مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مواصلات کے وزیرمملکت جناب دیوسنگھ چوہان نے بین الاقوامی ٹیلی مواصلات یونین ڈیجیٹل ورلڈ 2021 کے وزارتی  راؤنڈٹیبل اجلاس میں شرکت کی


بھارت   نے وزیراعظم نریندرمودی کی مثالی قیادت کے تحت تاریخی ٹیلی مواصلات میں اصلاحات شروع کی ہے تاکہ سستی ٹیلی مواصلات خدمات کو یقینی بنایاجاسکے :دیوسنگھ چوہان

بھارت دیگرملکوں کے ساتھ اپنے بہترین طورطریقے اورمعلومات  دستیاب  کراکے ڈیجیٹل   شعبے میں یکسر تبدیلی تیز کرنے میں دنیا کی مدد کرنے کے تئیں پرعزم ہے

Posted On: 12 OCT 2021 9:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،12؍اکتوبر:مواصلات کے وزیرمملکت جناب دیوسنگھ چوہان نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) ڈیجیٹل ورلڈ 2021کی 50ویں  سالگرہ کے وزارتی راؤنڈٹیبل اجلاس میں شرکت کی ۔ جس کی میزبانی ویتنام حکومت کی تھی ۔ مذکورہ اجلاس میں ویتنام کے وزیراعظم ، آذربائیجان ، کمبوڈیا، کوسٹریکا ،لاوس پی ڈی آر، میانماں اور  ویتنام کے وزراء نے شرکت کی ۔ اس کانفرنس کا موضوع تھا لاگت کو مہیاکرکے  :قابل استعطاعت ڈیجیٹل تغیرکی رفتارتیز کی جاسکتی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EHWS.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FYDT.jpg

مواصلات کے وزیرمملکت نے اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی ٹیلی مواصلات کی پالیسی ہرشہری کے لئے جدید آئی سی ٹی سہولتوں کی رسائی ،دستیابی ، کفایتی اور فراہمی کے مقاصد پرمرکوز ہے ۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے بھارت نے وزیراعظم جناب نریندرمودی کی دوراندیش اور  مثالی قیادت کے تحت سب سے کفایتی ٹیلی مواصلات خدمات کو یقینی بنانے کے لئے ایک تاریخی ٹیلی مواصلات کے شعبے میں اصلاحات کی شروعا ت کی ہے جو   اگلے  سطح کے لئے ڈیجیٹل تغیر کی راہ ہموار کرے گا ۔ ان ٹیلی مواصلاتی  اصلاحات میں خاص طورسے اسپیکٹرم مدت کو  20سے بڑھاکر 30سال کرنا، لائسنس کے لئے بینک گارنٹی ضرورتوں کو معقول بنانا ، مستقبل کی  اسپیکٹرم نیلامی میں  حاصل اسپیکٹرم کے لئے کوئی اسپیکٹرم استعمال  چارج (ایس یوسی ) نہیں رکھنا اور ٹیلی مواصلات خدمات  فراہم کرنے والوں ( ٹی ایس پی ) کی نقدی سے جڑے  مسائل کو حل کرنے کے علاوہ خود بخود روٹ (راستے ) سے 100فیصدی  غیرملکی سرمایہ کاری کی اجازت  دینا وغیرہ شامل ہیں ۔ یہ اصلاحاتی عمل ملک کے سب سے دوردراز کے حصے میں رہنے والے لوگوں سمیت سبھی طبقوں کے فائدے کے لئے بھارتی ٹیلی کام سیکٹر کی حقیقی صلاحیت  کوسامنے لائے گا۔ وزیراعظم کی یہ سوچ دیگرملکوں کو بھی بھارت کے ذریعہ اپنائے گئے راستے پرچلنے کے لئے تحریک دےگا۔

انھوں نے مزید کہاکہ بھارت  نہ صرف خدمات کی رسائی پرکام کررہے بلکی ملک نے خدمات کی پہنچ کوبھی ٹیلی کام پالیسی کے اہم مقاصد میں شامل کیاہے ۔ وزیراعظم نریندرمودی نے ہندوستان کے سبھی 6لاکھ گاوؤں  کو آپٹیکل فائبر کے ذریعہ جوڑنے کا حکم دیاہے ۔ ٹیلی مواصلات کے محکمے نے وزیراعظم کی سوچ کو صحیح ڈھنگ سے نافذ کرنے کا کام شروع کیاہے ،

آئی ٹی یو کے نائب سکریٹری جنرل نے ملک میں ٹیلی مواصلات کے شعبے میں انقلاب کی حمایت میں  بھارت  کے وزیراعظم کے رول کی زبردست ستائش کی ہے ۔ انھو ں نے مزید کہاکہ اگرتغیراتی اقدامات اعلیٰ سطح پرکئے جاتے ہیں توان کی کامیابی اور صلاحیت میں اضافہ کئی گنا بڑھ سکتاہے ۔ جس کی ہندوستان ایک اچھی مثال ہے ۔

جناب دیوسنگھ چوہان نے اس بات کو دوہرایاکہ ہندوستان دیگرملکوں کے ساتھ اپنی بہترین پالیسی اورطریقہ کارکے علاوہ معلومات  کو دوسروں کو فراہم کرکے ڈیجیٹل تبدیلی  کے تیزکرنے کے لئے سب سے زیادہ  کفایتی والی آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے میں دنیا کی مدد کرنے کے لئے عہد بستہ ہے ۔

****************

ش ح۔ح ا ۔ ع آ 

U. NO. 10017


(Release ID: 1763823) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi