الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے سی ڈی اے سی بنگلورو کا دورہ کیا


دیسی سطح پر تیار کیا گیا انڈس آئی او ٹی کٹ لانچ کیا

جناب چندر شیکھر نے دورے کے دوران سیمی کنڈکٹر کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ ملاقات کی

وزیر اعظم کا بھارت کو الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر ڈیزائن اینوویشن کے شعبے میں بطور لیڈر قائم کرنے کا وژن مشترک کیا

مودی حکومت سیمی کنڈکٹر کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ کام کرنے کے لئے پابند عہد ہے اور وہ مناسب ڈھانچہ پالیسی جاتی ڈھانچہ بھی دستیاب کرائے گی: جناب چندر شیکھر

Posted On: 18 OCT 2021 4:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  18/اکتوبر2021 ۔ الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت، فروغ ہنرمندی اور صنعت کاری کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے ایک سنگل بورڈ آئی او ٹی ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم انڈس (اینوویشن ڈیولپمنٹ اَپ اسکلنگ ) آئی او ٹی کٹ کی لانچنگ کے لئے بنگلورو میں واقع سی ڈی اے سی سینٹر کا دورہ کیا۔ سی ڈی اے سی کے ذریعے تیار کئے گئے کریڈٹ کارڈ کے سائز کا یہ کٹ 6 سینسر، ایکچوایٹر، کنیکٹیوٹی اور ڈیبگر انٹرفیس سے لیس ہے۔

 

 

کمپیکٹ اور آسانی سے کہیں لے جایا جاسکنے والا یہ آئی او ٹی کٹ ڈرون سمیت متعدد اپلی کیشنز کے ایک رینج میں مقامی اور اسمارٹ سالیوشن کے فروغ کو آسان بنائے گا۔

اس کی قیمت محض 2500 روپئے فی یونٹ ہے اور یہ جلد ہی جی ای ایم پورٹل پر دستیاب ہوجائے گا۔ سی ڈی اے سی کمرشیل پروڈکشن کے لئے یہ ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کو منتقل کرنے کا بھی خواہش مند ہے۔ جناب چندر شیکھر نے سی ڈی اے سی بنگلورو میں تیار کئے گئے اسمارٹ واٹرنگ میٹر، اسمارٹ پوسٹ کیوسک، اسمارٹ واٹر ڈسٹری بیوشن سسٹم، ایچ پی سی سسٹم سافٹ ویئر سالیوشنز اور سروسیز کو کور کرتے ہوئے سی ڈی اے سی کی ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ (ایچ پی سی) پیشکش مجوزہ پرم اتکرش سپر کمپیوٹنگ سہولت جیسی دیگر جدید ٹیکنالوجی کا بھی معائنہ کیا۔ اس کے بعد کوانٹم کمپیوٹنگ سے متعلق سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔ ان اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے جناب چندر شیکھر نے آئی او ٹی کے ڈرون، ایچ پی سی  ٹارگیٹیڈ صنعتوں میں استعمال ہونے والے معاملات تک توسیع اور ڈیزائن سائیکل میں استعمال کنندگان کے ساتھ آئی او ٹی کو جوڑنے کی سفارش کی۔

سی ڈی اے سی میں پیشرو ایم این سی اور اسٹارٹ اپس کے اہم ایگزیکٹیوز کے ساتھ وزیر مملکت کی بات چیت کا بڑے دنوں سے انتظار تھا۔ وزیر مملکت بذات خود ایک ٹیکنوکریٹ رہے ہیں اور بھارت میں ٹیکنالوجی کے بہترین واقف کاروں میں سے ایک ہیں۔ جناب چندر شیکھر نے 80486 مائیکرو – پروسیسر کے ساتھ ہی پینٹیم کے لئے ایک چپ ڈیزائنر کے طور پر کام کیا ہے۔ شعبے کے ایک ماہر کے طور پر وہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے ان کو سونپے گئے اہم محکموں میں اپنا علم، مہارت اور قیمتی تجربات لے کر آئے ہیں۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب چندر شیکھر نے وزیر اعظم مودی کا وژن مشترک کیا اور کہا کہ نریندر مودی حکومت بھارت کو الیکٹرانکس اور ٹیک لیڈر بنانے کے اپنے عزائم کے تئیں کافی سنجیدہ ہیں۔ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت ایک سہولت کار / شراکت دار کا رول ادا کرے گی اور بازار و سرمایہ تک رسائی سمیت ترقی و اختراعات کو فروغ دینے کے لئے مدد فراہم کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کے سامنے اپنی زندگی کا ایک بڑا موقع ہے۔ میں اسے ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس کے شعبے کے لئے وائی 2کے لمحہ کہتا ہوں۔ نریندر مودی حکومت سیمی کنڈکٹر کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ کام کرنے کے تئیں پابند عہد ہے اور وہ مفید پالیسی جاتی خاکہ دستیاب کرائے گی۔

