سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کموڈور امت رستوگی (ریٹائرڈ)  نیشنل ریسرچ ڈولپمنٹ کارپوریشن (این آر ڈی سی ) کے نئے  چیئرمین اور منیجننگ ڈائرکٹر بنے

Posted On: 18 OCT 2021 2:46PM by PIB Delhi


نئی دہلی :18 ؍اکتوبر2021:

 بھارتی بحریہ میں 34 سال کی شاندار خدمات کے بعد کموڈور امت رستوگی (ریٹائرڈ) نے آج  18 اکتوبر 2021  کو نیشنل ریسرچ ڈولپمنٹ کارپوریشن (این آر ڈی سی) کے نئے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا ہے۔

انہوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) سے الیکٹرکل انجینئرنگ میں بیچلر ڈگری ، الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیونیکیشن میں پونا یونیورسٹی سے  ماسٹر ڈگری اور مدراس یونیورسٹی سے ڈیفنس اور اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ایم ایس سی کیا ہے ۔ وہ ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج ویلنگٹن اور کالج آف ڈیفنس مینجمنٹ ، سکندرآباد کے ایک ممتاز سابق طالب علم بھی رہے ہیں۔

 

 

 

 

وہ ایک پرجوش ٹیکنالوجسٹ ہیں جنہوں نے بھارتی بحریہ میں مختلف  محکموں کو سبنھالا ہے اور انہوں نے  ملکی سطح پر   ترقی اور ٹی اوٹی روٹ کے ذریعہ  جنگی جہازوں کے لئے میزائل  نظام  ،  جدید ٹکنالوجی انٹینسیو کامبیٹ سسٹم، فیزڈ ایرے راڈارز، کمیونیکیشن اکوئپمنٹ کے ساتھ ہی تحقیق و ترقی، تعلیم اور صنعت میں ایک ساتھ انگیجمنٹ کا مکمل تجربہ بھی ہے۔

اس سے پہلے وہ پانچ برسوں کے لئے انٹریگریٹیڈ ہیڈکوارٹر، وزارت دفاع میں الیکٹریکل انجینئرنگ کے ڈائریکٹرا ور دو سال کے لئے نیول ڈاکیارڈ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیک سروسز  بھی رہے۔ انہوں نے پانچ سال کے لئے  ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کوالٹی ایشورینس اور دو سال کے لئے  الیکٹریکل ٹرائلز موڈیفکیشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر  کا عہدہ بھی  سنبھالا تھا ۔ وہ فٹنس  کے تئیں  بیدار، ایک ایشا میڈیٹیٹر، پرجوش گولف کھلاڑی اور لمبی دوری کے سائکلسٹ بھی رہے ہیں۔

این آر ڈی سی سائنس اور  ٹکنالوجی کی وزارت ، بھارت سرکار  کے تحت سائنسی اور تکنیکی تحقیق کے شعبہ کا ایک سرکاری ادارہ  ہے۔ یہ   مختلف قومی تحقیق و ترقی کے  ادارےسے نکلنے والی ٹیکنالوجیز کے فروغ ، ترقی اور منتقلی  کے کام میں مصروف  ہے۔

 

*****

 

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 11077)

 

 


(Release ID: 1764832) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Hindi , Tamil