بجلی کی وزارت
بجلی کی وزارت نے متعلقہ پی پی اے کے تحت این ٹی پی سی اور ڈی وی سی کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ
بجلی دستیاب کرانے کی ہدایت جاری کی ہیں
وزارت نے 11اکتوبر ، 2021کو ریاستوں کے ذریعہ بجلی تیارکرنے ولاے سنٹرل اسٹیشنوں کی گیر مختص بجلی کے استعمال سے متعلق رہنما ہدایات بھی جاری کیں
Posted On:
12 OCT 2021 8:27AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،12اکتوبر : بجلی کی وزارت نے دہلی ڈسکومس کو پچھلے 10دن میں پیش کش کی گئی تھی کہ ڈکلیئرڈ کیپسٹی یعنی اعلان شدہ بجلی کی گنجائش کو ذہن میں رکھتے ہوئے این ٹی پی سی اورڈی وی سی کے تحت آنے والے محکمے کو 10 اکتوبر ، 2021کوہدایات جاری کی ہیں کہ وہ دہلی کو بجلی کی سپلائی کو یقینی بنائے ۔ اس بات کو بھی یقینی بنایاجائے گا کہ دہلی کی تقسیم کاری کمپنیوں کو ان کی مانگ سے زیادہ بجلی حاصل ہو۔
اس سلسلے میں درج ذیل ہدایات دی گئی ہیں :
اے۔ این ٹی پی سی اورڈی وی سی کوئلے کی بنیاد پرچلنے والے بجلی کے اسٹیشنوں سے متعلق پی پی ایز کے تحت ان کے مطالبے کے مطابق انھیں مختص کی گئی بجلی کے مطابق دہلی ڈسکومس کو اعلان کردہ معمول کی گنجائش کی پیشکش کرسکتی ہے ۔ این ٹی پی سی اور ڈی وی سی دونو ں نے ہی دہلی کے ڈسکومس کے ذریعہ کئے گئے ان کے مطالبے کے مطابق دہلی کو زیادہ سے زیادہ بجلی دستیاب کرانے کاعہدکیاہے ۔
بی ۔ این ٹی پی سی متعلقہ پی پی ایز کے تحت گیس پرمبنی بجلی کے پلانٹس سے انھیں مختص کی گئی مقدار میں سے دہلی ڈسکومس کو معمول ک یاعلان کردہ صلاحیت کی پیشکش کرسکتی ہے ۔
اسپوٹ /ایل ٹی –آرایل این جی وغیرہ کو شامل کرکے سبھی ذرائع سے دستیاب گیس کو دہلی ڈسکومس کو ڈی سی پیشکش میں شامل کیاجاسکتاہے ۔مزید برآں یہ کہ کوئلے سے بجلی تیارکرنے سے بڑھتی ہوئی مانگ کو پوراکرنے کے لئے 11اکتوبر ، 2021 کو غیرمختص بجلی کے استعمال سے متعلق رہنما ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔ ان رہنماہدایات کے تحت ریاستوں سے کہاگیاہے کہ وہ ریاست میں صارفین کو بجلی کی سپلائی کرنے کے لئے غیرمختص بجلی کا استعمال کریں اور اگران کے پاس اضافی بجلی ہے توریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس بارے میں بتائیں تاکہ دیگر ضرورتمندریاستوں کو اس بجلی کو انھیں پھرسے مختص کیاجاسکے ۔
مزید یہ کہ اگرکوئی ریاست بجلی کے تبادلے کی شکل میں اسے فروخت کرتی ہوئی پائی جاتی ہے یاغیرمختص شدہ بجلی کو گوشوارہ پیش نہیں کرتی ہے تواس صورت میں غیرمختص بجلی کو عارضی طورپر کم کیاجاسکتاہے یااسے واپس لے کران ریاستوں کو دیاجاسکتاہے جہاں اس کی ضرورت ہے ۔
****************
Ministry of F
ش ح۔ش ر۔ ع آ
U. NO. 9973
(Release ID: 1763178)
Visitor Counter : 174