کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اپیڈا نے اتراکھنڈ سے زرعی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے جی بی پنت یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی، پنت نگر کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے

Posted On: 14 OCT 2021 6:46PM by PIB Delhi

 

زرعی اور پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایپڈا) نے جی بی پنت یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی (جی بی پی یو اے ٹی)، پنت نگر، اترا کھنڈ کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے، جس کا مقصد مختلف معروف اداروں کے ساتھ ہم آہنگی سے زرعی مصنوعات کی ویلیو چین کو مضبوط بنانا ہے۔

ایپڈا اور جی بی پی یو اے ٹی کے درمیان ایم او یو سے ایک ایسے تعاون کا تصور کیا گیا ہے جو ہندوستان سے زرعی مصنوعات کی برآمدات کی ترقی کے لیے ان کی متعلقہ مہارت اور وسائل کو بروئے کار لائے گا۔ برآمدات کے لیے پروڈکٹ مخصوص کلسٹر بنانے کے لیے، یہ دو معروف ادارے مشترکہ طور پر پیشگی چوکسی، معیاری برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر اور موزوں کاشتکاری کے لیے ٹیکنالوجی تیار کریں گے۔

اس ایم او یو میں اتراکھنڈ کی اہم فصلوں کی صحت، پیداواری صلاحیت کی تشخیص کے لیے ڈرون، سیٹلائٹ، جی آئی ایس اور جی پی ایس سمیت ڈیجیٹل زراعت کے استعمال پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

ایپڈا اور جی بی پی یو اے ٹی برآمدات اور اس سے متعلقہ مقامات کو متنوع بنانے، اعلی قیمت والی زرعی برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر برانڈ انڈیا کے قیام کے لیے تعاون کریں گے۔ باغبانی، مویشی پروری اور دیگر نئی بہتر مصنوعات کے ساتھ ساتھ جی بی پی یو اے ٹی بنیادی طور پر اتراکھنڈ سے باسمتی چاول، باجرا، دواؤں کی مصنوعات، خوشبو دار مصنوعات، باغبانی سے متعلقہ مصنوعات اور پودوں کے عرق، تیل، پاؤڈر سے متعلقہ دیگر پودوں جیسی مصنوعات کی برآمد کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

اس ایم او یو کا ایک مقصد باسمتی چاول اور باجرہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سینٹر کا قیام ہے جس کا مقصد پیداوار کو آسان بنانے اور زرعی برآمد کے لیے ویلیو چین قائم کرنا ہے۔

اپیڈا کے چیئرمین ڈاکٹر ایم انگامتھو اور جی بی پی اے یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر اے کے شکلا کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط ہوئے۔ ایپڈا این بی ایل سے منظور شدہ لیبارٹریوں کے قیام، صلاحیت کی تعمیر، زرعی برآمدات کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مالی معاونت فراہم کرے گا۔

جبکہ ایپڈا، جو کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزارت کے تحت کام کرتی ہے، زرعی اور پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹس کی برآمد کو فروغ دیتی ہے، وہیں جی بی پی اے یو نے فصلوں کی نئی اقسام سمیت زرعی ٹیکنالوجیز کی ایک رینج کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جن کا ملک بھر میں کسانوں کے ذریعہ بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 11023



(Release ID: 1764461) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi