مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

انڈیا پوسٹ نے  ڈاک کے قومی ہفتے اور آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر پی ایل آئی کا دن منایا


پورے ملک میں مختلف ڈاک دائروں نے پی ایل آئی / آر پی ایل آئی پر خصوصی توجہ کے ساتھ مالی شمولیت کے میلوں کا انعقاد کیا

Posted On: 12 OCT 2021 6:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12اکتوبر، 2021 / مواصلات کی وزارت  کے ڈاک کے محکمے نے ڈاک کے قومی ہفتے او رآزادی کا امرت مہوتسو تقریبات کے حصے کے طور پر آج پوسٹل زندگی بیمہ (پی ایل آئی) منایا۔  یہ محکمہ ہر سال اکتوبر میں ڈاک کا قومی ہفتہ مناتا ہے جس کا آغاز 9  اکتوبر کو ڈاک کے عالمی دن کے ساتھ ہوتا ہے  جو یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کے قیام کی سالگرہ ہوتی ہے۔ اس سال پی ایل آئی کا دن ڈاک کے قومی ہفتے، 2021 کے دوران  12 اکتوبر 2021 (منگل) کو پی ایل آئی کا دن منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

پی ایل آئی کے دن کی سرگرمیاں:

12 اکتوبر ، 2021 کو پی ایل آئی کا دن منانے کے لیے سرکلز نے ملک کے ہر ضلعے میں مالی شمولیت کے میلوں کا انعقاد کیا۔ جس میں پی ایل آئی اور آر پی ایل آئی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ دعووں کو نمٹانے  کی خصوصی مہم کا سرکلز میں انعقاد کیا گیا تاکہ دعووں کو نمٹانے میں تاخیر میں کمی کی جاسکے۔ پی ایل آئی اورآر پی ایل آئی نے بہترین کارکردگی والی فروخت کی فورس کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے قومی اور سرکل سطح پر انعامات دیئے گئے۔ 

ڈاک سرکلز کی طرف سے انجام دی گئی کچھ سرگرمیاں مندرجہ ذیل ہیں :

پی ایل آئی کے بارے میں عوامی بیداری لانے کے لیے چیمبور ایچ او، ممبئی میں نکڑ ناٹک کا اہتمام کیے جاتے ہوئے

 

 

جھارکھنڈ ڈاک سرکل میں  منعقدہ مالی شمولیت کا میلہ جس میں پی ایل آئی / آر پی ایل آئی  اسکیم پر خصوصی توجہ دی گئی

 

پی ایل آئی کی کچھ خاص باتیں :

  1. ڈاک کا محکمہ  دو طرح کی زندگی بیمہ اسکیموں کی پیش کش کرتا ہے جس کا نام پوسٹل لائف انشورنس (پی ایل آئی )ہے جو 1884 میں شروع کی گئی تھی اور رورل پوسٹل لائف انشورنس (آر پی ایل آئی ) ہے جو 1995 میں شروع کی گئی تھی۔
  2. پوسٹل لائف انشورنس   پی ایل آئی 1884 میں  ڈاک محکمے کے ملازمین کے لیے ایک فلاحی قدم کے طور پر شروع کی گئی تھی اور اسے 1888 میں ٹیلی گراف محکمے کے ملازمین تک توسیع دے دی گئی تھی۔ 1894 میں پی ایل آئی میں توسیع دے کر اُس وقت پوسٹ اینڈ ٹیلی گراف محکمے کی خاتون ملازمین کو شامل کیا گیا جب کوئی دوسری بیمہ کمپنی  خواتین کی زندگی کو شامل نہیں کرتی تھی۔ پی ایل آئی کے فائدے مرکزی اور ریاستی سرکاروں  کے ملازمین ، پی ایس یو ، سرکاری امداد والے تعلیمی اداروں ، قومیائے گئے بینکوں ، دفاعی خدمات اور نیم فوجی دستوں جیسے سرکاری ملازمین کو دستیاب کرائے گئے۔  حال ہی میں ستمبر 2017 میں پی ایل آئی کے فائدے ، انجینئرس ، ڈاکٹر س، بینکرز  ، وکیلوں ، نقشہ نویسوں اور صحافیوں جیسے پیشہ ور افراد اور قومی اسٹاک ایکسچینج اور بامبے اسٹاک ایکسچینج میں درج  کمپنیوں کے ملازمین کو شامل کیا گیا۔
  3. رورل پوسٹل لائف انشورنس آر پی ایل آئی ملک کے دیہی علاقوں میں رہنے والے ان لوگوں کو زندگی بیمہ فراہم کرنے کے لیے 1995 میں شروع کیا گیا تھا  جن کی عمر بڑھاپے کو  پہنچ گئی تھی۔
  4. پی ایل آئی اور آر  پی ایل آئی کی پیش کردہ مصنوعات میں 6 طرح کی روایتی پالیسیاں شامل ہے۔ کم پریمئم اور  زیادہ بونس کی انفرادی خاصیتیں ہیں جو بھارت میں اسے دوسرے زندگی بیمہ سے الگ کرتی ہے۔
  5. فی الحال پی ایل آئی اور آر پی ایل آئی میں  سرگرم پالیسوں کی تعداد  47.17 لاکھ اور 51.88 لاکھ ہے۔
  6. پی ایل آئی اور آر پی ایل آئی پالیسیاں ملک بھر کے 1.55  لاکھ ڈاک گھروں کے ذریعے مہیا کرائی جاتی ہیں ۔ پی ایل آئی اور آر پی ایل آئی پالیسی کے حامل افراد ملک بھر کے کسی بھی ڈاک خانے میں اپنا پریمئم ادا کر سکتے ہیں ۔
  7. پالیسی کے حامل افراد قریب ترین ڈاک خانے ، ہیڈ پوسٹ آفس (سی پی سیز)، ڈویزنل ہیڈ / علاقائی پی ایم جی اور سی پی ایم جی کے دفتر سے اپنی شکایات کے ازالے کے لیے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

--

 

 

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                          

 

10002U –



(Release ID: 1763779) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi