سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کا غورو خوض۔ پی ایم گتی شکتی۔ ملٹی ماڈل کنکٹوٹی کے لیے ماسٹر پلان

Posted On: 14 OCT 2021 7:04PM by PIB Delhi

ملٹی ماڈل کنکٹوٹی کے لیے جرائت مندانہ ‘‘پی ایم گتی شکتی۔ نیشنل ماسٹر پلان ’’  کے آغاز کے موقع پر دو روزہ پروگرام آج اختتام پزیر ہوا۔ پروگرام کا اختتام وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بدھ کے روز کیا تھا۔

بدھ کو پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے وزإیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ملک کے عوام ہندستانی ، ہندستانی صنعتوں، ہندستانی کاروبار، ہندستانی مینوفیکچر اور ہندستانی کسان گن شکتی مہم میں مرکزی  مقام رکھتے ہیں۔ یہ ہم ہندستانی موجودہ اور مستقبل کی نسلوں کو 21 ویں صدی کا ہندستان تعمیر کرنے کے لیے نئی توانائی دے گی اور راستے کی رکاوٹوں  کو دور کرے گی۔

وزیر اعظم نے مختلف محکموں کے مابین اجتماعی اور مربوط ترقی پر زور دیا تاکہ جدید ترین ، بنیادی ڈھانچے کی تشکیل ہو سکے جس میں ترقی کے لیے عزم، ترقی کے لیے کام، ترقی کے لیے دولت ترقی کے لیے منصوبہ بندی اور ترقی کے لیے ترجیع پر عمل کیا جائے گا۔

اپنے اختتامی کلمات میں سکریٹری ایم او آر ٹی ایچ جناب گردھر ارمانے کہا کہ حکومت جو بھی کر رہی ہے اس میں زندگی کو آسان بنانے کا پہلو ہونا چاہئے۔ میٹرو ریل کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میٹرو اسٹیشن کی ریائتی آبادی تک رسائی نہیں ہے تو لوگ اسے استعمال نہیں کر سکیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00184XO.jpg

بنیادی  ڈھانچے سے یہ پروجیکٹ میں مشترکہ سوچ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب ارمانے نے کہا کہ مختلف وزارتوں اور ملکوں کے درمیان مربوط سوچ ہونی چاہئے۔ یہ کلیدی نکتہ ہے جس کو عزت مآب وزیر اعظم نے اجاگر کیا اور اس کے لیے انہوں ہمیں ڈجیٹل پلیٹ فارم دیا جو ہمیں بنیادی ڈھانچے کے مختلف پروجکٹوں  کی منصوبہ بندی کا جامع راستہ  فراہم کرتا ہے۔

بریک آؤٹ سیشن ‘‘ نیشنل ماسٹر پلان کو مستحکم کرنا ’’ موضوع پر منعقد کئے گئے جہاں صنعتوں کے پچاس سے زیادہ نمائندے موجود تھے جن میں ممتاز ہستیاں مثلاً چیر من ایس بی آئی جناب دینیش کمار کھرے، ایم ڈی۔ اے پی ایم ٹرمنل پیپاواو  جناب جیکب ایف فرگوسن اور این ایچ بی ایف کے صدر جناب ونود کمار اگروال شامل تھیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020U8U.jpg

جناب گھوش نے اپنے پریزنٹیشن میںتین  ذیلی موضوعات اور حل کے ممکنہ فریم ورک پر ہندستانی اور عالمی مثالوں سے علم حاصل کرنے کا احاطہ کیا۔ اس کے بعد تین موضوعات پر گروپ ڈسکشن ہوا۔ جوائنٹ سکریٹری (لاجسٹکس) ایم او آر ٹی ایچ جناب سمن پرساد سنگھ اور جوائنٹ سکریٹریاور ایم ڈی این ایچ آئی ڈی سی ایل جناب محمود احمد گروپ مباحثے کے دوران کلیدی بحث کرنے والے تھے۔ ان مباحثوں کی نظامت جناب پرکاش گوڑ ، سی ای او این ایچ ایل ایم ایل ، جناب آر کے پانڈے اور جناب منوج کمارنے کی۔ دونوں نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کے ممبر ہیں۔ تینوں ذیلی موضوعات پر مختلف تجاویز موصول ہوئیں اور عمل درآمد کے لئے اُن پر وزارت کی طرف سے تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

 

سٹیک ہولڈروں کی شمولیت اور شہریوں کے لئے فوائد" پر ایک بریک آؤٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے  اے ایس (ہائی ویز) ایم او آر ٹی ایچ جناب امیت کمار گھوش نے کہا کہ اسٹیک ہولڈروں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے منظم اور خاصے مربوط عمل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سطح پر کلیدی سٹیک ہولڈرون سے محروم ہونے سے بچنے کے لئے  ہر پروجیکٹ کو آگے بڑھانے کے لئے محتاط نقشہ سازی کی ضرورت ہے۔

 

قومی ماسٹر پلان کے بارے میں: نیشنل ماسٹر پلان کا مقصد ملک بھر میں جامع منصوبہ بندی اور ترقی  ہے۔ تمام اقتصادی زون اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ جو کہ واحد مربوط پلیٹ فارم میں دکھائے گئے ہیں وہ فیزیکل روابط کو مقامی طور پر ظاہر کریں گے تاکہ نقل و حمل اور لاجسٹکس کے جامع اور مربوط ملٹی موڈل نیشنل نیٹ ورک کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کا مقصد زندگی اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنا، رکاوٹوں کو کم کرنا اور کاموں کی کم لاگت سے موثر تکمیل کو تیز کرنا ہے۔  این ایم پی معاشی ترقی کو فروغ دے گا ، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور ملک کی عالمی مسابقت کو بڑھائے گا تاکہ سامان ، لوگوں اور خدمات کی آسان نقل و حمل ہو اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔

 

نیشنل ماسٹر پلان ایک مقررہ وقت میں اقتصادی زون سے آخری میل کے رابطے کو یقینی بنانے کی خاطر رابطے میں اضافہ کو ترجیح دینے کیلئے متعلقہ وزارتوں/محکموں کی بھی مدد کرے گا۔  بھاسکراچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلی کیشنز اور جیو انفارمیٹکس کے تعاون سے جی آئی ایس پر مبنی ای آر پی سسٹم کی ترقی  انفراسٹرکچر کنیکٹوٹی وزارتوں پر مشتمل تمام اسٹیک ہولڈروں اور نیٹ ورک پلاننگ گروپ کو مقامی منصوبہ بندی، مبنی بر شہادت فیصلہ سازی، باقاعدہ اور حقیقی وقت کی بنیاد پر ماسٹر پلان کی انتظامیہ اور موثر نگرانی کے قابل بنائے گی۔ 200 سے زیادہ تہوں کے ساتھ یہ پورٹل تمام اہم نیٹ ورک رابطوں کو سامنے لائے گا اور لاجسٹک سیکٹر میں بہتر کارکردگی کی خاطر فیصلہ سازی کے لئے نیٹ ورک کی منصوبہ بندی کرنے والوں کی مدد کرے گا۔

<><><><><>

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 10096



(Release ID: 1764171) Visitor Counter : 196


Read this release in: English , Hindi , Punjabi