پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

بی پی سی ایل نے صارفین کے لیے خودکار ایندھن بھرنے کی ٹیکنالوجی ”یوفل“ کا آغاز کیا

Posted On: 14 OCT 2021 5:19PM by PIB Delhi

پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت آنے والے پی ایس یو بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) نے ”یوفل“ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جو صارفین کے لیے ایک ڈیجیٹل تجربہ ہوگا۔ یہ بی پی سی ایل کے اس وعدے کو پورا کرتا ہے کہ اس کے صارفین کا ایندھن بھرنے کے حوالے سے وقت، ٹیکنالوجی اور شفافیت پر مکمل کنٹرول کو یقینی بنائے گا۔ یوفل کے ساتھ، صارفین کو ”ایندھن بھرنے میں تیزی“ کی سہولت ملے گی۔ اس سے ایندھن بھراتے وقت صفر اور آخری ریڈنگ دیکھنے اور اسی طرح کی آف لائن دستی مداخلت کی ضرورت سے بچا جا سکے گا۔

یوفل کی سہولت ملک بھر کے 65 شہروں میں شروع کر دی گئی ہے اور جلد ہی اسے پورے ہندوستان میں شروع کر دیا جائے گا۔ کمپنی نے کہا کہ یوفل کی کام کرنے کی صلاحیت تیز، محفوظ اور اسمارٹ ہے۔ اپنے ایندھن بھرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کے خواہاں صارف کے لیے، یہ ایک آسان حل ہے۔ یوفل کی فعالیت کے لیے کسی بھی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ادائیگی کسی بھی ای والٹ کے ذریعے کی جا سکتی ہے (یعنی کسٹمر اپنے فون پر پہلے سے ڈاؤن لوڈ کی گئی کوئی بھی ادائیگی ایپ استعمال کر سکتا ہے جیسے گوگل پے، پے ٹی ایم، فون پے وغیرہ۔ یہ ایس ایم ایس کے ذریعے ریئل ٹائم کیو آر اور واؤچر کوڈ فراہم کرتا ہے اور تمام بی پی سی ایل فیول اسٹیشنوں پر قبول کیا جاتا ہے جہاں یہ طریقہ کار فعال ہے۔ شفافیت اور سہولت کی ہم آہنگی کے ساتھ، اگر پیشگی ادائیگی کی گئی رقم جزوی طور پر استعمال کی جاتی ہے، تو بیلنس فوری طور پر کسٹمر کے بینک اکاؤنٹ میں واپس کر دیا جاتا ہے۔ اگر 48 گھنٹوں کے اندر استعمال نہیں کیا جاتا ہے، تو پیشگی ادائیگی کی گئی رقم خود بخود بینک اکاؤنٹ میں واپس کر دی جائے گی۔

یہ ٹیکنالوجی صارف کو ایندھن بھرنے کے کنٹرول کے ساتھ ساتھ ٹچ لیس پری پیمنٹ حل فراہم کرتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی فروخت کے مقام پر کسی بھی دستی مداخلت کو ختم کرتی ہے۔ اس طرح، ایندھن بھرنے سے پہلے زیرو ریڈنگ یا فائنل ریڈنگ کو چیک کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ڈسپنسنگ یونٹ خود بخود ایندھن کی صحیح مقدار دے گا۔ نیز، یہ کمپنی کے ایگزیکٹیوز سے لے کر ڈیلروں، مینیجروں اور ڈرائیو وے سیلزمین (DSMs) سمیت کئی اسٹیک ہولڈرز کی رینج میں مؤثر ہے۔ یوفل کمپنی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے سفر میں ایک اور سنگ میل ہے جس کا مقصد ایندھن کے آؤٹ لیٹس پر گاہکوں کے وقت کو بہتر بنانا اور لین دین کی شفافیت کو بڑھانا ہے اور اس طرح خوردہ خریداری کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 10067



(Release ID: 1764085) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi