وزارت دفاع

امریکی بحریہ کے نیول آپریشنز کے سربراہ ایڈمرل مائیکل گلڈے کا 15 اکتوبر 2021 کو مغربی بحری کمان کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

Posted On: 16 OCT 2021 1:55PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:16؍اکتوبر2021:

امریکی بحریہ کے نیول آپریشنز کے سربراہ ایڈمرل مائیکل گلڈے، محترمہ ل لِنڈا گلڈے اور ایک اعلیٰ سطحی امریکی وفد نے 15 اکتوبر،2021 کو بحریہ کی مغربی کمان کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور بحریہ کی مغربی  کمان کے پی وی ایس ایم ،  اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم ، اے ڈی سی ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف وائس ایڈمرل آر ہری کمار اور ان کے عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران ، دونوں ممالک اور ان کی بحری افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو مضبوط بنانے ، سمندری محاذ پر ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے  اور بحر ہند کے خطے   (آئی او آر ) میں بحری سیکورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سی این او کو حالیہ دنوں میں مغربی بحری کمان کی  علاقائی سلامتی کیڈائنمک  اورآپریشنل رسپانسز کے بارے میں وسیع طور پر جانکاری دی گئی تھی۔  اس میں خصوصی طور پر دوست بیرونی ممالک  کو انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف (ایچ اے ڈی آر)،بحری قزاقوں کے خلاف  مہم ، بحریسلامتی اور  اس خطہ میں سیکورٹی بڑھانے کے علاوہ ہند۔امریکہ تعاون پر  خاص طور پر زور دینے کے ساتھ ساتھ غیرملکی تعاون کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ کووڈ-19 کے خلاف اپنی لڑائی کو مضبوط کرنے اور ملک میں کنٹینرائزڈ میڈیکل آکسیجن کو لاتے ہوئے اس کی کمی کو ختم کرنے کے لئے آپریشن سمدر سیتو II کے ذریعے سے بھارتی بحریہ کے جہازوں کے ذریعہ ادا کئے گئے اہم رول کا بھی ذکر کیا گیا۔

سی این او نے  ’فیوچر آف وارفیئر ‘ پر ویڈیوکانفرنس کے ذریعہ  بحریہ کی مغربی کمان  ، بحریہ کی جنوبی کمان اور  بھارتی  بحریہ کے مختلف تربیتی اداروں کے افسران  کو بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے مژگاوں  ڈاک لمیٹڈ کا بھی دورہ کیا۔

محترمہ لنڈا گلڈے نے ایچ کیو ڈبلیو این سی کا دورہ کیا اور  بھارتی بحریہ کی خواتین افسران کے ساتھ بات چیت کی۔

سی این او کا دورہ  بھارت  اور امریکہ کے درمیان جاری اور باقاعدہ بات چیت کا ایک اہم حصہ ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو اور مضبوط  کیا جا سکے۔

 

  

************

 

ش ح۔ف ا ۔ م  ص

 (U: 11014)



(Release ID: 1764401) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Tamil