پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

او این جی سی نے مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا، نوجوان نسل میں قوم کی تعمیر کا جذبہ پیدا کیا

Posted On: 14 OCT 2021 5:17PM by PIB Delhi

او این جی سی نے ”آزادی کا امرت مہوتسو“ کے موقع پر راج مندری کے گوداوری انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی (جی آئی ای ٹی) کے طلبا کے لیے ٹاٹیپکا میں اپنی منی ریفائنری اور کیسنپلی میں گیس کلیکشن اسٹیشن کے لیے ایک مطالعہ دورے کا اہتمام کیا۔ ان دوروں کا اہتمام 5 سے 9 اکتوبر 2021 کے درمیان تقریباً 25 طلبا کے پانچ گروپ میں کیا گیا تھا۔ ان دوروں کا مقصد طلبا کو او این جی سی کے مختلف آئل فیلڈ آپریشنز سے آگاہ کرنا تھا، تاکہ ابھرتے ہوئے انجینیئرز میں قوم کی تعمیر کی کوششوں کا جذبہ پیدا ہو۔

 

IMG_256

او این جی سی کے عہدیداران انجینیئرنگ کے طلباء کو آئل فیلڈ آپریشن کی وضاحت کرتے ہوئے

 

او این جی سی کے سینیئر انجینئرز نے طلبا کو پروڈکشن اسٹیبلشمنٹ کے کام کی وضاحت کی، جہاں خام تیل، قدرتی گیس اور پانی کنؤوں سے حاصل کیا جاتا ہے، الگ اور پھر پراسیس کیا جاتا ہے۔ طلبا کو سمجھایا گیا کہ پراسیس کیے جانے کے بعد تیل اور گیس کو بالترتیب ٹاٹیپکا ریفائنری اور گیل کو کیسے بھیجا جاتی ہے۔ آئل انڈسٹری کی تکنیکی باریکیوں نے انجینیئرنگ کے طلبا میں تجسس پیدا کیا۔

وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس (ایم او پی این جی) کے زیراہتمام، او این جی سی ستمبر 2021 سے جنوری 2022 کے دوران ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ (اے کے اے ایم) کے تحت 25 گروپس کے مطالعاتی دوروں کا اہتمام کر رہا ہے جس میں ہر گروپ تقریباً 100 طلبا پر مشتمل ہوگا۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت، او این جی سی دیگر سرکاری شعبے کے تیل کے اداروں کے ساتھ مل کر ملک کے دیسی دستکاری کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے مختلف منصوبے شروع کر رہا ہے۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت سنٹرل پبلک انٹرپرائزز 15 اگست 2022 تک ملک بھر میں 75 مختلف دستکاری کے منصوبے شروع کریں گے۔ ان میں سے، او این جی سی 15 منصوبوں کی قیادت اور معاونت کر رہا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 10068


(Release ID: 1764087) Visitor Counter : 265


Read this release in: English , Hindi , Tamil