دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے آئی سی آئی سی آئی آر ایس ای ٹی آئی، جودھپور کا دورہ کیا


وزیر موصوف نے تربیت یافتگان کو مہارت بڑھانے اور انھیں مقامی سطح پر آر ایس ای ٹی آئی کو فروغ دینے کی ترغیب دی

Posted On: 18 OCT 2021 7:26PM by PIB Delhi

 

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج آئی سی آئی سی آئی دیہی خود روزگار تربیتی ادارے (آر ایس ای ٹی آئی)، جودھپور کا دورہ کیا۔

 

 

اپنے دورے کے دوران، وزیر موصوف کو داخلی ٹیم کی طرف سے آر ایس ای ٹی آئی میں مجموعی پیش رفت اور جاری منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے، انھوں نے ایس ایچ جی خواتین کے ساتھ ایل ایس اے کا ایک کیڈر بنانے اور ضلع میں مقامی انٹرپرائز کے طور پر سینڈ اسٹون تراشی کے مواقع تلاش کرنے کی بھی تجویز پیش کی۔ انھوں نے سیل فون کی مرمت، فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کی تربیت لینے والے تربیت یافتگان سے بھی بات چیت کی اور ان کے سیکھنے کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔

 

 

باہمی تعامل اور گرین بلڈنگ کے دورے کے علاوہ، وزیر موصوف نے ’ادھیم شری‘ کی لیٹرل لرننگ ورکشاپ میں حصہ لیا۔ اس ورکشاپ میں، مختلف مہارتوں والے 30 کامیاب طلبا نے وزیر کے ساتھ روبرو سیشن میں اپنی تبدیلی کی کہانیاں پیش کیں۔ ان کی کامیابی کی کہانیوں کی تعریف کرتے ہوئے، انھوں نے انھیں مہارت کو بڑھاوا دینے کی ترغیب دی اور مقامی سطح پر آر ایس ای ٹی آئی کو فروغ دینے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ دورے کا اختتام ایس ایچ جی خواتین کے ساتھ بات چیت کے ساتھ ہوا جنھوں نے آر ایس ای ٹی آئی بازار میں مختلف مصنوعات کی نمائش کے لیے اپنے اسٹال لگائے تھے۔

پسماندہ طبقوں کے دیہی نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کی بنیادی توجہ کے ساتھ، آئی سی آئی سی آئی آر ایس ای ٹی آئی خاص طور پر 23 تجارتوں میں ہنر مندانہ تربیت فراہم کر رہی ہے جس میں الیکٹریشن اور گھریلو آلات کی مرمت، پلمبنگ اور سینیٹری کام، چنائی، کارپینٹری، دو پہیہ سروسنگ اور مرمت، دستیاری مینوفیکچرنگ وغیرہ۔ شامل ہیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 11090


(Release ID: 1764839) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi