مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
آزادی کا امرت مہوتسو
سی-ڈاٹ اور ریل ٹیل نے ٹیلی کام سیکٹر کے متنوع شعبوں میں تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط کیے
ایم او یو کا مقصد ”آتم نربھر بھارت“ کے تحت مقامی ٹیلی کام ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا ہے
یہ وزیر اعظم کی طرف سے شروع کیے گئے ”گتی شکتی“ پروگرام کے تحت دونوں تنظیموں کو ہم آہنگ کرکے ترقی کی طرف لے جائے گا
Posted On:
14 OCT 2021 6:37PM by PIB Delhi
”آزادی کا امرت مہوتسو“ کے تحت، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن، وزارت مواصلات، حکومت ہند کے اہم تحقیقی و ترقیاتی مرکز سی ڈاٹ اور ریل ٹیل کارپوریشن لمیٹڈ، وزارت ریل، حکومت ہند نے ملک بھر میں مواصلاتی نیٹ ورکس کی جدید کاری اور توسیع پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ مختلف شعبوں میں مل کر کام کرنے کے مقصد سے 14 اکتوبر 2021 کو سی ڈاٹ دہلی کیمپس میں ایک ایم او یو پر دستخط کیے۔
ایم او یو پر دستخط کرنے کے پروگرام میں ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سی ڈاٹ اور جناب پونیت چاؤلہ، سی ایم ڈی، ریل ٹیل کے علاوہ دونوں تنظیموں کے دیگر سینیئر عہدیدار موجود تھے۔ ایم او یو پر دستخط کرنے سے دونوں تنظیموں کو اپنے اپنے شعبوں میں دیگر مہارتوں سے فائدہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔
سی ڈاٹ نے مقامی طور پر مختلف جدید ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز اور سوئچنگ، آپٹیکل، وائرلیس، نیٹ ورک مینجمنٹ اور سیکورٹی سیکٹرز سے متعلق جدید حل تیار کیے ہیں، جن کو اسٹریٹجک اہمیت کے حامل قومی نیٹ ورکس میں کامیابی سے نافذ کیا گیا ہے۔
ریل ٹیل ملک کے سب سے بڑے ٹیلی کام انفراسٹرکچر فراہم کرنے والوں میں سے ایک ہے جس کے پاس ملک کے مختلف شہروں اور دیہی علاقوں پر محیط 60,000 آر کے ایم کے آپٹک فائبر نیٹ ورک کی ملکیت ہے۔ اپنے پورے ہندوستان کے اعلی صلاحیت والے نیٹ ورک کے ساتھ، ریل ٹیل مختلف محاذوں پر ایک نالیج سوسائٹی بنانے کی طرف کام کر رہا ہے اور اسے ٹیلی کام سیکٹر میں حکومت ہند کے مختلف مشن موڈ پروجیکٹس کو نافذ کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سی-ڈاٹ نے کہا کہ سی-ڈاٹ اپنے مقامی ٹیلی کام آر اینڈ ڈی منصوبوں کو ریل ٹیل کی مخصوص ضروریات کے ساتھ جوڑنا چاہتا ہے تاکہ قومی ترقی کے پر جوش مقاصد کو پورا کیا جا سکے۔ دونوں تنظیموں میں تکمیلی صلاحیتیں ہیں، جو ملک گیر مواصلاتی نیٹ ورک کو جدید بنانے اور وسعت دینے اور صارفین کی طلب کو پورا کرنے کے مخصوص اہداف کو پورا کرنے میں وسیع ہم آہنگی قائم کریں گی۔ سی ڈاٹ جدید ترین دیسی ٹیکنالوجیز ڈیزائن کرنے میں اپنی R&D مہارت رکھتا ہے اور ریل ٹیل کے پاس ان حلوں کو نافذ کرنے کے لیے ایک تیار بازار ہے۔ اس سے وزیر اعظم کے ”گتی شکتی“ پروگرام کے مطابق ہم آہنگی پیدا کرکے جامع ترقی کو بڑھاوا ملے گا۔
ریل ٹیل کے سی ایم ڈی جناب پونیت چاؤلہ نے کہا کہ سی ڈاٹ اور ریل ٹیل کے مابین اشتراک کی لاگت کو کم کرکے دیہی علاقوں میں عوام کو سستی براڈ بینڈ خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی، کیونکہ سی ڈاٹ کی مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ”میک ان انڈیا“ ہوگا۔ ریل ٹیل پی ایم وانی پروگرام کے تحت خدمات کو نافذ کرنے کے عمل سے بھی گزر رہا ہے۔ یہ تمام کام قومی نیٹ ورک کو مضبوط کریں گے اور ہموار رابطے کی حوصلہ افزائی کریں گے، جس سے ”آتم نربھر بھارت“ کی بنیاد مضبوط ہوگی۔ سی-ڈاٹ نے ایل ٹی ای اور ڈبلیو ڈی ایم کے لیے مقامی حل تیار کیے ہیں اور ہمیں ہائی اسپیڈ موبائل کمیونیکیشن کوریڈور کے لیے ہندوستانی ریلوے کے مجوزہ ایل ٹی ای/4 جی نیٹ ورک کے لیے خدمات شروع کرنے کے مقصد سے ان حلوں کا استعمال کیے جانے کی امید ہے۔
سی ڈاٹ اور ریل ٹیل نے ”آزادی کا امرت مہوتسو“ کے جشن کے حصے کے طور پر ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے دیسی صلاحیتوں کو ترقی دینے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-ک ا
U: 11021
(Release ID: 1764459)
Visitor Counter : 247