کوئلے کی وزارت

جناب پرہلاد جوشی نے سی سی ایل اور بی سی سی ایل،رانچی میں کوئلے کی پیداوار اور سپلائی کا جائزہ لیا


انہوں نے جھارکھنڈ کے چترا میں کوئلہ کانوں کا جائزہ لیا

جناب جوشی نے بجلی پلانٹس کےلئے کوئلے کی بلا رکاوٹ سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی

Posted On: 14 OCT 2021 6:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی  ، 16اکتوبر،2021

 

کوئلہ کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج سی سی ایل ہیڈکوارٹر ،رانچی میں سی سی ایل اور بی سی سی ایل کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔اس میٹنگ  میں جناب وی کے تیواری ،کوئلہ وزارت کے اڈیشنل سکریٹری ،جناب پرمود اگروال ،سی آئی ایل کے صدر اور دیگر سینئر افسرشامل ہوئے۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KP2J.jpg

 

 

وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کوئلے کی پیداوار اور سی سی ایل اور بی سی سی ایل کے کل کاروبار کا جائزہ لیا۔انہوں نے کوئلے کی پیداوار کے تسلسل  کو یقینی بنانے اور اسے بجلی پلانٹوں کو بھیجنے کی ہدایت جاری کی۔جناب جوشی نے کہا،’’تہواروں  کے سیزن کی شروعات ہو چکی ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم بجلی پلانٹوں میں کوئلے کی بلارکاوٹ سپلائی کو یقینی بنائیں ۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کوئلہ کمپنیوں  کو کوئلے کے اخراج  اور پیداوار میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کےلئے ضروری قدم اٹھانے چاہئے۔ جناب جوشی نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ملازمین کو پیداوار بڑھانے اور روانگی کےلئے ہر ممکن کوشش کرنے کےلئے تحریک دیں۔

 

 

 

 

IMG_256

 

 

 

 

 

سی سی ایل اور بی سی سی ایل کی مشترکہ میٹنگ سے پہلے،وزیر جناب پرہلاد جوشی نے جھارکھنڈ کے چترا ضلع میں سی سی ایل کے پپروار علاقے میں اشوکا کان کا دورہ کیا۔انہوں نے گراؤنڈ ٹیم سے بھی بات چیت کی اور انہیں کان میں پروڈکشن اور اٹھاؤ کو بڑھانے کےلئے تحریک دی۔وزیر نے رانچی کے پپروار علاقے میں بچھرا  ریلوے سائڈنگ کا بھی دورہ کیا اور ریلوے ویگنوں پر مناسب مقدار میں کوئلے کی سپلائی  کرنے پر زور دیا۔

 

ش ح ۔ا م۔

U:11025

 



(Release ID: 1764433) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi