وزارت دفاع

دلّی سیریز  سی پاور ویبینار – 2021

Posted On: 13 OCT 2021 6:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13/اکتوبر2021 ۔ سالانہ ’دلّی سیریز‘ سی پاور سیمینار کے 8ویں ایڈیشن کا انعقاد ویبینار فارمیٹ میں 11 اور 12 اکتوبر 2021 کو آن لائن منعقد کیا گیا اور اسے بھارتی بحریہ کے آفیشیل یوٹیوب اور فیس بک چینلوں پر اسٹریم لائیو کیا گیا۔ اس سال کے ویبینار کا موضوع تھا ’میریٹائم ہسٹری آف دی انڈین اوشین ریجن‘۔ ایڈمیرل ارون پرکاش، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی آر سی، وی ایس ایم (ریٹائرڈ)، نیول اسٹاف کے سابق سربراہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ لوک سبھا کے قابل احترام رکن ڈاکٹر ششی تھرور نے استقبالیہ خطبہ دیا۔ دوروزہ سیمینار تین ذیلی موضوعات کے تحت جاری رہا۔ پہلا ذیلی موضوع تھا ’ارلی میریٹائم انٹرایکشنز اینڈ ریلیوینس ٹوڈے‘ جس کی نظامت وائس ایڈمیرل پردیپ چوہان، اے وی ایس ایم اینڈ بار، وی ایس ایم (ریٹائرڈ) نے کی۔ دوسرے ذیلی موضوع کے تحت ’انڈیاز میریٹائم جرنی فرام ففٹینتھ  ٹو نائنٹیتھ سنچری اینڈ کی ٹیک اویرس اِن دی ٹوینٹی فرسٹ سنچری‘ کا جائزہ لیا گیا اور اس کی نظامت وائس ایڈمیرل ایم ایس پوار، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم (ریٹائرڈ) اور نیول اسٹاف کے سابق  ڈپٹی چیف نے کی۔ تیسرے ذیلی عنوان کے تحت ’لیسنس لرنٹ فرام انڈیاز میریٹائم جرنی – برٹش راج ٹو انڈپنڈینس اینڈ بیونڈ‘ پر مرکوز رہا، جس کی نظامت ریئر ایڈمیرل ایس وائی شری کھنڈے، اے وی ایس ایم (ریٹائرڈ) نے کی۔

’آزادی کا امرت مہوتسو‘ – بھارت کی آزادی کے 75 سال کو یاد کرتے ہوئے ویبینار کا اختتام معقول طریقے سے ’انڈین نیوی تھرو دی ڈیکیڈس‘ (75 سال) کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن کے ساتھ ہوا جس کی نظامت کموڈور ایس بی کیسنور، وی ایس ایم نے کی۔

ویبینار میں ملک و بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے باوردی اور سول اکیڈمیا سے تعلق رکھنے والے معروف مقررین کی سرگرم شراکت داری دیکھی گئی۔ میریٹائم ہسٹری سوسائٹی، ممبئی اور نیوی ہسٹری ڈویژن، نئی دہلی کی شرکت بھی ویبینار میں ہوئی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.10040

 



(Release ID: 1763776) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi