قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائیفیڈ 177ممکنہ قبائلی مصنوعات کےلئے جی آئی ٹیگ حاصل کرنے کی سمت میں کام کررہا ہے


ہندوستانی ہائی کمیشن میں عالمی پہل کے ایک حصے کی شکل میں ’آتم نر بھر بھارت‘کارنر قائم کیا جارہا ہے

Posted On: 13 OCT 2021 3:48PM by PIB Delhi

 

 

 

نئی دہلی،13اکتوبر؍2021:

اہم باتیں:

  • 300 سے زیادہ رجسٹرڈ بھارتی جی آئی میں قبائلی ساخت ؍حصے داری کو دیکھتے ہوئے ٹرائیفیڈ 56جی آئی ٹیگ کی گئی  مصنوعات کا کاروبار کرتاہے۔
  • پدم شری ڈاکٹر رجنی کانت دویدی کی رہنمائی میں 21 ممکنہ مصنوعات کا جی آئی رجسٹریشن پہلے ہی شروع کیا جاچکا ہے۔اس سے ٹرائیفیڈ کے ذریعے فروخت کئے جانے والی جی آئی مصنوعات کی تعداد اب بڑھ کر 77 ہوجائے گی۔
  • ٹرائیفیڈ کا مقصد وزارت خارجہ کی مدد سے مالا مال ثقافت اور وراثت کو انڈین قونصلیٹ کے توسط سے عالمی پلیٹ فارم پر بڑھاوا دینا ہے۔

ٹرائیفیڈ کے ذریعے شروع کی گئی جی آئی پہل کا مقصد زیادہ پرکشش مصنوعات کی تیاری کرتے ہوئے بھارتی قبائلی عوام کی روایتی مہارت کو تحفظ دینا اور اسے ازسر نو زندہ کرنا ہے۔ٹرائیفیڈ مخصوص نوعیت کی جغرافیائی خصوصیات کے ساتھ زراعت ، قدرتی یا تیار شدہ اشیاء کو بڑھاوا دینے اور اُنہیں تحفظ دینے کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے جی آئی ٹیگ والے قبائلی ساخت یا ذرائع کی مصنوعات کے کاروبار کے توسط سے بڑے پیمانے پر کام کررہا ہے، تاکہ بے مثال بھارت کے بیش بہا خزانے کے تحفظ میں تعاون دیا جاسکے۔

ہائی کمیشن میں ٹرائیفیڈ کے تعاون سے ایک عالمی پہل کے حصے کی شکل میں ’آتم نر بھر بھارت‘کانر قائم کیا جارہا ہے، جس کا مقصد صدیوں سے قبائلی افراد کے ذریعے تیار کی جارہی مصنوعات کو بڑھاوا دینا ہے۔

ٹرائیفیڈ کے جی آئی اقدامات اور غیر ممالک میں ہائی کمیشنوں میں آتم نر بھر قیام کا مقصد یہ ہے:

  1. بنیادی مصنوعات کے ساتھ ساتھ اُن کی مصنوعات کے مفاد کا تحفظ کرنا  اور یہ یقینی بنانا کہ سامان تیار کرنے والے کو زیادہ مقابلہ جاتی بازار پس منظر میں ان کے اعلیٰ نوعیت کے مال کے لئے زیادہ زیادہ سے زیادہ قیمت حاصل ہو۔
  2. سودیشی مصنوعات کی بھارت اور عالمی بازار میں شناخت کو یقینی بنانا۔
  3. قبائلی مخصوص نوعیت کی جغرافیائی صورتحال سے ختم ہورہے آرٹ اور دستکاری کو از سر نو زندہ کرنا۔

موجودہ وقت میں ٹرائیفیڈ اچھی طرح  قائم شدہ 141 ٹرائبس انڈیا خوردہ فروخت مراکز کے نیٹ ورک اور مختلف ای –کامرس پلیٹ فارم کے توسط سے 300 سے زیادہ رجسٹرڈ ہندوستانی جی آئی میں سے قبائی ساخت؍حصے داری کو دیکھتے ہوئے 56 جی آئی ٹیگ والی مصنوعات کا کاروبار کرتاہے۔ اس سے اب تک 94کاریگروں کو قانونی طورپر یوزر شپ مہیا کی ہے اور یہ مستقبل قریب میں 500اتھرائزڈ یوزرز بیس بنانے کے لئے کوششوں میں مصروف ہے۔

 

 

  

 

