بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی نے اڑیسہ میں این ایل سی کی تالابیرا کوئلہ کانوں سے اضافی کوئلے کا معاہدہ کیا

Posted On: 14 OCT 2021 9:44PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  14 /اکتوبر  2021 ۔ ایندھن تحفظ کو مضبوط بنانے کی اپنی کوششوں کے تحت این ٹی پی سی نے اڑیسہ میں این ایل سی کی تالابیرا کانوں سے کوئلہ اٹھاناشروع کردیا ہے۔ معاہدہ کے مطابق این ٹی پی سی تالابیرا کانوں سے لے کر لارا اور درلی پلی تک کوئلہ اٹھائے گی۔ اس کے علاوہ این ٹی پی سی اپنی نجی کانوں سے کوئلے کی پیداوار بھی بڑھا رہی ہے۔ این ٹی پی سی گروپ کی موجودہ تنصیبی صلاحیت 66900 میگاواٹ (جوائنٹ وینچرس / معاون کمپنیوں کے توسط سے حاصل 13425 میگاواٹ سمیت) ہے۔ اس گروپ کے تحت 47 این ٹی پی سی اسٹیشن (23 کوئلہ پر مبنی اسٹیشن، 7 گیس پر مبنی اسٹیشن، 1 پن بجلی اسٹیشن، 1 چھوٹا پن بجلی اسٹیشن، 14 سولر پی وی اور 1 ہوا پر مبنی اسٹیشن) اور 26 جوائنٹ وینچر اسٹیشن (9 کوئلہ پر مبنی، 4 گیس پر مبنی، 8 پن بجلی اسٹیشن، 1 چھوٹا پن بجلی اسٹیشن، 2 ہوا پر مبنی اور 2 سولر پی وی) شامل ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 10029


(Release ID: 1764428) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi