یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی مسلح پولیس دستہ (اسسٹنٹ کمانڈنٹس) کے تحریری امتحان 2021 کا نتیجہ

Posted On: 13 OCT 2021 7:14PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  13/اکتوبر2021 ۔ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے ذریعے 8 اگست 2021 کو منعقدہ مرکزی مسلح پولیس دستہ (اسسٹنٹ کمانڈنٹس) تحریری امتحان 2021 کے نتیجے کی بنیاد پر درج ذیل رول نمبر والے امیدواروں نے فزیکل اسٹینڈرڈس ٹیسٹ / فزیکل ایفی شینسی ٹیسٹ اور میڈیکل اسٹینڈرس ٹیسٹ کے لئے اہلیت حاصل کرلی ہے۔ فہرست میں دیے گئے رول نمبروں والے سبھی امیدواروں کی امیدواری، ان کے سبھی طرح سے اہل پائے جانے کے ماتحت عارضی ہیں۔ امیدواروں کو عمر، تعلیمی صلاحیت، برادری وغیرہ سے متعلق اپنے دعوؤں کی تائید میں اوریجنل سرٹیفکیٹ، پرسنالٹی ٹیسٹ کے وقت پیش کرنے ہوں گے، لہٰذا انھیں صلاح دی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ مطلوبہ سرٹیفکیٹ تیار رکھیں۔

بھارت تبت سرحدی پولیس (وزارت داخلہ کے ذریعےنامزد نوڈل اتھارٹی) اپنے ذریعے منعقد کئے جانے والے فزیکل اسٹینڈرس ٹیسٹ / فزیکل ایفی شینسی ٹیسٹ (پی ای ٹی) اور میڈیکل اسٹینڈرس ٹیسٹ کی تاریخ، وقت اور مقام کے بارے میں امیدواروں کو مطلع کرے گی۔ اگر کسی امیدوار کو فزیکل اسٹینڈرس ٹیسٹ / فزیکل ایفی شینسی ٹیسٹ (پی ای ٹی) اور میڈیکل اسٹینڈرس ٹیسٹ (ایم ایس ٹی) کے لئے کال لیٹر بروقت موصول نہیں ہوتا ہے تب وہ فون نمبر 011-24369482/ 011-24369483 اور ای میل آئی ڈی comdtrect@itbp.gov.in پر ہیڈ کوارٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل، انڈو تبتن بارڈر پولیس سے اور یو پی ایس سی سے خط یا فیکس کے توسط سے فوری رابطہ کرسکتا ہے، تاکہ اطلاعات اسے جلد موصول ہوسکیں۔

تحریری امتحان میں اہل قرار دیے گئے امیدواروں کو کمیشن کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in کے متعلقہ پیج پر پہلے آن لائن رجسٹر کرنا ہوگا اور آن لائن تفصیلی درخواست فارم (ڈی اے ایف) کو بھرنے کے ساتھ ساتھ اہلیت، ریزرویشن سے متعلق دعوے وغیرہ کی تائید میں متعلقہ سرٹیفکیٹس / دستاویزات کی اسکین کی گئی کاپیوں کو اپلوڈ کرنا ہوگا۔ آن لائن ڈی اے ایف کمیشن کی ویب سائٹ پر مورخہ 21 اکتوبر 2021 سے 3 نومبر 2021 تک شام 6 بجے تک دستیاب رہے گا۔  تفصیلی درخواست فارم (ڈی اے ایف) کو پُر کرنے اور کمیشن میں اسے جمع کرنے کے سلسلے میں اہم ہدایات بھی مذکورہ ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

حتمی طور پر اپنا ڈی اے ایف جمع کرنے والے امیدواروں کو نوڈل اتھارٹی یعنی بھارت تبت سرحدی پولیس (آئی ٹی بی پی) کے ذریعے  پی ایس ٹی/ پی ای ٹی اور ایم ایس ٹی میں حاضر ہونے کے لئے کال لیٹر جاری کیا جائے گا۔ امیدواروں کو الاٹ شدہ مراکز پر پی ایس ٹی/ پی ای ٹی اور ایم ایس ٹی میں حاضر ہونے کے لئے مذکورہ کال لیٹر کے ساتھ ساتھ حتمی طور پر جمع کئے گئے ڈی اے ایف کی پرنٹیڈ کاپی اور باتصویر شناختی کارڈ جیسے آدھار کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ، الیکشن آئی کارڈ وغیرہ پیش کرنا ہوگا۔

امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ اپنے پتے میں تبدیلی، اگر کوئی ہو، کی اطلاع ایچ کیو، ڈی جی، انڈو تبتن بارڈر پولیس، بلاک نمبر 2، سی جی او کمپلیکس، لودھی روڈ، نئی دہلی – 110003 کو یا فون نمبر 011-24369482/ 011-24369483 اور ای میل آئی ڈی comdtrect@itbp.gov.in پر یا یو پی ایس سی کو خط یا فیکس کے ذریعے فوری دیں، تاکہ انھیں اطلاعات فوری طور پر دی جاسکے۔

جن امیدواروں نے اہلیت حاصل نہیں کی ہے، ان کے مارکشیٹ حتمی نتیجے کی اشاعت کے بعد (پرسنالٹی ٹیسٹ کے انعقاد کے بعد) کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کئے جائیں گے اور یہ مارکشیٹ ویب سائٹ پر 30 دنوں تک دستیاب رہیں گے۔

امیدوار اپنا رول نمبر اور تاریخ پیدائش ڈالنے کے بعد مارکشیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ تاہم یو پی ایس سی کے ذریعے امیدواروں کو مارکشیٹ کی پرنٹیڈ یا ہارڈ کاپی، امیدواروں سے ڈاک ٹکٹ لگے اپنا پتہ لکھے لفافے کے ساتھ ان کے ذریعے خصوصی درخواست موصول ہونے پر ہی بھیجی جائیں گی۔ مارکشیٹ کی پرنٹیڈ کاپی حاصل کرنے کے خواہش مند امیدواروں کو یہ درخواست، کمیشن کی ویب سائٹ پر مارکشیٹ ڈسپلے کئے جانے کے 30 دن کے اندر کرنی چاہئے، اس کے بعد ایسی کسی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔

یو پی ایس سی کے کیمپس میں موبائل فون ممنوع ہے

 

نتائج کے لئے یہاں کلک کریں:

Click here for results:

 

 

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.10046


(Release ID: 1763739) Visitor Counter : 217


Read this release in: English , Hindi