امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
پیاز،ٹماٹر اور آلو کی قیمتیں گذشتہ برس کے مقابلےکم ہیں
دہلی میں پیاز کی خوردہ قیمت 44 روپے فی کلو گرام ہے،پیاز کی آل انڈیا خوردہ قیمت 37.06 روپے فی کلو گرام ہے
فاضل اسٹاک ذخیرہ کو بروئے کار لاکر بھی پیاز کی قیمتوں کو مستحکم کیا جارہاہے
پچھلے سال کے مقابلے میں آلو اور پیاز کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے
Posted On:
17 OCT 2021 5:10PM by PIB Delhi
صارفین کے امور کے محکمے نے قیمتوں کو کم کرنے اوراسٹوریج کے کم از کم نقصان کو یقینی بنانے کے دوہرے مقاصد کیلئے اگست 2021 کے آخری ہفتہ سے فرسٹ ان فرسٹ آؤٹ (ایف آئی ایف او) اصول پر اضافی ذخیرے سے پیاز کو سوچ سمجھ کر جاری کیا ہے۔
جس کے نتیجے میں دہلی میں 14.10.2021کوپیاز کی قیمت 44روپے فی کلو گرام رہی۔ اسی طرح ممبئی، کولکاتہ اور چینئی میں قیمتیں باالترتیب 45 روپے ، 57 روپے اور 42 روپے فی کلو گرام رہیں۔14.10.2021 کو پیاز کی آل انڈیا خوردہ قیمتیں 37.06 روپے فی کلو گرام رہیں جبکہ پیاز کی آل انڈیا تھوک قیمت 3002.25 روپے فی کوئنٹل رہی۔
پیاز نشان زد طریقے سے ایسی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو جاری کی جارہی ہے جہاں قیمتیں آل انڈیا اوسط سے زیادہ تھیں اور جہاں پچھلے مہینے کے مقابلے میں قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔12 اکتوبر 2021 کو دہلی ،کولکاتہ ، لکھنؤ ،پٹنہ ،رانچی ،گوہاٹی ،بھونیشور، حیدر آباد ، بنگلورو ،چینئی ،ممبئی ، چنڈی گڑھ،کوچی اور رائے پور جیسی خاص منڈیوں کو کُل 67,357 میٹرک ٹن پیاز جاری کی گئی۔اس کے علاوہ گریڈ بی کی پیازکو(وہ اسٹاک جو فیئر ایوریج کوالٹی ایف اے کیو سے کم ہے) مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش اور گجرات جیسے مقامی بازاروں میں پہنچ گئی ہے۔
منڈی میں اجراء کے علاوہ ،صارفین سے متعلق امور کے محکمے نے اپنے پاس دستیاب فاضل ذخیرے میں سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ذخیرہ کئے گئے مقامات سے اٹھائے جانے کیلئے 21 روپے فی کلو گرام کے نرخ پر پیاز فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے ۔ اس سے ریاستیں مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنے طور پر یا تو براہ راست سپلائی یا خوردہ فروخت کی دوکانوں کے ذریعہ خوردہ خریداروں کو پیاز کی فراہمی میں درکار دخل اندازی فراہم کرسکیں گی یا ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کلیدی منڈیوں میں پیاز جاری کرکے قیمتوں میں تخفیف لانے میں کامیاب ہوسکیں گے ۔پیاز کے ذخائر خوردہ مارکیٹنگ میں مصروف مرکزی /ریاستی ایجنسیوں کے لئے ذخیرے کے مقام سے علیحدہ نرخ پر یا 21 روپے فی کلو گرام کی جائے موقع قیمتوں پر دستیاب ہے ساتھ ہی ساتھ نقل و حمل کی لاگت بھی اس میں شامل ہوگی۔سفل(ایس اے ایف ایل ) کی دوکانوں کو 26 روپے فی کلو گرام کی جائے موقع قیمت پر پیاز فراہم کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔
قیمتوں کو استحکام پر لانے سے متعلق فنڈ (پی ایس ایف) کے تحت منڈیو ں کی موثر دخل اندازی کے مقصد کے ساتھ صارفین کے امور کے محکمے کے ذریعہ پیاز کے اضافی ذخیرے کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ 2021-22 میں دو لاکھ میٹرک ٹن پیاز کے اضافی ذخیرے کے نشانے کے برخلاف اپریل سے جولائی 2021 کے دوران 2021 کی ربیع کی فصل سے 2.08 لاکھ میٹرک ٹن پیاز کی کُل خرید کی گئی تھی۔اسی طرح آلو اور ٹماٹر کی قیمتوں میں نرمی رکھنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔دہلی میں آلو اور ٹماٹر کی خوردہ قیمتیں 20 روپے اور 56 روپے فی کلو گرام ہیں۔آلو اور ٹماٹر کی آل انڈیا خوردہ قیمتیں باالترتیب 21.22 روپے فی کلو گرام اور 41.73 روپے فی کلو گرام ہے۔
چار میٹرو پالٹین شہروں اور رانچی میں قیمتیں
چار میٹرو شہروں اور رانچی میں یومیہ خوردہ قیمتیں(روپے فی کلو گرام)
|
خاص سبزیاں
|
دہلی
|
ممبئی
|
کولکاتہ
|
چینئی
|
رانچی
|
14/10/2021
(حالیہ)
|
14/10/2020
(ایک سال پہلے)
|
14/10/2021
(حالیہ)
|
14/10/2020
(ایک سال پہلے)
|
14/10/2021
(حالیہ)
|
14/10/2020
(ایک سال پہلے)
|
14/10/2021
(حالیہ)
|
14/10/2020
(ایک سال پہلے)
|
14/10/2021
(حالیہ)
|
14/10/2020
(ایک سال پہلے)
|
ٹماٹر
|
20
|
37
|
21
|
43
|
15
|
32
|
27
|
40
|
NR
|
37
|
پیاز
|
44
|
43
|
45
|
63
|
57
|
50
|
42
|
50
|
NR
|
50
|
ٹماٹر
|
56
|
45
|
59
|
51
|
72
|
50
|
59
|
35
|
NR
|
50
|
پورے بھارت میں خاص سبزیوں کی یومیہ اوسط قیمتیں
یومیہ قیمتیں
|
اشیاء
|
(حالیہ)
|
ایک مہینہ قبل
|
ایک سال قبل
|
فرق کا فیصد
|
14/10/2021
|
14/09/2021
|
14/10/2020
|
ایک مہینہ
|
ایک سال
|
پورے بھارت میں خوردہ قیمت
(روپے / کلو گرام میں)
|
ٹماٹر
|
21.22
|
20.09
|
38.56
|
5.62
|
-44.97
|
پیاز
|
37.06
|
28.17
|
43.55
|
31.56
|
-14.90
|
ٹماٹر
|
41.73
|
27.11
|
45.20
|
53.93
|
-7.68
|
پورے بھارت میں تھوک قیمتیں
(روپے/کلو گرام میں)
|
آلو
|
1605.46
|
1487.86
|
3222.30
|
7.90
|
-50.18
|
پیاز
|
3002.25
|
2225.93
|
3695.52
|
34.88
|
-18.76
|
ٹماٹر
|
3361.74
|
2063.75
|
3669.38
|
62.89
|
-8.38
|
************
ش ح ۔ ش ر۔ م ش
U. No.11060
(Release ID: 1764635)
Visitor Counter : 263