کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر محترمہ انوپریہ پٹیل نے ایس سی او میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا – "اسٹارٹ اپس اور اختراعات پر خصوصی ورکنگ گروپ کی ضرورت ہے"


روایتی ادویات میں تعاون پر ماہر ین پر مشتمل ایک نیا ورکنگ گروپ قائم کرنے کی ضرورت: محترمہ انوپریہ پٹیل

وزیر مملکت برائے صنعت وتجارت محترمہ انوپریہ پٹیل نے غیر ملکی معیشت اور غیر ملکی تجارت کے ذمہ دار ایس سی او وزراء کی 20 ویں میٹنگ کے دوران اپنے خطاب میں تجارت اور کامرس میں متوازن اور مساوی ترقی پر زور دیا

Posted On: 15 OCT 2021 9:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 15  اکتوبر     جمہوریہ قزاقستان کی میزبانی میں کل دیر رات منعقدہ غیر ملکی معیشت اور غیر ملکی تجارت کے ذمہ دار ایس سی او وزراء کی 20 ویں میٹنگ میں وزیر مملکت (ایم او ایس) برائے صنعت و تجارت ، محترمہ انوپریہ پٹیل نے اپنے خطاب میں کامرس اور تجارت میں متوازن اور مساوی ترقی کے لیے ایس سی او رکن ممالک کے درمیان موثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اسٹارٹ اپس اور اختراعات پر ایک نیا خصوصی ورکنگ گروپ تشکیل دینے اور روایتی ادویات میں تعاون پر ماہرین پر مشتمل ایک نیا ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹارٹ اپس اور اختراعات کے شعبے میں تعاون ہماری معیشت کو عالمی وباکی سنگینی سے ازسرنو بحال کرنے میں ایک مرکزی نقطہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، انہوں نے ایس سی او کے تمام رکن ممالک کو 27-28 اکتوبر 2021 کو ہندوستانی کی میزبانی میں ہونے والے دوسرے اسٹارٹ اپ فورم میں شرکت کی دعوت دی۔

وزیر مملکت نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ترقی یافتہ اور  ترقی پذیر ممالک کے درمیان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ایک واضح فرق ہے جسے ڈیجیٹل صلاحیتوں کی تعمیر کے ذریعہ کم کرنے کی ضرورت ہے۔ ماحولیاتی مسائل پر انہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے کی ضرورت کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آب و ہوا کے ایجنڈے میں ایسے اقدامات کو شامل نہیں کیا جانا چاہیے جو تجارت کے لیے غیر ضروری رکاوٹ بن جاتی ہیں۔

اپنے اختتامی کلمات میں ، محترمہ انوپریہ پٹیل نے اس بات پر زور دیا کہ ایس سی او کے اراکین کو ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ تیار  رہتے ہوئے  عمل کرنا چاہیے اور ایک ایسا ایجنڈا اختیار کرنا چاہیے جو مساوی،  جامع اور ترقی پر مبنی ہو۔

اس ورچوئل میٹنگ میں ایس سی او کے سیکرٹری جنرل نیز  چین ، کرغزستان ، قزاقستان ، پاکستان ، روس ، تاجکستان اور ازبکستان کے وفود کے سربراہان نے شرکت کی۔   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-11018

 


(Release ID: 1764435) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi