اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

تعلیمی ہندرمندی کے فروغ اور صنعتوں کے مرکزی وزیر  جناب دھر میندر پردھان نے آج رام پور، اتر پردیش میں 29 ویں‘‘ ہنر ہاٹ’’  کا افتتاح کیا


ملک کے ہر گاؤں میں متعدد ‘‘وشو  کرما’’ میں اور ہنر ہاٹ نے ان کی صلاحیتوں  کے لیے ایک معتبر پلیٹ فارم فراہم کیا ہے : جناب دھرمیندر پردھان


ہنر ہاٹ وزیر اعظم نریندر مودی کے آتم نربھر بھار اور ‘‘ووکل فار لوکل’’ اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے سب سے خوبصورت پلیٹ فارم ہے: جناب ارجن رام میگھوال


آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت 75 ہنر ہاٹ قائم کیے جا رہے ہیں جن کے زریعے سات لاکھ پچاس ہزار کاریگروں، دستکاروں اور ان سے جڑے لوگوں کو ملازمت اور روزگار فراہم کرنے کا نشانہ ہے : جناب مختار عباس نقوی

Posted On: 16 OCT 2021 4:11PM by PIB Delhi

 

تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ اور صنعتوں  کے مرکزی وزیر جناب دھر میندر پردھان نے آج اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی اور پارلمانی امور اور ثقافت کے مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال کی پر وقار موجودگی میں رام پور، اتر پردیش میں 29 ویں ہنر ہاٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب دھر میندر پردھان نے کہا کہ ہمارے ملک کے ہر گھر میں ہنرمند لوگ موجود ہیں ان کی ہنر جندی کو برانڈنگ اور مارکیٹ  کے مواقع مہیا کرانے کی ضرورت ہے اور ہنر ہاٹ اس جانب اہم  رول ادا کر رہا ہے۔ ہنر ہاٹ جی ای ایم (گورنمنٹ ای ماکیٹ پلیس)  پر بھی دستیاب ہے جو اور بین الاقوامی مارکیٹ مہیا کتا ہے۔

جناب پردھان نے کہا کہ ملک کے ہر گاؤں  میں متعدد وشو کرما ہیں اور ہنر ہاٹ نے ان کی صلاحیتوں کو ایک معتبر پلیٹ فارم فراہم کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی میں‘‘ پڑھائی بھی اور کمائی بھی ’’ پر زور دیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت تعلیم اور اقلیتی امور کی مرکزی وزارت دستکاروں اور کاریگروں کے بچوں کو تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کی تربیت فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کریگی۔

جناب ارجن رام میگھوال نے اپنی تقریر میں کہا کہ خدا نے ہنر ہاٹ کے دستکاروں اور کاریگروں کے ہاتھوں کو فن بخشا ہے۔ ہنر ہاٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت اور ووکل فار لوکل اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے سب سے خوبصورت پلیٹ فارم ہے۔ رام پور میں ہنر ہاٹ آتم نربھر بھار کو آگے لے جانے میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جناب مختار عثاس نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے سودیشی سواولمبن ایک مضبوط پلیٹ فارم بن گیا ہے اور  روائتی کاریگروں اور دستکاروں کی دیسی مصنوعات کے لیے مارکیٹ فراہم کرتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NLDP.jpg

جناب نقوی نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت 75 ہنر ہاص قائم کیے جا رہے ہیں جن کے زریعے سات لاکھ پچاس ہزار کاریگروں، دستکاروں اور  ان سے منسلک لوگوں کو ملازمت  اور روزگار فراہم کرنے کا نشانہ ہے۔

اقلیتی امور کی مرکزی وزارت رام پور ، یوپی میں سولہ اکتوبر سے 25 اکتوبر 2021 تک ہنر ہاٹ کا اہتمام کر رہی ہے جو آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ملک بھر میں 75 ہنر ہاٹ متعدد کرنے کا حصہ ہے۔

ہنر ہاٹ میں‘‘وشو کرما واٹکا’’ واٹکا بھی دلچسپی کا مرکز ہو گی جو روایتی دستکاروں اور کاریگروں کے ہنر اور جن کو مضبوط کرے اور انکے فروغ کے لیے اہم ہوگا جہاں دستکار اور کاریگر روایتی دستکاریوں  کا لوگوں کے سامنے مظاہرہ کرینگے۔ اس طرح کی پہلی وشو کرما واٹکا رام پور کے ہنر ہاٹ میں بنائی گئی ہے جہاں ہندستان کی نامور دستکاریوں کو مضبوط کیا جائے گا اور انہیں فروغ دیا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CZ2Q.jpg

ووکل فار لوکل کے علاوہ ہنر ہاٹ ‘‘بیسٹ فروم ویسٹ’’ یعنی بیکار چیزوں کے بہترین استعمال کے بنیادی خیال پر بھی مبنی ہیں۔ گھروں میں استعمال شدہ یا بے کار سامان اور چیزوں مثلاً پلاسٹک، پیپر پلائی، لکڑی، گلاس، جوٹ، کاٹن اور ادن کے علاوہ کیلے کی شاخیں ، گنے، گھان اور گیہوں کی بالیوں سے تیار مصنوعات بھی ہنر ہاٹ میں نمائش اور ضرورت کے لیے موجو ہونگے ۔

30 سے زیادہ ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں سے 700 کے قریب دستکار، لکڑی، پیتل، بانس، شیشہ، کیڑے، کاغذ، مٹی وغیرہ سے بنی دیسی مصنوعات لے کر ہنر ہاٹ پہنچے ہیں۔ رام پور کے نمائش گراؤنڈ میں یہ ہنر ہاٹ لگایا گیا ہے۔ عوام ہنر ہاٹ میں ‘‘باور چی خانہ ’’ سیکشن میں ملک کے تقریبًا ہر کونے سے متعلق رکھنے والے روایتی پکوانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ رام پور کے ہنر ہاٹ میں ہر شام روایتی اور لوک فنکار اپنی موسیقی اور ثقافتی پروگراموں سے  حاضرین کا دل جیت رہے ہیں۔

رام پور کے بعد ہنر ہاٹ دھررہ دون میں (29 اکتوبر سے 7 نومبر ) لکھنؤ میں (12 سے 21 نومبر)، حیدراباد میں (26نومبر سے پانچ دسمبر)، سورت میں (دس  سے 19 دسمبر)، دلی میں (22 دسمبر سے 2 جنوری 2022)، منعقد  ہوگا۔ آنے والے دنوں میں ہنر ہاٹ کا اہتمام میسور ، گواہٹی، پُنے، احمدآباد، بھوپال، پٹنہ، پڑو چیری، ممبئی، جموں، چنئی، چندی گڑھ ، آگرہ، پریاگ راج، گوا ، جے پور، بینگلورو، کوٹا، سکم، سرینگر ،  لیہ، شیلانگ، رانچی، اگر تلہ اور دیگر مقامات پر بھی کیا جائے گا۔

جناب سنجے بھاٹیا، ایم پی، کرنال، ہریانہ ، اتر پردیش کے وزیر جناب بلدیو اولکھ، ہریانہ کے سابق وزیر کیپٹن ابھی منیو، رامپور ضلع پنچایت چیر  من جناب خیالی رام لودھی، ایم ایل اے محترمہ راج بالا سنگھ، جناب سوریہ پرکاش پال، عوامی نمائندے، اقلیتی امور کی  وزیرت اور انتظامیہ سے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔

 

<><><><><>

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 11016


(Release ID: 1764393) Visitor Counter : 286


Read this release in: English , Hindi , Tamil