امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی) کے 28ویں یوم تاسیس تقریب سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کیا


وگیان بھون میں منعقدہ تقریب میں امور داخلہ و کوآپریشن کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ بھی موجود تھے

جناب امت شاہ نے کہا کہ 2014 میں جب ملک میں تبدیلی آئی اور ایک طویل عرصہ کے بعد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں ایک مکمل اکثریت والی حکومت آئی تب سے وزیر اعظم کی توجہ ایک ایسے شعبہ پر گئی جس پر پہلے حقوق انسانی کی بات کرنے والوں کی توجہ نہیں گئی

ملک کے کروڑوں غریبوں کو بھی برابری کا حق ہے اور صحیح معنوں میں آزادی تبھی مانی جائے گی جب وہ کروڑوں غریب بنیادی سہولتیں حاصل کرلیں گے


ملک کا آئین ان کروڑوں غریبوں کو بھی بنیادی سہولتیں حاصل کرنے کا حق دیتا ہے، لیکن اس پر کسی کی نظر نہیں گئی تھی

موجودہ نقطہ نظر کے تحت ایک لفظ کہے بغیر کروڑوں لوگوں کے حقوق انسانی کا تحفظ کرنے کا کام نریندر مودی حکومت نے کیا ہے

دویانگ کا نام دے کر پورے ملک میں ایک احترام کا جذبہ پیدا کرنے کا کام بھی نریندر مودی حکومت نے کیا ہے، آج ملک میں کوئی ایسی سہولت نہیں جہاں دویانگ کا خیال نہ رکھا گیا ہو

ملک کے دویانگوں، مخنثوں اور نہ جانے کتنے ہی لوگوں کو پہلی بار ایسا لگا کہ ان کے لئے بھ

Posted On: 12 OCT 2021 6:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12/اکتوبر  2021 ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی) کے 28 ویں یوم تاسیس تقریب سے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے خطاب کیا۔ وگیان بھون میں منعقدہ تقریب میں امور داخلہ اور کوآپریشن کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے، امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے، قومی حقوق انسانی کمیشن کے چیئرمین جسٹس ارون مشرا، مرکزی سکریٹری داخلہ اور ریاستی حقوق انسانی کمیشنوں  کے چیئرمین اور اراکین سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

 

اپنی تقریر میں امور داخلہ و کوآپریشن کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ سال 2014 میں جب ملک میں تبدیلی آئی اور ایک طویل عرصہ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک میں ایک مکمل اکثریت والی حکومت قائم ہوئی، تب سے وزیر اعظم کی توجہ ایک ایسے شعبہ پر گئی جس پر پہلے حقوق انسانی کی بات کرنے والوں کی توجہ نہیں گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ملک کے کروڑوں غریبوں کو بھی برابری کا حق ہے اور صحیح معنوں میں آزادی تبھی مانی جائے گی جب وہ کروڑوں غریب اپنی بنیادی سہولتیں حاصل کرلیں۔ ملک کا آئین ان کروڑوں غریبوں کو بھی بنیادی سہولتیں حاصل کرنے کا حق دیتا ہے، لیکن وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے بل اس پر کسی کی نظر نہیں گئی تھی۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ 7 برس کی قلیل مدت میں وہ ہوا ہے جو گزشتہ 60 برسوں میں نہیں ہوا تھا۔ ان سات برسوں میں 10 کروڑ لوگوں کو بیت الخلاء دینے، 4 کروڑ گھروں میں بجلی پہنچانے اور 13 کروڑ کنبوں کی خواتین کو صاف ستھرا ایندھن یعنی گیس سلنڈر دینے کا کام کرکے نریندر مودی حکومت نے ان کے حقوق انسانی کا تحفظ کیا ہے۔ مودی حکومت نے ملک کے 2 کروڑ لوگوں کو گھر دیا اور 5 کروڑ مزید لوگوں کو گھر دینے کا منصوبہ ہے۔ ملک کے کروڑوں غریب لوگوں کے لئے پانچ لاکھ روپے تک صحت خرچ حکومت اٹھاتی ہے۔ کروڑوں کنبوں کو بینک کھاتے ملے اور بچولیوں کے بغیر اب فوائد کی راست منتقلی (ڈی بی ٹی) کے توسط سے سرکاری اسکیموں کا پیسہ براہ راست ان کے کھاتوں میں پہنچتا ہے۔

 

 

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی دویانگ نام دے کر، پورے ملک میں ایک احترام کا جذبہ پیدا کرنے کا کام بھی نریندر مودی حکومت نے کیا ہے۔ آج ملک میں کوئی ایسی سہولت نہیں ہے، جہاں ریاستی حکومت کی ہو یا مرکزی حکومت کی، جہاں دویانگوں کا خیال نہ رکھا گیا ہو۔ ملک کے دویانگ، مخنث اور نہ جانے کتنے ہی لوگوں کو پہلی مرتبہ ایسا لگا ہے کہ ان کے لئے بھی کوئی فکرمند رہتا ہے اور اس سے کئی لوگوں کے اندر ایک طرح کا احساس تفخر پیدا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں ایک بڑا مسئلہ تھا کہ فلورائڈ سے آلودہ پانی پی کر بچے وقت سے پہلے بوڑھے ہوجاتے تھے۔ نریندر مودی حکومت نے ایسے سبھی گھروں میں گزشتہ پانچ برس کے اندر پینے کا صاف ستھرا پانی پہنچانے کا بڑا کام اپنے ہاتھ میں لیا ہے اور تقریباً 2 کروڑ گھروں میں پینے کا صاف ستھرا پانی پہنچنے والا ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ موجودہ نقطہ نظر کے تحت ایک لفظ کہے بغیر کروڑوں لوگوں کے حقوق انسانی کا تحفظ کرنے کا کام وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا ہے۔

 

 

امت شاہ نے کہا کہ 28 سال کے اپنے سفر کے دوران قومی حقوق انسانی کمیشن نے 20 لاکھ سے زیادہ معاملات کا نپٹارہ کرنے کے ساتھ ہی متاثرین کو 205 کروڑ سے زیادہ کی رقم بطور معاوضہ دلانے کا کام کیا ہے۔ کمیشن نے حقوق انسانی سے متعلق سبھی شعبوں میں شعور اور بیداری پیدا کرنے کا کام کیا ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ چاہے حراستی موت ہو یا صفائی ملازمین، آدیواسیوں اور دلتوں کے حقوق کی بات ہو، حقوق انسانی کمیشن نے ہر شعبے میں ان کی آواز بننے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ امت شاہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ آگے بھی یہ سفر یوں ہی جاری رہے گا۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 9996

 


(Release ID: 1763461) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Marathi , Hindi