56 جی آئی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے علاوہ ٹرائیفیڈ ان 177 ممکنہ مصنوعات کے لئے جی آئی ٹیگ حاصل کرنے کے لئے بھی کام کررہا ہے، جن کی پورے ملک میں یعنی شمال مشرق(88)، اتراکھنڈ(14)، جھارکھنڈ(11)، مدھیہ پردیش(11)، مہاراشٹر(10)، اُڈیشہ(6)، مغربی بنگال (9)، گجرات(7)، چھتیس گڑھ(7)، آندھرا پردیش(4)،  راجستھان(4)، جنوب (3) اور شمال (3)میں واقع ہمارے علاقائی دفاتر کے کام کرنے کے علاقوں کے تحت شناخت کی گئی۔

اس کے ساتھ ہی پدم شری ڈاکٹر رجنی کانت دویدی کی رہنمائی میں گجرات ، آسام، اتراکھنڈ اور جھارکھنڈ ریاستوں کے 21ممکنہ مصنوعات کی جی آئی رجسٹریشن پہلے ہی شروع کی جاچکی ہے۔اس سے ٹرائیفیڈ کے ذریعے مارکیٹنگ کی جانے والی جی آئی مصنوعات کی تعداد بڑھ کر 77 ہوجائے گی۔یہ مصنوعات اس پینل میں شامل قبائلی سپلائرز سے حاصل ہوتی ہیں۔جی آئی پہل کے تحت کی گئی سرگرمیاں ’’ووکل فار لوکل‘‘کے مطابق ہیں اور اس کا مقصد بھارت @75آزادی کا امرت مہوتسو کے مقرر شدہ ویژن کے مطابق وزیر اعظم کی واضح  حوصلہ افزائی کی بنیاد پر آتم نر بھر بھارت کی تعمیر کرنا ہے۔

جی آئی پہل کو مضبوط بنانے کی اجتماعیت

ٹرائیفیڈ-پی ایم او-ایل بی ایس این اے اے

ٹرائیفیڈ نے قبائلی ساخت کے جی آئی کو بڑھاوا دینے اور ان کی مارکیٹنگ کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کا ایسے برانڈوں میں تبدیل کرنے کےلئے جو قبائلی ہنرمندوں کے بااختیار ہونے کی علامت ہے، وزیر اعظم کے دفتر کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ایل بی ایس این اے اے ، ثقافت کی وزارت اور کپڑے کی وزارت کے تعاون سے ایک وقف پروگرام جی آئی مہوتسو کا انعقاد کیاگیا، جس کا مقصد تربیت شدہ افسران کو حساس بنانا تھا، جو ان کے علاقوں میں جی آئی منصوعات کے مفاد کا تحفظ کرنےو الی  پالیسیوں کی انتظامیہ کی سطح پر حمایت دے گا اور پالیسیوں کی تیاری کو یقینی بنائے گا۔

 

05.jpg

 

ٹرائیفیڈ –نابارڈ(این اے بی اے آر ڈی)

ٹرائیفیڈ اور نابارڈ نے اپنے  پاس دستیاب وسائل کو ساجھا کرتے ہوئے جی آئی پہل کو رفتار اور طاقت مہیاکرنے کے مقصد سے آپس میں تعاون کیا ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد جی آئی ٹیگ کی گئی مصنوعات کے ایف پی او؍پی او کا فروغ ، قبائلی ہنرمندوں کی تربیت اور صلاحیت سازی ،  جی آئی مصنوعات کی تشہیر کے لئے نمائشوں کا اہتمام جیسی کئی سرگرمیوں کو دستیاب کرانا ہے۔

ٹرائیفیڈ –وزارت  خارجہ

وزارت خارجہ کا تعاون لینے میں ٹرائیفیڈ کا مقصد غیر ممالک میں واقع انڈین قونصلیٹ کے توسط سے مجموعی قبائلی ثقافت اور اس کی وراثت کو عالی پلیٹ فارم پر فرو غ دینا ہے۔ ان دونوں شراکت داروں کے ذریعے تحفہ دینے اور دیگر مقاصد کےلئے اس عہد کو محسوس کیا جارہا ہے کہ  قبائلی بنیاد کی وراثت والی جی آئی مصنوعات کی شناخت کی جائے۔اس کے علاوہ ٹرائیفیڈ نے مختلف پرکشش مصنوعات کے ساتھ قبائلی جی آئی مصنوعات کو بڑھاو ا دینے اور ان کی مارکیٹنگ کے لئے اوٹاوا ، کوویت، بنکاک اور کروشیا میں واقع انڈین قونصلیٹ میں آتم نر بھر کارنر کامیابی کے ساتھ قائم کیا ہے۔

 

 

 

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 10034)



(Release ID: 1763726) Visitor Counter : 178