جناب چندر شیکھر مناسب الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر ڈیزائن و فیبریکیشن حکمت عملی کے سلسلے میں سبھی حصص داروں کے لئے سرگرم صلاح و مشورہ کررہے ہیں۔ خطے کی سیمی کنڈکٹر کمپنیوں، لیڈرس اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ گفت و شنید کرتے ہوئے جناب چندر شیکھر نے کہا کہ بھارت کو اختراعات کی اپنی رفتار بنانی ہے اور دوسروں سے خوف  زدہ نہیں ہونا ہے۔ ہمیں سخت محنت کرنی ہے اور اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ نریندر مودی ایک مضبوط سہولت کار کا رول ادا کرے گی۔ انھوں نے ممکنہ حکمت عملی پر ان کی رائے مانگی جسے پالیسی جاتی خاکے میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ جناب چندر شیکھر نے یقین دلایا کہ ہم نے جس طرح پی ایل آئی اسکیم لانچ کی ہے اسی طرح سے حکومت ایک ڈی ایل آئی اسکیم پر بھی کام کررہا ہے۔ حکومت اضافی کوشش کرنے کے لئے تیار ہے۔ میں آپ کی اپنے ساتھ جڑنے کے لئے حوصلہ افزائی کروں گا، میں صرف ایک فون کامل جتنا دور ہوں۔

سیمی کنڈکٹر کمپنیوں، لیڈرس اور اسٹارٹ اپس کے ذریعے اس میٹنگ کی کافی ستائش کی گئی اور اس کا خیرمقدم کیا ہے۔ ٹیکساس انسٹرومنٹس انڈیا کے صدر اور ایم ڈی جناب سنتوش کمار نے کہا کہ پروڈکشن، ڈیزائنگ ویلیڈیشن مینوفیکچرنگ سمیت الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر کے شعبے میں جامع ترقی کا وزیر موصوف کا وژن کافی ترغیب افزا تھا۔ اور ہم حکومت سے سچے محرک کے طور پر  کام کرنے کی امید کرتے ہیں۔

سانکھیا لیبس پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او جناب پراگ نائک نے کہا کہ یہ ایک منفرد تجربہ تھاجو تقریباً اپنے ایک ساتھی کے ساتھ بات کرنے جیسا تھا۔ غیر رسمی ماحول میں خیالات کی وضاحت اور کھلے پن میں اسے غور و خوض جیسا بنادیا تھا۔ اس طرح کی قیادت کے ساتھ، مجھے آنے والے برسوں میں بھارتی سیمی کنڈکٹر کی صنعت کو آگے بڑھنے اور اس کے خوش حال ہونے کا بھروسہ ہے۔

سائریل سسٹمز کے سی ای او جناب سمیت ماتھر نے کہا کہ عالمی الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر سپلائی سیریز میں بھارت کا دبدبہ بڑھانے کے لئے حکومت کی عہد بستگی کو دیکھنا کافی حوصلہ افزا ہے۔

ڈیٹا سینٹر اور اے آئی گروپ کے وائس پریسیڈنٹ اور آرٹیفشیل انٹلیجنس گروپ، انٹیل انڈیا کے جی ایم جناب سرینواس لنگم نے کہا کہ مجھے سیمی کنڈکٹر کے نئے دور کے لئے بھارتی ایکو سسٹم کے حصص داروں کے ساتھ مل کر حل نکالنے کی ضرورت کا خیال پسند آیا، کیونکہ اس سے سسٹم ڈیزائن آپٹیمائزیشن کی ضرورت کے ساتھ مختلف شعبوں میں نئے راستے کھلتے ہیں۔ یہ انٹیل کی فاؤنڈری سروسیز پر مبنی ڈیزائن اور آئی پی سروسیز سے کافی میل کھاتا ہے۔

اس موقع پر جناب چندر شیکھر کے ساتھ بات چیت کرنے والوں میں چوٹی کی ایم این سی اور بھارتی اسٹارٹ اپس کے نمائندے شامل تھے۔ بات چیت کی نشست میں انٹیل کے وائس پریسیڈنٹ سری نواس لنگم، این ایس پی سیمی کنڈکٹرس کے منیجنگ ڈائریکٹر سنجے گپتا، ٹی آئی کے منیجنگ ڈائریکٹر سنتوش کمار، اے ایم ڈی کے سینئر ڈائریکٹر دیپک اگروال، کوال کوم انڈیا اینڈ سارک (ایس اے اے آر سی) کے وائس پریسیڈنٹ اور پریسیڈنٹ راجن واگاڈیا نے حصہ لیا۔ وہیں اس موقع پر انکور سیمی کنڈکٹرس کے سی ٹی او ڈاکٹر نیل گالا، ایم ایم آر ایف آئی سی کے سی ای او اور فاؤنڈر سرون کمار گنیشن بھی موجود تھے۔

سائیریل کے سی ای او اور فاؤنڈر سمت ماتھر، ایکورڈ کے سی ای او نارائن راؤ، سانکھیا کے سی ای او پراگ نائک وغیرہ جیسے ایگزیکٹیوز نے اسٹارٹ اپس کی نمائندگی کی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

11080U-NO.

 



(Release ID: 1764844) Visitor Counter : 175