنعتی اکائیاں قائم کری چاہئیں جہاں یوٹی کو مقابلتاً سہولت حاصل ہے، تاکہ قائم ہونے والی اکائیوں میں لگاتار کام یقینی ہو سکے۔

وزیر موصوف دو روزہ دورے پر ہیں اور متعدد  ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرینگے۔

<><><><><>

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 12000



(Release ID: 1764943) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Marathi , Hindi