کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ریئل اسٹیٹ ، صنعتی پارکوں ، سپر اسپیشیلٹی اسپتالوں کی ترقی کے لئے جموں و کشمیر اور دبئی حکومت کے درمیان مفاہمتی عرضداشت پر دستخط


مفاہمتی عرضداشت سے مرکز کے زیر انتظام ریاست کی ترقی کو رفتار دینے میں مدد ملے گی:پیوش گوئل

Posted On: 18 OCT 2021 6:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی،18اکتوبر؍2021:

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ریئل اسٹیٹ ، صنعتی پارکوں، آئی ٹی ٹاوروں، کثیر المقاصد ٹاوروں، لاجسٹکس ، میڈیکل کالج، سُپر اسپیشیلٹی اسپتال اور کچھ دیگر کی ترقی کےلئے آج دبئی حکومت کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت(ایم ا و یو)پر دستخط کئے۔

کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کے دن کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا  کہ دبئی حکومت کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کے ساتھ دنیا نے اس رفتار کو پہچاننا شروع کردیا ہے، جس رفتار سے جموں و کشمیر سود مند حالت میں ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے۔ یہ مفاہمتی عرضداشت پوری دنیا کو یہ بڑا پیغام دیتی ہے کہ جس طرح بھارت ایک عالمی طاقت میں تبدیل ہورہا ہے، اس میں جموں –کشمیر کا بھی اہم رول ہے۔

یہ  مفاہمتی عرضداشت ایک میل کا پتھر ہے، جس کے بعد پوری دنیا سے سرمایہ کاری آئے گی اور ترقی کےلئے متحرک کرے گی۔ دبئی کے مختلف اداروں نے سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام محاذ پر ترقی کی خواہش ہونی چاہئے اور ہم اسی راستے پر چل رہے ہیں۔

جناب گوئل نے مرکز کے زیر انتظام جموں –کشمیر کی ترقی کی طرف توجہ مرکوز کرنے اور عہد کو پورا کرنے کےلئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور وزیر داخلہ جناب امت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ حال ہی میں دیاگیا 28,400کروڑ روپے کا اقتصادی پیکیج ترقی کو یقینی بنانے کا ثبوت ہے۔

جموں –کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے اسے مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں-کشمیر کےلئے ایک اہم موقع بتاتے ہوئے کہا کہ ترقی کا یہ سفر مرکز کے زیر انتظام ریاست کو صنعتی مرکز اورپائیدار ترقی میں نئی بلندیوں کو چھونے میں مدد کرے گا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 11085)


(Release ID: 1764799) Visitor Counter : 191


Read this release in: English , Hindi , Tamil