سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیال اشیاء کی چپچپاہٹ اور لچیلے پن میں تال میل قائم کرکے فوڈ انڈسٹریز میں نقل و حمل اور ڈبہ بندی کو مزید مؤثر بنایا جاسکتا ہے

Posted On: 11 OCT 2021 5:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11/اکتوبر2021 ۔ سائنس دانوں نے غذائی اور ذاتی نگہداشت والی مصنوعات کی صنعتوں میں استعمال ہونے والے سامان کی ڈبہ بندی کے دوران سیال اشیاء کی چپچپاہٹ اور لچیلے پن میں تال میل قائم کرکے چاکلیٹ، لوشنز، چٹنی جیسے سیال سامانوں کے نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لئے ایک نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔

عام طور پر پائپ لائنوں کے توسط سے سیال اشیاء کے نقل و حمل کے وقت کم چپچپے سیال کے ذریعے زیادہ چپچپے سیال  کا ڈس پلیسمنٹ کرنا شامل ہوتا ہے۔  اس سے سیال اشیاء کے درمیان انٹرفیس میں عدم استحکام پیدا ہوتا ہے، جو ایک شئے کے ذریعے دوسرے میں ملنے کے پیچیدہ پیٹرن کی سمت میں گامزن ہوجاتا ہے۔ ایسا ہونے پر سیال اشیاء کے آگے منتقل ہونے کے دوران ملاوٹ شروع ہوجاتی ہے، لہٰذا پروسیسنگ کے دوران سیال اشیاء کے بحسن و خوبی نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے اس عدم استحکام کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

بھارت سرکار کے سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ کے ایک خودمختار ادارے رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سائنس دانوں نے اپنے مطالعے میں یہ پایا ہے کہ منتقل کئے جانے والے سیال کی چپچپاہٹ اور منتقل ہونے والے سیال کے کنسنٹریشن پر منحصر لچیلے پن میں تبدیلی کرنے سے ایسے عدم استحکام کو کم کیا جاسکتا ہے اور باہمی رابطے کے دوران باہم ملنے کی ناہمواری اور ڈس پلیسمنٹ کی اثر انگیزی کو قابو میں کیا جاسکتا ہے۔

اس سے مطالعے میں سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ کے سائنس اینڈ انجینئرنگ ریسرچ بورڈ (ایس ای آر بی) انڈیا  اور رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے مشترکہ طور پر مالی امداد یافتہ محققین میں اپنے تجربے  میں مکئی سے حاصل اسٹارچ کے آبی محلول (ایک نان- نیوٹونین وسکولاسٹک فلوئڈ) اور گلیسرول – واٹر مکسچرس (ایک نیوٹونین فلوئیڈ) کا استعمال کیا۔ تجربات کے پہلے جزو نے گلیسرول – واٹر مکسچر کی چپچپاہٹ کو بدل کر دو سیال اشیاء (ڈس پلیسنگ فلوئیڈ یعنی گلیسرول – واٹر  مکسچر، اور ڈس پلیسڈ فلوئیڈ یعنی کوم اسٹارچ سسپنشن) کے درمیان چپچپاہٹ کے تناسب کو بدل دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں کورن اسٹارچ سسپنشن کی چپچپاہٹ  مستحکم تھی، جبکہ گلیسرول  واٹر مکسچر کی چپچپاہٹ گلیسرول – واٹر کے محلول میں گلیسرول کے تناسب کو بدلنے سے مختلف ہوگئی تھی۔ تجربات کے دوسرے حصے جس میں کورن اسٹارچ سسپنشن کی لچک کے اثر کی جانچ کی جاتی ہے، چپچپاہٹ کے تناسب کو مستحکم رکھا گیا تھا۔ کورن اسٹارچ سسپنشن کی لچک کو بدل دیا گیا، جس سے اس کا کنسنٹریشن بدل گیا، جبکہ گلیسرول – واٹر مکسچر  کے مختلف کنسنٹریشن کو چن کر سیال اشیاء کے درمیان چپچپاہٹ کے تناسب کو مستحکم رکھا گیا تھا۔ یہ ریسرچ جرنل ’کولوئڈس اینڈ سرفیسز اے‘ میں شائع ہوا ہے۔

ان عدم استحکام پر دباؤ ڈالنے سے زیادہ چپچپے / وسکوالاسٹک سیال شئے کا مؤثر طریقے سے ڈس پلیسمنٹ ہوتا ہے اور جو فوڈ پروسیسنگ، آئل ریکوری اور شوگر ریفائننگ  جیسی صنعتی اشیاء کو منتقل کرنے میں مفید ہوتا ہے۔ اس مطالعے سے دو سیال اشیاء کے درمیان باہمی آمیزش (انٹرفیس) میں آنے والے عدم استحکام کو سمجھنے میں بھی مدد مل سکتی ہے اور یہ معدنیات کے فلٹریشن اور الیکٹرو ڈیپوزیشن جیسے پروسیس کے ڈیزائن اور انہانسمنٹ میں ضروری ہے۔ ساتھ ہی یہ چینی اور چاکلیٹ جیسے دو فیسیز کی مکسنگ اور ڈی مکسنگ کے بعد چاکلیٹ کی بناوٹ اور اس کے ذرائقے پر بھی اثرانداز ہوسکتا ہے۔

اشاعت کا لنک: https://doi.org/10.1016/j.colsurfa.2021.127405

مصنفین:

پلکa، راہل ستیہ ناتھb، سری رام کے کلپیتھیb، رنجنی بندوپادھیائےa

  1. سافٹ کنڈنسڈ میٹر گروپ، رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، سی وی رمن ایوینیو، سداشیو نگر، بنگلور 560080، بھارت
  2. ڈپارٹمنٹ آف میٹالرجیکل اینڈ مٹیریلس انجینئرنگ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس، چنئی 600036، بھارت

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

9958U-NO.

 


(Release ID: 1763105) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Hindi